Tag: سونے کی قیمتوں

  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے جبکہ انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1507 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 87ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔

    اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 17 روپے کا ہوگیا۔

    آج 25 اکتوبر 2019 کے بھاؤ

    فی تولہ : /- 87500

    دس گرام : /-75،017

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، روالپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 657 کی سطح پر بند ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 339 کمپنی کے حصص خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

    انٹر بینک ڈالر

    علاوہ ازیں انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر برقرار رہا۔

  • سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بڑھتے بھاؤ کو بریک لگ گیا اور قیمتیں کم ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1504 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 جبکہ دس گرام کے ریٹ 170 روپے کم ہوئے جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی خرید و فروخت بالترتیب 87 ہزار 500 اور 75 ہزار 18 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ

    دوسری جانب ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر36 پیسے مہنگا ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 156.17 سے بڑھ کر 156.53 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 156.40 پیسےسے 30 پیسے بڑھ کر 156.70 پر بند ہوا۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1500 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی اچھے اثرات نظر آئے قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ کمی کے بعد سونے کے  فی تولہ اور دس گرام ریٹ بالترتیب 100 اور 85 روپے کم ہوئے۔

    مزید پڑھیں: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستا

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی لین دین کمی کے بعد 87ہزار 200 اور 74ہزار 760 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ 7 ستمبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 38ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے سستا ہوگیا تھا۔

  • سونے کی قیمتوں میں پھر کمی

    سونے کی قیمتوں میں پھر کمی

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں ریٹ کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 1497 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری رہا اور آج بھی نرخ کم ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 23 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 اور دس گرام میں 624 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 87ہزار 50 اور 74ہزار 631 روپے تک پہنچ گئیں۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ پر ہوئی۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پانچ روز کے اندر فی تولہ قیمت میں 2650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 06 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بھاؤ 68ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58ہزار 984 روپے تک پہنچا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    یاد رہے کہ دس روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • ڈالرکی مانگ اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    ڈالرکی مانگ اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  2 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کے نرخ 2 ڈالر اضافے کے بعد 1214 فی اونس تک پہنچے جس کے مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    تاجروں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 55ہزار 200 جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے بڑھ کر 47 ہزار 325 روپے تک پہنچا۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہوئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 123 روپے 50 پیسے کے دام سے فروخت ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 50 روپے جبکہ ڈالر کی قدر میں 4 روپے سے زائد کمی ہوئی، اس سے قبل سونے اور امریکی کرنسی کے بھاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والےعام انتخابات کے بعد سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    25 جولائی کے بعد سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں مسلسل نیچے آرہی تھیں کہ دو روز قبل بھاؤ میں پھر اضافہ ہوا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ میں فی اونس کمی کے بعد پھر قیمتیں نیچے آنے لگیں۔