Tag: سونے کی قیمتیں

  • دبئی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ریکارڈ فروخت

    دبئی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ریکارڈ فروخت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر سونے کی خریداری اپنے عروج پر جارہی ہے، خریداروں کا ماننا ہے کہ اس وقت قیمتیں اتنی کم ہیں کہ یہ سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعے دبئی کی مقامی صرافہ منڈی میں رواں سال کی سب سے زیادہ سونے کی خریداری ریکارڈ کی گئی،، لگ بھگ چھ سو سے سات سو کلو سونے کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام تر خرید وفروخت دبئی کے سرکاری نرخ یعنی کے 133.75 درہم فی گرام ( 22 قیرات) کی گئی ہے اور خریداروں کا مقصد سرمایہ کاری کرنا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ریکارڈ خریداری کے گلے دن یعنی 18 اگست کو بھی منڈی میں تیزی رہی جس کے سبب سونے کے ریٹیلرز نے سکھ کا سانس لیا، جنہوں نے رواں سال کافی مندی کا سامنا کیا ہے۔ دیکھنے میں آیا تھا کہ رواں سال روزانہ کی بنیاد پر 150 سے 200 کلوگرام سونے کا کاروبار ہورہا تھا کہ جو کہ سن 2014-15 کی نسبت انتہائی کم تھا ، جب 300 سے 400 کلو گرام کا کاروبار ہوتا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال 17 اگست سے پہلے 29 جون وہ واحد دن تھا جب کل 600 کلو گرام سے زیادہ سونے کا کاروبار ہوا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ فی گرام سونے کی قیمت 150 درہم سے گر کر 142 درہم پر آگئی تھی۔

    گزشتہ ویک اینڈ پر سونے کی خریداری کرنے والوں میں سے زیادہ تر کاماننا ہے کہ سونے کی قیمتیں اپنی انتہائی کم حد تک آچکی ہیں اور یہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے انتہائی اچھا موقع ہے۔ 4/8 گرام کے سونے کے سکے اور 10/20 گرام کی بار خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    دوسری جانب زیورات خریدنے والے گاہکوں نے مشین سے بنے ہوئے زیورات خریدنے پر ترجیح دی جس کا سبب ان کی پیداواری لاگت کا انتہائی کم ہونا ہے، دوسری جانب ہیرے اور ڈیزائنر جیولری کی جانب عوام کا رحجان کم ہی رہا۔

  • سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 150 روپے بڑھ کر بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح 59 ہزار فی تولہ تک پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر  اضافے کے بعد 1348 ڈالر تک پہنچا جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا اسی باعث 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 50 ہزار 657 روپے تک پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

    سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس اضافے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں یعنی فی تولہ 59 ہزار اور 10 گرام 50 ہزار 6 سو 57 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور صرافہ بازاروں میں فی دس گرام کی قیمت 660 روپے مستحکم رہی۔

    قبل ازیں رواں ماہ اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اس سے قبل  رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں 3ماہ کی کم ترین سطح پر

    بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں 3ماہ کی کم ترین سطح پر

    کراچی : ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر کمی کے بعد بارہ سو سڑسٹھ ڈالر رہی، جس کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کمی کے بعد اڑتالیس ہزار پانچ سو جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے کمی کے بعد اکتالیس ہزار پانچ سو اکہتر روپے ہوگئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔