Tag: سونے کی کان

  • مالی میں سونے کی کان میں حادثہ، 48 کان کن ہلاک

    مالی میں سونے کی کان میں حادثہ، 48 کان کن ہلاک

    افریقی ملک مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 کان کن ہلاک ہو گئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک کن کنوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، جبکہ ان میں ایک عورت بھی شامل ہے جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا، حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں جنوبی مالی میں سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔

    صرف ایک سال قبل اسی علاقے میں سونے کی کان کنی کے مقام پر ایک سرنگ منہدم ہوگئی تھی، جس میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اور 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • سونے کی کان میں دب کر متعدد مزدور جان سے گئے

    سونے کی کان میں دب کر متعدد مزدور جان سے گئے

    جنوبی مالی میں سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی مالی کے ڈنگہ گاؤں میں سونے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں 10 افراد جن میں زیادہ تر خواتین تھیں ہلاک ہوگئیں جبکہ بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر کان کن ایک گڑھے میں پھنس گئے تھے کچھ کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئے۔ بدقسمتی سے ان میں سے کسی کو بھی زندہ نہ بچایا جاسکا۔

    علاقائی گورنر کے دفتر نے اعلان کیا کہ خطرناک حالات کے باعث کسی بھی لاش کو بر آمد نہیں کیا جا سکا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

    اس سے قبل انڈونیشیا کے سوماٹرا جزیرے میں موسلا دھار بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    سونے کی کان میں پھنسے 100 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے سوماٹرا صوبے میں دیہاتی سونے کی کان میں کھدائی کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران کان بیٹھ گئی، جس میں درجنوں افراد دب گئے۔

    رپورٹس کے مطابق تیز بارش اور اندھیرے کے سبب ریسکیو کے عملے کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

  • سونے کی کان میں پھنسے 100 افراد ہلاک

    سونے کی کان میں پھنسے 100 افراد ہلاک

    جنوبی افریقہ میں غیر قانونی کان کنی کے دوران دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جس میں 100 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 100 مزدور اسٹلفونٹین شہر کے قریب بفیلفونٹین کی سونے کی کان میں پھنسے ہوئے تھے۔ اس دوران حادثہ پیش آگیا۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والے افراد کئی ماہ تک وہاں پھنسے رہے جب انہیں نکالنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ بھوک اور پیاس کے باعث مرچکے تھے۔

    مزدوروں نے اپنی حالت کی ویڈیوز موبائل فون کے ذریعہ اپنے گھروالوں کو بھیجی تھیں، جن میں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاشوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    مائننگ افیکٹڈ کمیونٹیز یونائیٹڈ ان ایکشن گروپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 26 مزدوروں کو زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ 18 لاشیں بھی باہر نکال لی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کان کی گہرائی تقریباً 2.5 کلومیٹر ہےِ، خدشہ ہے کہ اب بھی وہاں تقریباً 500 مزدور پھنسے ہوں، کان کو سیل کرنے کی پولیس کی کوششوں کے دوران مزدوروں کے ساتھ تصادم بھی ہوا۔

    پولیس کے مطابق مزدور گرفتاری کے خوف سے باہر نہیں نکل رہے تھے لیکن مزدوروں نے یہ الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کی رسیاں ہٹا دیں جس کے باعث ان کے لیے باہر آنا ممکن نہ رہا اور ہلاکتیں ہوئیں۔

    خطرناک وائرس کا پھیلاؤ، 8 افراد جان سے گئے

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں غیر قانونی کان کنی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جب بڑی کمپنیاں کسی کان کو بے کار قرار دے کر چھوڑ دیتی ہیں تو مقامی کان کن بچے ہوئے سونے کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔

  • انڈونیشیا، سونے کی کان بیٹھنے سے 15 ہلاک، درجنوں لاپتہ

    انڈونیشیا، سونے کی کان بیٹھنے سے 15 ہلاک، درجنوں لاپتہ

    انڈونیشیا کے سوماٹرا جزیرے میں موسلا دھار بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سوماٹرا صوبے میں دیہاتی سونے کی کان میں کھدائی کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران کان بیٹھ گئی، جس میں درجنوں افراد دب گئے۔

    حکام کے مطابق کم از کم 25 افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں، اور تین افراد کو امدادی کارکنوں نے زخمی حالت میں زندہ نکال لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تیز بارش اور اندھیرے کے سبب ریسکیو کے عملے کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ سونے کی کان تک قریبی بستی سے چار گھنٹے پیدل چل کر ہی پہنچا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل بھی مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنس گئی تھی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    حزب اللہ کی مدد کیلیے 40 ہزار ملیشیا پہنچ گئے

    سونے کی کانوں میں اسکے طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔جس کے نتیجے میں بیشتر افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

  • انڈونیشیا: سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

    انڈونیشیا: سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

    انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ پیش آیا۔

    حکام کے مطابق 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے، شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنس گئی تھی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    مالی کے جنوب مغرب میں واقع سونے کی ایک کان گزشتہ روز دھنس گئی تھی۔ سونے کی کانوں میں اسکے طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

    غزہ کے اسکول پر حملہ، ملالہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    مقامی حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ جس وقت یہ سانحہ پیش آیا اس وقت کان میں 200 سے زیادہ افراد موجود تھے۔

  • مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

    مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

    مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنس گئی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالی کے جنوب مغرب میں واقع سونے کی ایک کان گزشتہ روز دھنس گئی تھی۔ سونے کی کانوں میں اسکے طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

    مقامی حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ جس وقت یہ سانحہ پیش آیا اس وقت کان میں 200 سے زیادہ افراد موجود تھے۔

    اس سے قبل وینزویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گرنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں قائم بولا لوکا نامی سونے کی کان گر گئی تھی۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق کان گرنے کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا، اُس وقت تقریباً 200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

    ڈپٹی منسٹر آف سول پروٹیکشن کی جانب سے کان گرنے کی ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔

    کویت: آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد گرفتاریاں

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنا شروع ہو گئی، دیکھتے ہی دیکھتے اس کی زد میں درجنوں مزدور آگئے۔

  • ویڈیو: سونے کی کان گرنے سے 23 افراد لقمہ اجل بن گئے

    ویڈیو: سونے کی کان گرنے سے 23 افراد لقمہ اجل بن گئے

    وینزویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گر گئی، جس کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں قائم بولا لوکا نامی سونے کی کان گر گئی۔

    مقامی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کان گرنے کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا، اُس وقت تقریباً 200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

    انتظامیہ کے مطابق بدھ تک کان سے 23 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا، جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو بھی کرلیا گیا تھا، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی منسٹر آف سول پروٹیکشن کی جانب سے کان گرنے کی ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنا شروع ہو گئی، دیکھتے ہی دیکھتے اس کی زد میں درجنوں مزدور آگئے۔

    سب انسپکٹر کی گاڑی کو دلخراش حادثہ، داماد سمیت ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسی خطے میں ہی سونے کی غیر قانونی کان گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ویڈیو: مٹی کے خوفناک دریا نے سونے کی کان میں 9 کان کن دفن کر دیے

    ویڈیو: مٹی کے خوفناک دریا نے سونے کی کان میں 9 کان کن دفن کر دیے

    انقرہ: ترکیہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مٹی کے خوفناک دریا نے سونے کی کان میں 9 کان کنوں کو دفن کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکیہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 کان کن لاپتا ہو گئے ہیں، مٹی کے ایک خوف ناک دریا نے صوبہ ارزنجان میں سونے کی کان ڈھانپ دی، واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خوف ناک انداز میں مٹی کا دریا بہتا نظر آتا ہے۔

    لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، وزارت توانائی کے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا لاپتا ہونے والے زیر زمین کام کرنے والے کان کن تھے، یا وہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کی سطح پر کام کر رہے تھے، کیوں کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ زیر زمین کام کر رہے تھے تو پھر ان کے بچنے کے امکانات معدوم ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ گزشتہ روز دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ہوئی، یہ واقعہ ترکی کے پہاڑی صوبہ ارزنجان میں واقع ’کوپلر کان‘ میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی راستے میں آنے والی ہر چیز کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کارکنوں کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں پر مبنی ٹیمیں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کر رہی ہیں۔

    اسے ایک بڑا لینڈ سلائیڈ مانا جا رہا ہے، کوپلر مائن کے حصص کی آدھی قیمت لینڈ سلائیڈنگ کے بعد گر گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے محرک کا کوئی پتا نہیں چلا ہے۔ ماہرین نے یہ تشویش بھی ظاہر کی ہے کہ کان کا فضلہ سائینائیڈ سے آلودہ ہے، جس کے اب نکاسی آب کے نظام میں جانے کا امکان ہے، جو ایک ممکنہ ماحولیاتی آفت ہے۔

  • چین: سونے کی کان میں پھنسے 9 کان کن ہلاک

    چین: سونے کی کان میں پھنسے 9 کان کن ہلاک

    بیجنگ: چین میں ایک سونے کی کان میں گزشتہ 2 ہفتوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں میں سے 9 ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر یانتائی میں ہوشان نامی ایک کان میں دھماکے کے باعث دو ہفتوں سے 22 کان کن پھنسے ہوئے تھے، جن میں سے اتوار کو 11 کان کنوں کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھنسے ہوئے کان کنوں میں سے 9 ہلاک ہو گئے ہیں، چین کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ اتوار کی دوپہر سے کان کنوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، 9 پھنسے ہوئے کان کن بد قسمتی سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

    کان میں دھماکے کے بعد ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا اور سر پر چوٹ کی وجہ سے اس کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔

    سونے کی کان میں دو ہفتے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا

    امدادی کارکنوں نے ڈرلنگ کر کے کان کنوں تک خوراک اور ادویات پہنچائی تھیں، اس آپریشن میں 600 سے زیادہ امدادی کارکنوں نے حصہ لیا تھا، امدادی کارکنوں نے جمعے کو کہا تھا کہ دیگر کان کنوں کو باہر لانے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    سونے کی کان میں 8 دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں نے اہم پیغام بھیج دیا

    واضح رہے کہ چین میں کان کنی کے حادثات معمول کی بات ہے، دسمبر میں چین کے جنوب مغربی شہر چوچنگ کی کان میں 23 کان کن پھنس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • سونے کی کان میں دو ہفتے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا

    سونے کی کان میں دو ہفتے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا

    بیجنگ: چین میں ایک سونے کی کان میں 13 دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں میں سے آخر کار 11 کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر یانتائی میں ہوشان نامی ایک کان میں دھماکے کے باعث دو ہفتوں تک پھنسے 22 کان کنوں میں سے گیارہ کو امدادی کارکنوں نے بحفاظت نکال لیا، حکام کا کہنا ہے کہ ایک کان کن کی حالت نازک ہے، جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح نکالے گئے کان کنوں میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے، امدادی کارکنوں نے مشکل حالات میں ان کان کنوں کی مدد کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں۔

    دھماکے کے بعد ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا اور سر پر چھوٹ کی وجہ سے اس کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی تھی، کان کنوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے لیے امدادی کارکنوں کو ڈرلنگ کرنی پڑی تھی، یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک کان کن 100 میٹر نیچے پانیوں میں اب بھی پھنسا ہوا ہے۔

    سونے کی کان میں 8 دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کان کنوں نے اہم پیغام بھیج دیا

    امدادی آپریشن میں 600 سے زیادہ امدادی کارکنوں نے حصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ دیگر کان کنوں کو باہر لانے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جس جگہ ڈرلنگ کی جا رہی ہے وہاں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

    چند دن قبل پھنسے کان کنوں نے اپنے بچاؤ کے لیے ایک اہم پیغام بھی بھیجا تھا، جس سے کان کنوں کے زندہ ہونے کی امید بحال ہو گئی تھی، کان کنوں نے لکھا تھا کہ انھیں ادویات بھیجی جائیں، معلوم ہوا تھا کہ پھنسے کان کنوں میں سے کچھ کو بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق ہے۔