Tag: سونے کی قیمتوں

  • سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

    سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سونے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور کریک ڈاؤن کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہوگئی۔

    کریک ڈاؤن کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے کی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

    عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوا اور فی اونس سونا 1826 ڈالر سے کم ہو کر 1814 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    گذشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار روپے پر تھی ، دو ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

    سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 45 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 45 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 45 ڈالر کمی کے بعد 1935 ڈالرفی اونس پر آگیا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 200 روپے کمی سے 1 لاکھ 19ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 4 ہزار 457 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 2 ہزار 537 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 168.07 روپے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 168.50 روپے ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 3001 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 6 ہزار 567 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 42 ڈالر اضافے سے 1943 ڈالر فی اونس ہے۔

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 8 سو روپے تک جا پہنچی تھی۔

  • سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر کمی ہونے  کے  باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ بند ہونے تک سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1730 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج بروز ہفتہ بتاریخ تیس مئی کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد  فی تولہ قیمت 97 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 633 روپے تک پہنچ گئی۔

    ایک روز پہلے کی صورت حال

    ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد  مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 96ہزار 400روپے فی تولہ اور 10گرام کی قیمت 342روپے بڑھ کر 82647 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    چاندی کی قیمت میں آج اور گزشتہ روز کوئی ردوبدل نہیں ہوا، مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی 1030 روپے کے ریٹ پر  ہوئی۔

  • پاکستان میں سونے  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سنگاپور : عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 92250روپے تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں اٖضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا  گیا ، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافہ کے ساتھ 92250روپےہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافہ کے بعد 79089 روپےہوگئی۔

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی اونس قیمت میں پینتیس ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سونے کی فی اونس قیمت16 سو 2 ڈالر 95 سینٹس ہوگئی، بعد ازاں سونا 24ڈالر اضافہ کے بعد 1609.50ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ چارزورسے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی تھی ، معاشی ماہرین کےمطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں اضافےکی وجہ سرمایہ کاروں کا سونےکومحفوظ سرمایہ کاری تصور کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    گزشتہ ہفتےمیں سونے کی قیمت میں پانچ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور  سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50  ڈالر فی اونس کی سطح پر  بند ہوئی تھی۔

    اس سے قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باعث  پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سلسلہ تھم گیا ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 91 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 91 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 78403 روپے اور 01 گرام سونے کی قیمت 205 روپے کمی کے بعد 7840 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 1035 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر ہفتہ وار کلوزنگ ہوئی۔

    گزشتہ روز بھی سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیاتھا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

    خیال رہے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

  • پاکستان میں  سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    کراچی: کرونا وائرس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات شدید ہوگئے ، جس کے باعث عالمی منڈی میں سونا سستا ہوگیا اور پاکستان سونے کی قی تولہ قیمت 93850 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑھتے قیمتوں کو بریک لگ گیا ، پاکستان میں سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی۔

    محمد ارشد چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان 10گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80461 روپے اور 01گرام سونےکی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 1050روپے فی تولہ ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

    خیال رہے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

    واضح رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

    سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

    سنگاپور : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالر50سینٹ کمی کے بعد 1659ڈالرفی اونس ہوگئی جبکہ ایشیائی منڈیوں میں بھی سونےکی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر 75 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں سات سال کی بلند ترین سطح کوچھونےکےبعد کمی کا رجحان نظرآرہاہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 ڈالر50سینٹ کی کمی سے سونےکی قیمت1659ڈالرفی اونس ہوگئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں سونےکی قیمت میں ایک فیصدسےزائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روزسونےکی فی اونس قیمت میں سولہ سوچھیتر ڈالرفی اونس پربندہوئی تھی جوکہ سات سال کی بلندترین سطح ہے۔

    تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ کرونا وائرس کےشدت اختیارکرنےکے بعد سرمایہ کارسونےمیں کومحفوظ سرمایہ کاری تصوررہے ہیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، فی تولہ قیمت750 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کے اثرات جہاں دنیا بھر کی معیشت متاثر کررہے ہیں وہیں سونا بھی مہنگا ہوگیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت750روپے اضافے کے بعد 94250 روپے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت643 اضافے کے بعد 80804 روپے ہوگئی۔

    مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی ، جس کے بعد چاندی 1050روپےفی تولہ ہوگیا۔

    گذشتہ روز عالمی منڈی میں سونےکی قیمت 16 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے ساتھ 1636 ڈالر 95 سینٹ فی اونس ہوگئی تھی ، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 920 روپے اضافے کے بعد 93500 روپے اور 10گرام سونےکی قیمت780 روپے اضافے کے بعد 80161 روپے ہوگئی تھی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اضافہ کے بعد 1050روپے تک جا پہنچی تھی۔

    تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

    خیال رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • سونے کی قیمتوں  میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی، قیمت 1250 روپے کمی سے 92ہزار100روپے فی تولہ ہوگئی‌۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بڑھتے بھاؤ کو بریک لگ گیا اور قیمتیں کم ہوگئیں، سونا ایک ہی دن میں 1250 سستا ہوا۔ ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 1566.70 ڈالر فی اونس میں ٹریڈہو رہا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 1566.70 فی اونس ہوگئی، ماہرین معاشیات نے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

    مزید پڑھیں  : پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا سونے کی قیمت 1250 روپے کی کمی کے بعد سونا92100 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ
    دس گرام سونے کی قیمت میں 1071 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ریٹ 78960 روپے ہوگئے۔

    گذشتہ روز سونا پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2850 روپے اضافہ کے بعد 93350 روپے ہو گیا تھا۔

    خیال رہے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد امریکہ اورایران میں بڑھتی کشیدگی کے باعث خام تیل اور سونا مہنگا ہورہا ہے جبکہ ایشیائی حصص بازارمندی کی لپیٹ میں ہیں۔