Tag: سونے کی چین

  • مارک زکربرگ کی سونے کی چین کا کیا راز ہے؟

    مارک زکربرگ کی سونے کی چین کا کیا راز ہے؟

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ گلے میں سونے کی چین کیوں پہنتے ہیں اس کی اصل حقیقت انہوں نے خود بیان کردی۔

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے سونے کی چین پہننے کا مقصد کوئی دکھاوا یا نمائش نہیں بلکہ یہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

    اس چین کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں ایک دعا لکھی ہوئی ہے جسے میں روز رات کو اپنی بیٹیوں کو سلانے سے قبل گا کر سناتا ہوں۔

    Mark Zuckerberg

    ان کا کہنا تھا کہ اس چین کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ وہ دعا اس پر تحریر ہو سکے۔

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق یہ ایک یہودی دعا ہے جو بنیادی طور پر اچھی صحت اور ہمت کے لیے کی جاتی ہے۔

  • ملزمان خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار، ویڈیو وائرل

    ملزمان خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں دن دہاڑے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پٹن چیرو کے امین پور میں ایک خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ سڑک پر جارہی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے بائیک پر جاتے ہوئے خاتون کے گلے سے سونے چھین لی اور فرار ہوگئے۔

    واردات کے دوران خاتون اور ان کا بیٹا سڑک پر گر پڑے۔ خاتون نے شکایت کی کہ اس کے گلے سے 8 تولے زیور تھا اسے نامعلوم افراد نے چھین کر فرار ہوگئے۔

    شیوسینا رہنما فیس بک لائیو کے دوران فائرنگ سے ہلاک، ویڈیو وائرل

    پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • ڈاکوؤں نے خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لی، ویڈیو وائرل

    ڈاکوؤں نے خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں بدلا پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر 2 موٹر سائیکل سواروں نے راہ چلتی خاتون سے سونے کی چھین لی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    خاتون اپنی سوسائٹی میں واک کررہی تھیں کہ ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، ان کے قریب آئے اور باآسانی طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے چلتی ہوئی بائیک سے خاتون کے گلے سے چین کو کھینچا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، مبینہ طور پر یہ واقعہ بدلا پور ویسٹ میں واقع اکشے سوسائٹی میں پیش آیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدلا پور میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان دن دیہاڑے ایک خاتون سے اس کی سونے کی چین چھین رہے ہیں۔

    خاتون نے کچھ دور تک تو موٹر سائیکل سواروں کا بھاگ کر پیچھا کیا لیکن کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ خاتون کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب ڈاکو اس کے گلے سے چین چھین رہے تھے۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔اس معاملے میں ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • لٹیرے نے خاتون سے سونے کی چین چھین لی، فوٹیج سامنے آ گئی

    لٹیرے نے خاتون سے سونے کی چین چھین لی، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں لٹیرے نے خاتون سے سونے کی چین چھین لی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک خاتون کو لٹیرے نے ان کے گھر کے دروازے پر لوٹ لیا، خاتون نے مزاحمت بھی کی لیکن ڈاکو نے کچھ ہی دیر میں ان کے گلے سے سونے کی چین چھین لی۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے گیٹ پر لٹیرے نے اچانک خاتون پر حملہ کیا اور ان کے گلے سے سونے کی چین کھینچنے کی کوشش کی۔

    تاہم اچانک حملے سے گھبرائی ہوئی خاتون نے فوراً مزاحمت شروع کر دی، اور چین بچانے کی کوشش میں وہ سڑک پر آ گئیں، چھینا جھپٹی میں ان سے موبائل فون بھی گر گیا۔

    فوٹیج کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی یہ واردات دو لٹیروں نے کی، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے، خاتون سے سونے کی چین چھیننے کے بعد دونوں لٹیرے موٹر سائیکل پر ان کے سامنے فرار ہو گئے۔

    ڈاکو نے مزاحمت پر خاتون پر تشدد بھی کیا، بھاگنے پر خاتون نے ان کے پیچھے شور بھی مچایا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔