Tag: سونے کا سکہ

  • شاہ رخ خان کے نام سے سونے کا سکہ جاری

    شاہ رخ خان کے نام سے سونے کا سکہ جاری

    ممبئی : بالی ووڈ فلموں کے نے تاج بادشاہ کنگ خان شاہ رخ کو اب تک دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

    شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اب کنگ خان کو پیرس نے بھی ایسے اعزاز سے نواز دیا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    شاہ رخ

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سکہ جاری کیا ہے جس پر اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ایک فین پیچ اکاؤنٹ سے سونے کے سکے کی یہ تصویر سامنے آئی اور دعویٰ کیا گیا کہ کنگ خان بالی وڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے نام سے سونے کے سکے بنائے گئے۔

  • برطانیہ کی تاریخ کا مہنگا ترین سونے کا سکہ کیوں جاری کیا گیا ہے؟

    برطانیہ کی تاریخ کا مہنگا ترین سونے کا سکہ کیوں جاری کیا گیا ہے؟

    مشہور ہالی ووڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کے سلسلے میں برطانیہ نے 7 کلو گرام سونے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

    برطانیہ کے سرکاری ٹکسال دا رائل منٹ نے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت اور وزنی سکے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

    یہ سکہ دراصل اس فلم کی یادگار کے طور پر بنائے جانے والے سکوں کے کلیکشن میں سے ایک ہے جو حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

    کلیکشن میں سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں سے بنے سکے ہیں جن پر سیریز کی تمام فلموں کے نام کندہ ہیں۔ ان کا وزن 5 اونس، 1 کلو گرام اور 2 کلو گرام ہے جبکہ ان کی مالیت 10 پاؤنڈز سے 2 ہزار پاؤنڈز تک ہے۔

    سب سے بڑا سکہ 7 کلو گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 7 ہزار پاؤنڈز ہے۔ یہ سکہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔

    سکے پر جیمز بانڈ کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کا ہندسہ یعنی 007 کندہ ہے۔

    ادارے نے اس سکے کی قیمت خرید تو جاری نہیں کی تاہم اندازہ ہے کہ اس کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 990 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے۔