Tag: سونیا ہتھنی

  • سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے  ہوئی؟ِ بڑا انکشاف

    سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ِ بڑا انکشاف

    کراچی : سفاری پارک میں مرنے والے ہتھنی سونیا کی موت سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والے سونیا ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیارکرلی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ لاہورکی یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے تیار کی۔

    لیبارٹری ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی کی موت ٹی بی سےہوئی اور سونیا کی بیماری سےفور پاز ٹیم بھی لاعلم رہی تاہم بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : سفاری پارک میں ’سونو‘ نامی ہتھنی مرگئی

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں یاد رہے گذشتہ 15 سال سے سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بننے والی سونیا ہتھنی 18سال کی عمر میں اپنے انکلوژر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

    سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق ہتھنی سونیا صحت کے حوالے سے صحیح تھی رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی ڈاکٹر عامر نے صبح ساڑھے6بجے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    امجد زیدی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا تھا کہ افریقی نسل کی 4 ہتھنیوں کو 2009ء میں لایا گیا تھا، نورجہاں اور مدھوبالا کراچی چڑیا گھر جبکہ ملائیکہ اور سونیا کوسفاری پارک میں رکھا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے دوران معائنہ کرنے والے ڈاکٹرعامر نے سونیا کی ہلاکت کو ہارٹھ اٹیک قرار دیا ہے۔

  • سونیا ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کس بیماری کا انکشاف ہوا؟

    سونیا ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کس بیماری کا انکشاف ہوا؟

    کراچی: سونیا ہتھنی کی موت کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت بیکٹیریا کی وجہ سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کے حوالے سے جانوروں کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم فور پاز نے اپنی ویب سائیٹ پر اہم انکشاف کیا ہے۔

    فور پاز کے مطابق سونیا ہتھنی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم میں بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے۔

    فور پاز کا کہنا ہے کہ پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن سونیا ہتھنی کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، تنظیم نے یہ بھی کہا کہ ہتھنی سونیا اور نور جہاں کی موت غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔

    سفاری پارک میں ’سونو‘ نامی ہتھنی مرگئی

    تنظیم فور پاز کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی صحت کے لیے مناسب دیکھ بھال اور غذا نہایت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ 8 دسمبر کو سونیا عرف سونو کراچی کے سفاری پارک میں اچانک مر گئی تھی، پارک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہتھنی سونو صحت مند تھی، کھانا پینا بھی جاری تھا لیکن جب عملہ صبح سفاری پارک پہنچا تو ہتھنی کو مرا ہوا دیکھا۔

    اس سے قبل کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی ’نور جہاں‘ 17 سال کی عمر میں 3 سال قبل مر گئی تھی، نور جہاں عرصہ دراز سے علیل تھی، تاہم 13 اپریل کو چڑیا گھر کے تالاب میں گِرنے کے بعد سے وہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو سکی تھی۔