Tag: سونے کی قیمتیں

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی ہے، جس کے بعد سونا 69 ہزار 450 روپے فی تولہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔

    10 گرام سونا 860 روپے کمی کے بعد 59 ہزار 540 روپے کا ہو گیا، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 1285 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 620 روپے کی کمی ہوئی تھی، رواں ماہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے100 انڈیکس میں 2537 پوائنٹس کا اضافہ

    13 مئی کو بھی بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے تک سستا ہو گیا تھا۔

    اس سے قبل 2 مئی کو عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے جب کہ دس گرام میں 770 روپے کی کمی ہوئی۔

  • سونے کی قیمتیں فی تولہ 68ہزار 900 پر مستحکم

    سونے کی قیمتیں فی تولہ 68ہزار 900 پر مستحکم

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی اونس قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ اور دس گرام میں کوئی ردوبدل نہیں ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1285 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہیں جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتیوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے اثرات یقینی طور پر مارکیٹ پر بھی پڑے اور فی تولہ قیمت 68ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام 59 ہزار 70 روپے  ریکارڈ کی گئی۔  کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے زیاد ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں تھیں۔ بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین 900 روپے فی تولہ کمی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چار روز قبل مارکیٹ میں سونا فی تولہ 68 ہزار 800 جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58 ہزار 984 روپے تک پہنچا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 13 روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، 23 اپریل سے قبل گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    کراچی: ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، ایک اور بڑی جست بھرتے ہوئے فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو گیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 72200 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونا بھی بلند سطح 61 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا ہے، دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1294 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:   سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مزید مہنگا ہوا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر رواں سال کی بلند سطح 143 روپے پر پہنچ گیا ہے، 30 نومبر 2018 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 144 روپے تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے قیمت 70700 روپے ہو گئی تھی، دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی مزید کمی ہوئی تھی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 150 روپے اضافے سے 70 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مزید تیز ہو گیا ہے، قیمتیں تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر آ گئیں، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی مزید کمی ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو گیا۔

    آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1291 ڈالر سے گھٹ کر 1288 ڈالر ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 70550 روپے کا ہو گیا

    دوسری طرف کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فی تولہ سونے کی قیمت 70550 روپے سے بڑھ کر 70700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60485 روپے سے بڑھ کر 60614 روپے ہوئی۔

    آج منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 10 روپے اور دس گرام قیمت میں 8.60 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 890 روپے سے بڑھ کر 900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 763 روپے سے بڑھ کر 771.60 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 70550 روپے کا ہو گیا

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 70550 روپے کا ہو گیا

    کراچی: سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافے کے بعد سونا 70550 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کا پھر اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ 70 ہزار پانچ سو پچاس روپے کا ہو گیا۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60485 روپے تک پہنچ گئی۔

    دوسری طرف انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 04 ڈالر کمی کے بعد 1288 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

    چئیرمین پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 1320 ڈالر پر 70500 روپے فی تولہ سونا تھا تاہم پاکستانی کرنسی کی قدر گرنے کے باعث آج 1288 ڈالر پر سونا 70550 روپے فی تولہ ہو گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    خیال رہے کہ 25 مارچ کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے سے قیمت 70400 روپے ہو گئی تھی۔

    سونے کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے بعد اب بھی اضافے کا یہ رجحان جاری ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    کراچی: تین دن قبل ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا، تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ سونے کی نئی قیمت 70 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

    جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 60013 روپے ہو گئی ہے۔

    چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 23 ڈالر کی کمی کے بعد سونا 1295 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جب 150 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہوئی۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60356 روپے ہو گئی تھی، جب کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا تھا۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    چئیرمین پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے بتایا کہ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70400 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافہ کے بعد دس گرام سونے کی موجودہ قیمت 60356 روپے ہو گئی ہے۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    یاد رہے کہ تین دن قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نجی بینک میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ، لاکر توڑے بغیر لاکھوں مالیت کا سونا غائب

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 140 روپے 30 پیسے ہو گئی تھی۔

  • سال 2018، سونے کی قیمتوں میں کیا اتار چڑھاؤ آئے؟

    سال 2018، سونے کی قیمتوں میں کیا اتار چڑھاؤ آئے؟

    کراچی: سال 2018 میں ڈالر کی اونچی اُڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر سستا ہوا اور فی اونس سونا 1284 ڈالر پر آگیا۔

    آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11800 روپے مہنگا ہوا، سونا سال 2018 کی بلند سطح 67800 روپے پر جا پہنچا جبکہ 10 گرام سونا 9957 روپے مہنگا ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 2018 کے اختتام پر 10 گرام سونا 58128 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج

    سال 2018 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 8.41 فیصد کمی ہوئی، 100 انڈیکس نے سال کا اختتام 3404 پوائنٹس کم ہوکر 37066 پر کیا۔

    سال 2018 میں 45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، پی ایس ایکس کے کاروبار کی مالیت 1922 ارب روپے رہی، 246 دن کاروبار ہوا، 129 دن منفی رہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین سطح 47148 اور کم ترین سطح 36274 رہی، 100 انڈیکس نے 10874 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈیکس کے کاروباری دن میں سب سے زیادہ اضافہ 1556 پوائنٹس رہا، انڈیکس کی کاروباری دن میں 1335 پوائنٹس کی گراوٹ سب سے بڑی رہی۔

    سال 2018 کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 878 ارب روپے کم ہوئی، سال کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائئزیشن 7692 ارب روپے ہے۔

  • ہفتہ وار معاشی رپورٹ، روپے کی قدر مستحکم، اسٹاک میں 344 پوائنٹس کی کمی، سونے کے بھاؤ بھی کم

    ہفتہ وار معاشی رپورٹ، روپے کی قدر مستحکم، اسٹاک میں 344 پوائنٹس کی کمی، سونے کے بھاؤ بھی کم

    اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونے کی فی تولہ قیمتیں 800 روپے کم ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کےدوران 23 ارب مالیت 52 کروڑ شیئرز کا کاوربار ہوا جبکہ مارکیٹ کا سرمایہ 22 ارب اضافے کے بعد 7780 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں: ہفتہ وار رپورٹ، اسٹاک میں 791 پوائنٹس کی کمی، روپے کی قدر مستحکم

    دوسری جانب ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر مستحکم رہی، انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 138.94 پیسے تک پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 20 پیسے کم ہوکر 140 روپے تک پہنچی۔

    علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں مگر ایک ہفتے کے دوران فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 67 ہزار روپے تک پہنچی۔

    ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 57 ہزار 442 روپے تک پہنچیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 1256 ڈالر فی اونس تک پہنچا۔

  • انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 60 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132.40 روپے کا ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”دس گرام سونا بھی 52 ہزار 726 روپے کی سطح پر برقرار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 52 ہزار 726 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 1221 ڈالر فی اونس پر آ گیا، آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق مقامی سطح پر ڈالر سستا ہونے سے سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 880 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر134 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا


    گزشتہ چند روز میں روپے کی قدرمیں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، امریکی کرنسی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی اور صرف ایک دن میں ڈالرکی قدر  آٹھ روپے بڑھی تھی۔

    معاشی ماہرین کےمطابق روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، مالیاتی فنڈ نے روپےکی قدر میں نمایاں کمی کی شرط عائدکی ہے۔