Tag: سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

  • سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوگئی جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی 4 پیسے کمی واقع ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد 109000 روپے ہوگئی۔

    فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 93449 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 17 ڈالر کمی کے بعد 1770 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

    ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 159.46 سے کم ہوکر 159.42 روپے پر بند ہوا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 261 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار کی سطح پر بحال ہوا اور 41068 کی سطح پر بند ہوا۔

  • سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    کراچی: سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوگئی، جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 387 روپے کمی کے بعد 75188 روپے ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1.50 ڈالر اضافے کے بعد 1511.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی

    واضح رہے کہ دو روزقبل آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 100 اور 857 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    حالیہ اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی تمام صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین 87ہزار900 روپے فی تولہ کے ساتھ ہوئی۔

    اسی طرح دس گرام کی قیمت بھی اضافے کے بعد 75 ہزار 360 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1070 اور 917 روپے پر پہنچ گئی۔