Tag: سونے کی قیمت

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہینڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا جبکہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ہینڈرڈ انڈیکس میں540 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اکتالیس ہزار192 کی کم سطح تک دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 160پوائنٹس کمی سے41 ہزار581 پر بند ہوا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے کمی سے124روپے19پیسے پر بند ہوا.

    مقامی صرافہ بازار میں سونا سو روپے مہنگا ہوکر 58 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    امریکی خام تیل70 سینٹس کمی سے69 ڈالر 60 سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل50 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر40سینٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک دوہزار روپے ہوشربا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت58300روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، مذکورہ اضافے کے بعد سونے فی تولہ قیمت58300روپے تک جاپہنچی۔

    دس گرام سونا1715روپے اضافے سے49983روپے کا ہوگیا، اس طرح دو روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں صرف7 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہاں دوہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں کرنسی بدلنے کی افواہوں نے بھی زور پکڑا جس کے سبب سونے کی خریداری بڑھی۔ جو قیمت میں اجافے کا باعث بنی۔

    مزید  پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ کیا گیا ہے، دس روپے اضافے سے چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے ہوگئی ہے۔

  • تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

    تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

    کراچی : پاکستان میں پرامن انتخابات اور پی ٹی آئی کی کامیابی نے معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنا شروع کر دئیے، ڈالر کی رفتارکو بریک لگ گئے جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سے معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے، کپتان کی کامیابی سے تاجر برادری کا اعتماد بڑھنے لگا۔

    ڈالر کی رفتار کو بریک لگ گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک دن میں تین روپے کی کمی آئی اور ڈالر ایک سو چھبیس روپے کا ہوگیا۔


    مزید پڑھیں : مران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی


    ڈالر کی قیمت گرنے سے سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت بارہ سو روپے کم ہونے سے بھاؤ 58 ہزار روپے پر آگئے۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے سونےکی قیمت میں کمی کی وجہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا ہے۔


    مزید پڑھیں :  سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا


    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی دو دن سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اور سترہ ہفتے بعد اسٹاک مارکیٹ میں  100انڈیکس 700پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار آٹھ سو کی سطح بحال ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں850 روپے کا اضافہ

    امریکی ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں850 روپے کا اضافہ

    کراچی : ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار روپے کے قریب جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ سے ڈالر کی قدر میں 6 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں فی ڈالر کی قیمت128تک پہنچ گئی۔

    اس اضافہ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے سونے کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے کا اضافہ ہوا۔

    گولڈڈیلرز کے مطابق اب ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت59650روپے ہوگئی ہے،  دس گرام سونا729روپے کے اضافے سے51140روپے کا ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی

    خیال رہے کہ دسمبر سےاب تک ڈالر 20 روپے مہنگا ہوچکا ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں اٹھارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

    کراچی: ملک میں ڈالر کی قیمت 122 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالرکی قدر میں اضافے سے سونا بھی مہنگا ہوگیا ہے، گولڈ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 58400 روپے ہوگئی ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے اثرات ہیں۔

    دوسری طرف عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوگئی ہے، اس کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوا، عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر کم ہو کر 1295 ڈالر پر آگئی ہے۔

    ملک میں دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی دس گرام قیمت 50068 روپے ہوگئی ہے۔

    ڈالر کی قیمت 122 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی


    خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

    واضح رہے کہ سونے کی قمیت میں موجودہ اضافہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے روپے کی قدر گرانے کی وجہ سے ہوا ہے اس لیے سونے کی عالمی منڈی میں کم ہونے والی قیمت کے اثرات نہیں پہنچ سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی، خام تیل کی قیمت میں اضافہ اور سونے کی قیمت میں کمی

    ٹرمپ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی، خام تیل کی قیمت میں اضافہ اور سونے کی قیمت میں کمی

    سنگاپور : امریکہ کی جانب سے ایران نیو کلیئر ڈیل سےعلیحدگی کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کردیا،جس پر اقوام متحدہ سمیت یورپی ممالک نے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر61سینٹس کا اضافہ ہوا اور خام تیل کی قیمت 70ڈالر67 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ برنیٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر88 سینٹس اضافے کے ساتھ 76 ڈالر75 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    اسی طرح سونے کی عالمی قیمت میں دو ڈالر تیس سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1311ڈالر 41 سینٹس ہوگئی۔

    یاد رہے پیر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد خام تیل کی قیمت ساڑھے 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاربھی تشویش کا شکار ہیں، آج ٹریڈنگ کے آغاز پر بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جاپان، کورئین،اور چینی اسٹاک مارکیٹ میں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ آئل اینڈگیس کمپنیز ریفائنریز کے حصص میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مغربی ممالک کا جوہری معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقیقت میں اس معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت مل گئی تھی،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا، ایران ایک دہشت گرد ملک ہے جو دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    امریکی صدر نے اپنے مخصوص اندازمیں ایران کودھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے جوہری خطرے کو مکمل طورپر ختم کریں گے اوراس بارے میں اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

    صدرٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدہ امریکا کے لئے باعث شرمندگی تھا۔

    خیال رہے کہ ایران سے 2015 میں جرمنی،فرانس،برطانیہ اورامریکا نے جوہری معاہدہ کیا تھا، معاہدے پرچین اورروس نے بھی دستخط کئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی

    سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی

     کراچی : عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونا کی قیمت 60 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا کی قیمت 60 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 51 ہزار 642 روپے تک پہنچ گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1345 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    قبل ازیں رواں ماہ اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔


    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


    اس سے قبل رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

     

  • عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    سنگا پور : عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق المی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالرکمی کےبعد سرسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت چونسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کمی کے بعد تیرہ سو تیس ڈالر ہوگئی۔

    انٹرنیشل کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر کرنسیوں کے مقابلےمیں مضبوط ہوتی نظر آئی، ین، برطانوی پاونڈ اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں680سے زائدپوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں میں555پوائنٹس
    چینی اسٹاک مارکیٹ میں260پوائنٹس جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کی وجہ ڈالرکی قدرمیں بہتری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی قیمت  1000 روپے کا اضافے کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت 1000 روپے کا اضافے کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر

    کراچی : عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ، مقامی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ دو سال کی بلند ترین سطح پر آگئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1290 ڈالر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی قیمت بارہ سونوئے ڈالر فی اونس ہوگئی ہے، آج بھی ایشیائی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

    مقامی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہو گیا اور قیمت 1000 روپے کا اضافے کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    سونےکی فی تولہ قیمت 56ہزار200 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو ستاون روپے اضافے کے ساتھ 48ہزار171 روپے ہوگئی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا، چاندی کی عالمی قیمت 22 سینٹ بڑھ کر 16.65 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت میں 20 روپے کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 830 روپے ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 5 سو روپے تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1320 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار تک پہنچ گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی اونس قیمت350 روپے جبکہ فی تولہ 51 ہزار 5 سو روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 44 ہزار 142 روپے  ہوگئی۔

    یاد رہے کہ 18 اگست کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔