Tag: سونے کی قیمت

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 658 روپے بڑھا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت میں 2414 ڈالر ہے۔

    ARY News Urdu- کاروباری خبریں

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور  سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے بڑھ کر 2 ہزار 730 روپے ہوگئی، دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2312 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح  2 ہزار 322 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہو گیا

    سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہو گیا

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج تیسر روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار  روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1257 روپے کم ہو کر دو لاکھ 04 ہزار 47 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 04 ڈالر کم ہوکر 2301 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

  • پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 418 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2297 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟

    کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 2343 ڈالر ہوگئی، واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا  2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 2322 ڈالر فی اونس ہے۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  3500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہونے کے بعد  2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3021 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے کا مل رہا ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہوکر 2381 ڈالر فی اونس پر آگیا، اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 2 ہزار 750 روپے ہو گئی۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ16 ہزار 221 روپے تھی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 935  میں فروخت ہورہا ہے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2400 فی اونس ہوگیا جبکہ آج چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 روہے پر مستحکم رہی۔