Tag: سونے کے بسکٹ

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد

    کراچی : ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے دفتر سے کروڑوں روپے اور سونے کے متعدد بسکٹس برآمد کرلیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں قائم ایک دفتر میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

    ایف آئی اے کے عملے نے کارروائی کے دوران ساڑھے 11 کروڑ روپے برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ صدر میں قائم دفتر سے17 سونے کے بسکٹ بھی ملے، ہربسکٹ 10تولے کا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی اور وصول کی جاتی تھی، ملزمان دھندہ طویل عرصے سے کررہے تھے۔

    ایف آئی اے نے مطلوبہ ملزمان سلیم اور باسط کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، مطلوبہ ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آسکی تاہم صدر میں دفتر سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

  • خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری، ایک گولڈ بار کی قیمت کتنی؟

    خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری، ایک گولڈ بار کی قیمت کتنی؟

    لندن : خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری کردیئے گئے ، ایک گولڈ بار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی قدیم سکہ ساز کمپنی رائل منٹ نے خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری کردیے۔

    خالص سونے سے بنے ایک گولڈ بار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تین لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

    مسلم کونسل کے عبدالعظیم احمد نے بتایا کہ خانہ کعبہ کے نقش والے گولڈ بار متعارف کرانے کے لیے برطانوی کمپنی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔

    رائل منٹ کمپنی میں قیمتی دھاتوں کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈکی سکوں کے حوالے سے کہا کہ سکے بناتے وقت 1100 سالہ تاریخ کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے کاریگروں نے متبرک ترین مقام خانہ کعبہ کی خوبصورت شبیہہ والے گولڈ بار تیار کیے۔