کراچی : ملک بھر میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2800 روپے اضافے کے بعد آج 800 روپے کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ فی الحال رک گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
عالمی منڈی میں سونے کی نئی قیمت5 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 1960 امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کم ہوکر 192473روپے ہے۔