Tag: سونے کی قیمتیں

  • امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی بھونچال آ گیا ہے، چین سمت دنیا کے بڑے ملکوں نے سونے کے ذخائر میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے مارچ کے مہینے میں انٹرنیشنل مارکیٹ سے 2.8 ٹن سونا خریدا ہے، چین رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.8 ٹن سونے کی خریداری کر چکا ہے۔

    انڈیا نے بھی اپنے ذخائر میں 3 ٹن سے زائد سونے کا اضافہ کر لیا ہے، امریکا، یو اے ای، ترکیہ، ایران، سعودی عرب اور انڈونیشیا نے بھی انٹرنیشنل مارکیٹ سے سونے کی بڑی خریداری کی ہے۔


    چین اور امریکا کے ذخائر سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟


    اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں عروج پر ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 کا ہو گیا ہے۔

    10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہونے سے اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے، جب کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہونے پر اس کی قیمت 3395 ڈالر ہو گئی ہے۔

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    کراچی: سونا مزید سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6687 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہو گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ امریکی بینک نے پیش گوئی کر دی

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18000 روپے ہو گئی ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روہے ہو گئی ہے۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی سے 2055 فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہو گیا تھا، ملک میں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب میں سونے کی فی گرام قیمتیں

    سعودی عرب میں سونے کی فی گرام قیمتیں

    ریاض : سعودی عرب کی مارکیٹ میں گزشتہ روز بروز اتوار سونے کے نرخوں میں اضافہ سامنے آیا ہے، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209 ریال تک پہنچ گئی۔

    تواصل اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق اتوار کو24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت238.8 ریال، 22قیراط کی 218.9 ریال رہی۔

    مملکت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سونا 21 قیراط ایک گرام کی قیمت208.95 ریال، 18 قیراط کی 179.1 ریال اور 14 قیراط کی 139.3 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی عرب میں اتوار کو ایک اونس سونے کی قیمت 7427.47 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2لاکھ 35 ہزار 901.67 ریال رہی۔

  • سونے کی قیمتیں مزید کتنی اوپر جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

    سونے کی قیمتیں مزید کتنی اوپر جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 170 درہم ہوگئی ، رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1835 ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت دوہزار ایک سو سترہ درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونا 211 درہم اور ایک ملی گرام سونا اکیس فلس کا ہے۔

    آج ایشیا میں سونے کے ریٹ کا آغاز 1792 سے سترہ سو ستانوے ڈالر پر ہوا، فیڈ چیئرمین اور ٹریژری سکرئیڑی کا کہنا ہے کے افراط زر 2022 میں کم ہونا شروع ہو گا، کسی بھی بڑی امریکی اقتصادی رپورٹ کی عدم موجودگی میں آج متوقع سونے کے ریٹ 1800 سے 1810 ڈالر تک رہے سکتے ہیں۔

    آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظر امریکی رپورٹس پر ہوں گی ، جس کی وجہ سے سونے کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں تاہم رواں ہفتے سونے کے ریٹ 1835 ڈالر تک جا سکتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سونے کے بھاؤ سترہ سو اکسٹھ ڈالر سے شروع ہو کر مسلسل چھ ہفتے کی بلند ترین سطح 1813 ڈالر تک پہنچ گئے اور جمعہ کو دو عشاریہ صفر پانچ فیصد اضافہ کے ساتھ ہفتہ وار ریٹ سترہ سو بانوے ڈالر پر بند ہوا۔

    یو ایس ٹریژری کی بڑھتی ہوئی شرح سود، کمزور ڈالر اور تائیوان پر امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود سو اور دو سو دن کے چارٹس اٹھارہ سو ڈالر کے اوپر تھے۔ ٓ

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 8 سو روپے تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا کہ دس گرام سونا 1672 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 3 ہزار 566 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی ٹریڈنگ 1901 ڈالر فی اونس پر ہوئی۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    یاد رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوکر 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

    سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار دو سو پچار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 192 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا تھا کہ مالی سال 2019-2020 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے اضافہ ہوا، گزشتہ برس جون کی تیس تاریخ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تھی۔

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا، فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے سے98 ہزار 700روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 84ہزار 619 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر اضافہ سے 1731 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولہ پر لین دین ہوتا رہا، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.45 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزارروپے اضافے کے بعد 96300روپے تک جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزارروپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 96300 روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے اضافے سے 82562روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالراضافے سے 1684 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیاگیا ، جاپان کی اسٹاک مارکیٹ ایک ،چین کی اسٹاک مارکیٹ0.5 فیصد ، ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ ڈیڑھ ، اور کوریا کی اسٹاک مارکیٹ 3 فیصد تک گر گئی۔

    مزید پڑھیں : سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ،تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 1.2فیصد، ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹ ڈھائی ،تھائی لینڈکی اسٹاک مارکیٹ2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج 1.4فیصدگرگئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کارجحان ہے۔

    تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

    خیال رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی ہے۔