Tag: سونے اور چاندی

  • امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

    امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

     ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے بنارسی ساڑھیوں کی خریداری کیلئے ورانسی پہچ گئیں۔

     بنارسی ساڑیاں تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہیں، اور یہ بلاشبہ ہر موقع کے لیے بہترین ہیں، تاہم نیتا امبانی بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تیاری کے سلسلے میں بھارت کے مقدس شہر وارانسی پہنچی جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں ساڑھی کا آڈر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے وارانسی میں بنارسی کے مختلف تاجروں اور کاریگروں کو ہوٹل میں مدعو کیا،  جہاں انہوں نے تقریباً 50-60 ساڑھیوں کا آڈر دیا۔ انہوں نے ساڑھے ڈیزائن کرنے والوں کی دستکاری کی حقیقی تعریف کی۔

    تاجروں  نے امبانی خاندان کی جانب سے ساڑھیوں کے آرڈر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، بنارسی ہینڈلوم بنانے والے چھوٹے لال پال نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا امبانی کو ان کی ’لکھا بوٹی‘ ساڑھی پسند آئی اور میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ آج ہماری نسل کا کام کامیاب ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنارس کے پرانے کاریگر ہیں، ہم تیسری نسل کے ہیں، ہمارے دادا اور والد نے یہ کام شروع کیا تھا، ہم جو ساڑھی بنا رہے ہیں، اس کا نام ’لکھا بوٹی‘  اس خصوصی ساڑھی کو تیار کرنے کے لیے تین بار چناری کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بنانے میں 60 سے 62 دن لگتے ہیں۔

    وارانسی کے ایک اور ساڑھی بنانے والے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیتا امبانی کی جانب سے 15 سے 20 ساڑھی بنانے کا آڈر ملا ہے۔

    واضح رہے کہ تمام ساڑیاں اصلی زری سے بنائی جائے گی، جن میں چاندی اور سونے کے دھاگے کا استعمال کیا جائے گا، ایک ساڑھی پر چاندی کا 58-60 فیصد اور سونا کے 1.5 فیصد استعمال کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے دھاگوں والی ساڑیوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک ہے۔

  • بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ترسیلات زرپربھی ٹیکس لگانے کاارادہ رکھتی ہے۔بجٹ میں دس فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس لگائے جانےپرغورکیاجارہاہے۔

    حکومت آئندہ مالی سال سےترسیلات زر پردس فیصدٹیکس لگانےکاارادہ رکھتی ہے، ذرائع کےمطابق ٹیکس کےمراعاتی نظام کوختم کرنے کے مرحلہ وارسلسلےکےتحت یہ اقدامات لئےجانےکاامکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آرکےتحت جاری کئے گئےایک تہائی ایس آراوز آئندہ بجٹ میں ختم کئےجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے اپنے قرض پروگرام میں ایس آراوز کےخاتمے کیلئے شرط عائدکر رکھی ہے۔

  • آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیرو ریٹیڈ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

    زرائع کے مطابق پانچ زیرو ریٹیڈ برآمدی سیکٹرز پر سیلز ٹیکس میں تین فیصد تک اضافہ کئے جانے کا خدشہ ہے، ان سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، گارمینٹس، چمڑے کی مصنوعات اور کھیل کا ساز وسامان شامل ہے ۔

    ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس اقدام سےبرامدات میں کمی متوقع ہے۔

    زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کے مطابق تمام شعبے مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں پہلے ہی کر رہےہیں۔

  • سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کو رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلی والی سطح پر کر دیا ہے۔

    ایف بی آر کےترمیمی ایس آر او کے مطابق زیورات میں استعمال ہونے والی سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے۔

    زیورات کی قیمت میں سے سونے اور چاندی کی قیمت منہا کرنے کے بعد جو رقم بچے گی اس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    قابل ٹیکس رقم ان میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی کی مالیت کی کم از کم دس فیصد کے برابر ہونی چاہیے۔