Tag: سونے کی قیمت

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 643 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 25 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 2052 ڈالر فی اونس ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا، چند روز قبل تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1784 ڈالر تھی۔

    17 سو ڈالر کی قیمت پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 11 سو روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی تھی جو ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

    اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ کے بعد 90 ہزار 877 روپے ہوگئی۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مالی سال 20-2019 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ برس جون کی تیس تاریخ تک پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تھی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 565 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1881 ڈالر فی اونس ہے۔

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 1371 روپے مہنگا ہوکر 95 ہزار 379 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 97 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پر بند ہوگیا ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 92 ہزار 849 روپے ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی 2 ڈالر کمی کے بعد 1799.49 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کمی ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے اور دس گرام کی قیمت 92 ہزار 849 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب چاندی لوکل مارکیٹ میں 1060 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 536 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوا، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 166.58 روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کم ہو کر 167.10 روپے ہوگئی۔

  • قیمت ہی نہیں‌ سونے (Gold) کی رنگت بھی بدلتی ہے!

    قیمت ہی نہیں‌ سونے (Gold) کی رنگت بھی بدلتی ہے!

    یہ دھات بھی خوب بہار دکھاتی ہے، گلے کا ہار ہو یا اسے انگلی میں پہنا جائے، ناک کی لونگ یا کانوں میں‌ بالیوں کی صورت چمکے۔ ہم بات کررہے ہیں سونے کی جو زیورات میں‌ ڈھل کر سنہری رنگت اختیار کرلیتا ہے اور یہی زیور عورت کی کم زوری ہوتا ہے۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور اسے ریکارڈ توڑ قیمت کہا جارہا ہے۔ اور یہ سب عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے۔

    سونا ایک قیمتی دھات ہے جو دنیا بھر میں مشہور اور تجارت و مالیات کا بنیادی اور لازمی جزو ہے۔ دنیا میں زیادہ تر دھاتیں چاندی یا ایلومینیم کی طرح سفید ہوتی ہیں، لیکن صرف سونے اور سیزیئم کا رنگ ہی پیلا ہوتا ہے۔ تاہم اس میں مختلف دوسری دھاتیں ملائی جائیں‌ تو اس کی رنگت بدل جاتی ہے۔

    آئیے جانتے ہیں‌ کہ سونے جیسی بیش قیمت دھات میں‌ مخصوص مقدار میں ملاوٹ اسے کون کون سے رنگ دے سکتی ہے۔

    جب کیمیا گر سونے میں پلاڈیم چاندی یا نِکل ملاتا ہے تو اس کا رنگ سفید ہو جاتا ہے۔

    سائنسی تجربات بتاتے ہیں کہ سونے میں‌ اگر مخصوص مقدار میں چاندی ملائی جائے تو اس سے سونے کا رنگ ہرا ہو جاتا ہے۔

    کیمیائی تجربات کے دوران سامنے آیا کہ تانبے کی آمیزش کے نتیجے میں سونے کا رنگ کسی قدر سُرخی مائل ہو جاتا ہے۔

    کیمیا گر جب ایلومینیم سے تعامل کرتے ہیں تو سونے کا رنگ جامنی ہو جاتا ہے۔

    اسی طرح ایک دھات انڈیئم سے بیش قیمت سونے کی رنگت میں‌ ہم جو فرق دیکھتے ہیں، اسے کسی قدر نیلا مانا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سونے میں کچھ نیلاہٹ آ جاتی ہے۔

    اگر کوبالٹ کے ساتھ سونے پر تجربہ کیا جائے تو معلوم ہو گاکہ اس بیش قیمت دھات کی رنگت سیاہی مائل ہوگئی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے1 لاکھ ہزار 4 ہزار 1سو روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1772.44 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا،جبکہ 10گرام سونا 771 روپے اضافے سے 89 ہزار 248 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولہ پر لین دین ہوتا رہا۔

    سونے کی قیمت ریکارڈ کمی کے باوجود ملکی تاریخ‌ کی بلند ترین سطح پر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالرز کمی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی تھی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 106 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1757 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

  • سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1748 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار روپے کا ہوگیا،جبکہ 10گرام سونا 1 ہزار 114 روپے اضافے سے 87 ہزار 448 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولہ پر لین دین ہوتا رہا۔