Tag: سونے

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 22 ڈالرکے اضافے کے بعد 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں آ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے رہی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4250 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 3642 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 40 ڈالرکے اضافے کے بعد 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت پھر سینکڑوں روپے بڑھ گئی

    سونے کی قیمت پھر سینکڑوں روپے بڑھ گئی

    عالمی منڈی میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1905 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 91 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • نہ سونے والے بچوں سے کیسے نمٹا جائے؟

    نومولود اور شیرخوار بچوں کی ماں اکثر یہ شکایت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ ان کا بچہ کم سوتا ہے یا انہیں سونے نہیں دیتا یا پھر وہ بہت زیادہ روتے ہیں۔

    جس سے بچے کے ساتھ ساتھ ماں کی صحت پر بھی اثرانداز ہوتی ہے، ایسے میں کیا کیا جائے، اس سوال کا جواب ایک میگزین کی رپورٹ میں دیا گیا ہے۔

    بچوں کے امور کے ماہرین خصوصی طور پر چند چیزوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو یہ ہیں۔

    بچے کو چھ ہفتے بعد الگ سلانے کی عادت ڈالیں، جب محسوس کیا جائے بچے کو نیند آ رہی ہے اسے اس کے بستر پر منتقل کر دیا جائے اور اس وقت دودھ نہ پلایا جائے۔ اگر بچہ کہیں اور سو گیا اور اٹھا کر منتقل کیا جائے گا تو جاگنے کا اندیشہ ہو گا، جلد ہی بچہ اس کا عادی ہو جائے گا۔

    سونے کا وقت طے کریں

    بچے کو جلد اور آرام دہ نیند سلانے کے لیے ضروری ہے کہ ماں چند باتوں کا خیال رکھے جن میں نیند کا معمول بنانا بھی شامل ہے۔

    ضروری ہے کہ مائیں بچے کے تمام معاملات جیسے نہلانا، ڈائپر بدلنا اور کہانی سنانا جیسے دیگر معاملات کو ایک وقت تک محدود کر دیں۔ اس سے بچہ عادی ہو جائے گا اور وہ وقت آنے پر اسے محسوس ہو گا کہ سونے کا وقت ہو گیا ہے۔

    سونے کیلئے خوبصورت ماحول

    اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ جس جگہ بچے کو سلایا جا رہا ہے وہاں کا ماحول خوبصورت ہو، وہاں پینٹنگز لگائی جائیں اسی طرح بچے کا پسندیدہ کھلونا بھی اس کے قریب ہی رکھیں۔ اس مقام کو ایسی جگہ بنانے سے گریز کریں جہاں جانے پر بچے کو غصہ آئے۔

    بچے کو یہ احساس نہ دلائیں کہ اس سے جان چھڑانے کے لیے سلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسی صورت میں وہ اپنے سونے کے مقام سے نفرت کرنے لگتا ہے۔

    پسندیدہ کھلونا قریب رکھنے سے بچہ کھیلتے ہوئے جلد سو جاتے ہیں اور اگر اٹھ بھی جائے اس سے بچے کھیلتے ہوئے پرسکون رہتے ہیں۔

    بچے کو تھوڑا رونے دیں

    ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ بچے کے قریب کپڑے کا ایک ایسا ٹکڑا رکھا جا سکتا ہے جس پر وہی خوشبو لگائی گئی ہو جو ماں استعمال کرتی ہے۔ اس لیے جب بچہ جاگتا ہے تو وہی خوشبو سونگھ کر پرسکون ہو جاتا ہے۔ اگر بچے کے رونے کی آواز آتی ہے تو اسے کچھ دیر رونے دینا بھی ماہرین کے مطابق مناسب اور بے ضرر ہے۔

    کندھا اور تھپتھپاہٹ

    بچے کے لیے سب سے پرانا اور آزمودہ طریقہ یہی ہے کہ جب اسے سلانا ہو تو کندھے پر ڈال کر تھپتھپایا جائے جس سے بچہ کو لگتا ہے کہ سونے کا وقت ہو گیا ہے۔

    اگر بچہ بار بار جاگ رہا ہے اور رو رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس کی کوئی وجہ ضرور ہے اور اس کو تلاش کرنا ہو گا، ہو سکتا ہے اسے درد ہو رہا ہو یا کوئی مسئلہ ہو۔

    ایسے وقت میں ماؤں کو اس چیز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اس سے قبل بچے کو کیا کھلایا یا پلایا گیا تھا۔

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں کرونا وائرس کے خوف کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران محتاط رویہ اختیار کیا جس کی وجہ اسٹاک میں مندی کے بادل چھائے رہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ 1588 ڈالر فی اونس کھلے، مندی کی وجہ سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بلین مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر کمی کے بعد 1531 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچا اور اسی بھاؤ میں لین دین ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں پھر کمی

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 3200 اور 2743 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    حالیہ کمی کے بعد آج چودہ مارچ کو ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 90 ہزار 300 جبکہ دس گرام 77 ہزار 417 روپے کے ساتھ فروخت ہوا۔

    آج بتاریخ 14 مارچ 2020 کے ریٹ

    فی تولہ : 90،300

    دس گرام: 77،417

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کمی کے بعد 1588 ڈالر فی اونس تک پہنچا تھا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ

    سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 05 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1285 تک پہنچ گئیں۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے اور قیمتوں میں پانچ سو روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ : 69،350 روپے

    دس گرام : 59 ہزار 456 روپے

    صرافہ بازاروں میں سونے کی خرید و فروخت 500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 69 ہزار 350 روپے جبکہ 10 گرام 445 روپے اضافے کے بعد 59 ہزار 456 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں تھیں۔ بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین 900 روپے فی تولہ کمی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چار روز قبل مارکیٹ میں سونا فی تولہ 68 ہزار 800 جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58 ہزار 984 روپے تک پہنچا تھا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    یاد رہے کہ دس روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، 23 اپریل سے قبل گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 06 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بھاؤ 68ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58ہزار 984 روپے تک پہنچا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    یاد رہے کہ دس روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

  • ہفتہ وار رپورٹ، سونے کی قیمت میں 1050 روپے اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا

    ہفتہ وار رپورٹ، سونے کی قیمت میں 1050 روپے اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا

    کراچی: انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں رواں ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں بھاؤ اوپر کی طرف گئے اور پاکستانی تاریخ میں قیمت بلند ترین سطح تک پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کی قیمت ہوئی جس کے بعد ریٹ 1288 ڈالر فی اونس تک پہنچا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں منفی اثرات نظر آئے اور رواں ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر فی تولہ 1050 روپے مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے تک پہنچی جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر قیمت 71 ہزار 600 روپے پر بند ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے زیادہ ہوئی جس کے بعد بھاؤ 60 ہزار 485 روپے سے بڑھ کر 61 ہزار 385 پر بند ہوئے۔ ہفتہ وار مارکیٹ بند ہونے تک فی تولہ سونے کی قیمت 71 ہزار 600 اور 10 گرام 61 ہزار 385 تک پہنچی۔

    ڈالر /ہفتہ وار رپورٹ

    کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوکر 141 روپے 30 پیسے تک پہنچا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 143 روپے تک پہنچی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    چئیرمین پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے بتایا کہ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70400 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافہ کے بعد دس گرام سونے کی موجودہ قیمت 60356 روپے ہو گئی ہے۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    یاد رہے کہ تین دن قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نجی بینک میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ، لاکر توڑے بغیر لاکھوں مالیت کا سونا غائب

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 140 روپے 30 پیسے ہو گئی تھی۔

  • سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 69 ہزار 500 تک پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 69 ہزار 500 تک پہنچ گئیں

    کراچی/ اسلام آباد : انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1305 ڈالر تک پہنچ گئی۔ بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    چیئرمین آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں 69 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئیں جبکہ 10 گرام کی قیمت 170 روپے بڑھ کر 59 ہزار 584 تک پہنچی۔

    آج 19 مارچ 2019 کے ریٹ

    فی تولہ : -/59,500 روپے

    دس گرام : -/59,584 روپے

    دوسری جانب چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے فی تولہ کے ریٹ میں ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمتیں 69 ہزار 300 اور 59 ہزار 414 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

    انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ ختم ہونے پر سونے کی قیمتیں فی اونس 1302 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں۔