Tag: سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    کراچی: پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 91500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 78446 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

    عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 1584 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران بازار میں مندی کے بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1550 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔