Tag: سونے کی قیمت

  • سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2100 روپے کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 211800 روپے ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے181584 روپے کا ہوگیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونا 2 ڈالرز اضافے سے 1960 ڈالرز کا ہوگیا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

    سعودی عرب : سونے کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

    جدہ : سعودی عرب کی صرافہ مارکیٹوں میں اتوار 12 نومبر 2023 کو سونے کے نرخ غیر معمولی طور پر کم ہوگئے۔

    عاجل اور تواصل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.68 ریال ، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت204.47 رہی۔

    سونا

    22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.21، 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 175.26، 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 136.31 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 7 ہزار 268.16 ریال، جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار680.33 ریال رہی۔

  • سعودی عرب/ یو اے ای : سونے کی قیمت میں کمی

    سعودی عرب/ یو اے ای : سونے کی قیمت میں کمی

    جدہ / دبئی : سعودی عرب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 237.41 ریال پر آگئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 207.73 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.63ریال ریکارڈ کی گئی۔

    گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7384.16 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 409.93 ریال رہی۔

    متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخ 

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، فی گرام مزید 0.50 درہم اور 10 گرام 5 درہم سستا ہوگیا، چھ روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 50.25 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید 0.50 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 235.75 درہم پر آگئے۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 5 درہم کم ہو کر 2 ہزار 357.50 درہم ہوگئے۔

    یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 6 روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 50.25 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 6 روز قبل دس گرام سونے کے نرخ 2412.50تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.50 درہم کمی سے 218.75 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 5 درہم کمی کے بعد 2182.50 درہم ہوگئے۔

    واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے بڑھ کر دو لاکھ 13 ہزار 100روپے پر آگیا۔

  • پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز  ایک تولہ سونا 1 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق اس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 698 روپے لا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1975 فی اونس ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 200 روپےاضافے کے بعد آج 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہو گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3436 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642روپے ہو گئی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2580 روپے پر مستحکم رہی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی سامنے آئی ہے اور اب سونے کی عالمی قیمت 2 ہزار 03 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ 83 ہزار813 روپے ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1028 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 842روپے جبکہ 22 قراط 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 688 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 998 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمت میں اضافہ

    سعودی عرب : سونے کی قیمت میں اضافہ

    ریاض : سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں دو ریال اضافہ ہوا۔

    عاجل ویب کے مطابق ہفتہ 28 اکتوبر کو 21قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں جمعے کے مقابلے میں دو ریال اضافہ ہوا، اور21 قیراط ایک گرام سونا 211.58 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

    جمعے کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 209.43 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے اور24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.66اور 18 قیراط 181.35 ریال رہی ہے۔

    سعودی عرب میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی2,031.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,127.90 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,321.43 ریال اور ایک کلوگرام سونا 243,499.01 ریال میں دستیاب رہا۔

  • یو اے ای : سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    یو اے ای : سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران فی گرام سونے کی قیمت میں19.75 درہم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی گولڈ مارکیٹ میں 2 ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں19.75 درہم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں 7.25 سے 9.25درہم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اس طرح دو ہفتوں کے دوران مجموعی اضافہ 19.75 درہم تک پہنچ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 9.25 درہم کے اضافے کے بعد 240.75 درہم کا ہوگیا، 22 قیراط کی قیمت 8.5 درہم کے اضافے سے 222.75 درہم ، 21 قیراط کی قیمت 8.25 درہم بڑھ کر 215.75 درہم اور 18 قیراط کی قیمت 7.25 درہم کے اضافے سے 185 درہم تک پہنچ گئی۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آنے لگی

    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آنے لگی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اب تک 5 ڈالر کی کمی اضافہ سامنے آئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1990 ڈالر پرپہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں تقریباً 750روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کم ہوکر 2لاکھ8 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔