Tag: سونے کی قیمت

  • فی تولہ سونے کی قیمت 51500 روپے ہوگئی

    فی تولہ سونے کی قیمت 51500 روپے ہوگئی

    کراچی : سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 51500 روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونا 44142 روپے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، گولڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیران کا کہنا ہے سونے کی قیمت میں چھ سو روپے اضافہ کیا گیا پے، جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت اکیاون ہزار پانچ سو روپے تک جا پہنچی ہے۔

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 43610 روپے سے بڑھ کر 44142 روپے ہوگئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 250 روپے ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ان دنوں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی اونس قیمت 1217 ڈالر کی سطح پر رہی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 51250، دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 43،928 روپے رہی۔

    علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 770  روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

     واضح رہے کہ یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخ بڑھ  کر ایک ماہ کی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں نمایاں کمی ہے۔

  • سونے کی قیمت چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ہوا اورمستقبل کی خریداری کے معاہدے 1289.80ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معولی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1279.16ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.6فیصد اضافہ ہوا اورمستقبل کی خریداری کے معاہدے 1281.96ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوتے ہی سونے کی قیمتیں نیچے آنے لگی ہیں، لندن بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا تیس ڈالر سے زائد کمی کے بعد بارہ سو تیرہ ڈالر ہوگیا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین سو روپے کم ہوگئ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہونے کے بعد سونےکی قیمت نیچے آنےلگی، لندن بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا سینتیس ڈالر کمی سے بارہ سو تیرہ ڈالر پر آگیا، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں نہ سنبھل سکیں۔

    فی تولہ سونا تین سو روپےکمی کے بعد سینتالیس ہزار پانچ سوروپے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چھپن روپے کم ہوکر چالیس ہزار سات سو چودہ روپے پر آگئی۔

    ماہرین کا کہناہے کہ روس اور سعودی عرب میں تیل کی پیداوار کے معاہدے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ خام تیل کی قیمتوں اضافہ متوقع ہے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں آٹھ سو روپے فی تولہ کمی آگئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت سیتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا چھ سو پچیاسی روپے کمی سے چالیس ہزار نو سو اکھتر روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بائیس ڈالر کمی سےبارہ سو نو ڈالرفی اونس پر آ چکی ہے ۔

    واضح رہے اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔فروری کے آغاز پر سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت آڑتالیس ہزار سات سو روپے فی تولہ تک پہنچ گئی اور اس طرح صرف ایک ہفتے کے دوران سونے کی مقامی قیمت میں ایک ہزار نو سو پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ

    کراچی: عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا گیارہ سو روپے تولہ مہنگا ہوگیا۔

    برفانی طوفان سےمتاثرہ امریکی معیشت کےزیر اثرکمزور ہوتے ڈالرکا دوسرا رخ سونےکی قیمت بڑھنے کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونے کی قیمت میں چوالیس ڈالرکے نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔جس سےملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑتالیس ہزار دو سو روپے پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح  پر

    سونے کی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر

    کراچی : پاکستان میں سونےکی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی۔

    شادیوں کےسیزن میں سونا سستا ہونے پر خواتین خوش ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید ساڑھے چھے سو روپے سستا ہوگیا، جس سے فی تولہ سونےکےنرخ 43600 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 557 روپے کم ہوکر 37371 روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتےمیں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوچکا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے پانچ سال جبکہ عالمی منڈی میں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1080 ڈالر پر آگئی ہے۔

    سونےکی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے ۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونا تئیس ڈالرپاکستان میں فی تولہ ساڑھےآٹھ سو روپےمہنگاہوگیا۔

    عالمی سطح پربڑی کرنسیوں کی گرتی قدرکےباعث سب کی نظریں سونے پرلگ گئی ہیں اور عالمی سرمایہ کاروں کا رخ سونےکی طرف ہوگیاہے۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونا23ڈالرمزید مہنگاہوگیا، جس سےعالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےریٹ 1280ڈالرکی سطح پرجاپہنچا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی ہفتےکو سونےکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونا850 روپے مہنگاہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 48950 روپےہوگئی ہے۔۔دس گرام سونےکے بھائو 729روپے بڑھکر 41957روپےہوگئے،پندرہ روز میں عالمی منڈی میں فی اُونس سونا 80ڈالر مہنگاہوچکاہےجبکہ پاکستان میں 15روز میں فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار روپےبڑھ چکی ہے۔

  • ملک میں سونےکی قیمت پھرگرگئی

    ملک میں سونےکی قیمت پھرگرگئی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے اور مقامی سطح پر ڈالرکی قیمت نیچے آنےسےملک بھر میں فی تولہ سونےکےدام ساڑھےتین سو روپےکم ہوگئے۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق نئے ہفتے کے آغاز پر انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ایک بار پھر سونےکی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوئیں۔۔فی اُونس سونےکی قیمت میں آٹھ ڈالرکی کمی دیکھی گئی۔۔جس کےزیراثر پاکستان میں بھی سوناساڑھےتین سو روپےسستا ہوکر سینتالیس ہزار روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے کم ہوکر چالیس ہزار دو سوبیاسی روپے پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی: سونےمیں نمایاں اُتار چڑھائو، قیمت پھربڑھ گئی، پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے، عالمی منڈی میں ایک دن میں تینتیس ڈالرمہنگا ہوگیا۔

    سونےکی قیمتوں میں نمایاں کمی و بیشی کا رجحان دیکھاجارہا ہے، گذشتہ دنوں سونےکی قیمت پونےچار سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جب تین روز قبل عالمی سطح پرفی اُونس سونا اٹھائیس ڈالر اور پاکستان میں آٹھ سو روپےفی تولہ سستاہوا تھا، تاہم ہفتےکو پھر سونےکے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونےکےدام ایک دن میں 33 ڈالر بڑھ گئےجس کےباعث ملک بھر فی تولہ سونا آٹھ سو روپےمہنگاہوکرسینتالیس ہزارتین سوپچاس روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونےکےبھائو چھےسو پچیاسی روپے بڑھکر چالیس ہزار پانچ سو پچیاسی روپےہوگئے۔