Tag: سونے کے نرخ

  • سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں کمی

    سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں کمی

    جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد زیورات کی خرید وفروخت کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.74 ریال، 22 قیراط ایک گرام 224.35 اور 18 قیراط 183.56 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 214.15 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام گنی 2,055.84 ریال، 22 قیراط 2,153.74 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,349.54 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 246,456.54ریکارڈ کیے گئے۔

  • سعودی عرب : آج سونے کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی عرب : آج سونے کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 24 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

    عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 216.61 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی ہے۔

    21قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔

  • سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں اضافہ

    سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں اضافہ

    جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 215.30 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، منگل کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 213.09 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 246.06 ریال، 22 قیراط ایک گرام 225.55 اور18 قیراط 184.54 ریال رہی ہے۔

    مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,066.87 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,148.88 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,362.14 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 247,778.69 ریال میں دستیاب رہا۔

  • سونے کے نرخ مزید گرگئے، بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کے نرخ مزید گرگئے، بڑی کمی ریکارڈ

    کراچی : عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، ملک میں سونے کا بھاؤ سیکڑوں روہے کم ہوگیا، گزشتہ روز بھی 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13ڈالر کی کمی سامبے آئی ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2005 ڈالر فی اونس ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے ہے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

    علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

  • سعودی عرب : سونے کے نرخ میں اضافہ

    سعودی عرب : سونے کے نرخ میں اضافہ

    ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 202.59 اور 18 قیراط 165.76ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 193.38 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں آٹھ گرام 21 قیراط کی گنی 1,856.47 ریال، آٹھ گرام 22 قیراط کی گنی 1,944.88 ریال ،آٹھ گرام 24 قیراط کی گنی 2,21.68 ریال اورایک کلوگرام سونا 222,555.86ریال میں دستیاب رہا۔

  • سعودی عرب : گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ

    سعودی عرب : گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ

    جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.86 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 201.54 ریال رہی جبکہ 21 قیراط کا سونا استعمال ہوتا ہے۔

    اس کی ایک گرام کی قیمت 192.38 ریال ریکارڈ کی گئی، گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2105.48 رہی۔

    اس کے علاوہ 22 گرام والی گنی کی قیمت 1930.02 جبکہ 21 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 1842.30 ریال رہی۔

  • امارات میں سونے کے نرخ گر گئے

    امارات میں سونے کے نرخ گر گئے

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخ کم ہو گئے، ویلنٹائن ڈے کی آمد پر زیورات کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ویلنٹائن ڈے کی آمد پر سونے کے زیورات کی طلب بڑھ گئی ہے، گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ ایک ہفتے قبل شروع ہوا تھا۔

    دو ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں 9 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، نرخوں میں کمی اور 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی آمد پر سونے کے زیورات کی طلب میں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    الامارات الیوم کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 225.75 درہم ہو گئی ہے، ایک گرام میں پونے تین درہم کی کمی ہوئی ہے، جب کہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہو کر 209 درہم ہو گئی ہے۔

    21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہو کر 202.25 درہم ہو گئی، اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت میں سوا دو درہم کی کمی ہوئی ہے، اب اس کی قیمت 173.25 درہم ہے۔

  • سعودی عرب: سونے کے نرخ

    سعودی عرب: سونے کے نرخ

    ریاض: سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھنے لگے ہیں تاہم آج ان میں ٹھہراؤ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے لیکن آج اتوار کو سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ دیکھا گیا۔

    اتوار کو 24 قیراط کا ایک گرام سونا 223.30 ریال میں جب کہ 22 قیراط کا سونا 204.69 ریال میں فروخت ہوا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.39 ریال رہی، اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 167.48 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج ایک اونس سونے کی قیمت 6945 ریال رہی جب کہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 297 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سونے کی قیمت عروج پر پہنچ گئی تھی، 11 ماہ میں سونا اتنا زیادہ مہنگا نہیں ہوا تھا جتنا جمعرات کو دیکھا گیا تھا-