Tag: سونے کی فی تولہ

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوا ہے اور  سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھی ہے جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 54 ڈالر بڑھ کر 2366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ

    سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج بھی معمولی اضافہ دیکھا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چالیس سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ریٹ 1479 ڈالر پر پہنچ گئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے سے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 50  روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 85 ہزار 900 اور 73 ہزار 45 روپے تک پہنچ گئیں۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ  گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد 1479 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے مقامی بازاروں میں بھی ریٹ بڑھ گئے تھے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں مزید 08 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بعد سونا 1453 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 450 اور 385 روپے کی کمی ہوئی۔

    حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں بتاریخ 12 نومبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت بالترتیب 86ہزار 250 اور 73 ہزار 945 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت  100 روپے کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد  ریٹ  86700 روپے پر پہنچ گئے تھے، اسی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 86 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔