Tag: سونے

  • سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی

    سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمتوں میں فی اونس 2 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں کم ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1286 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت میں 80 اور دس گرام کے بھاؤ میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

    چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت بالترتیب 67 ہزار 150 روپے اور 57 ہزار 590 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے فی تولہ میں ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 130 اور دس گرام میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی لین دین بالترتیب 67 ہزار 230 اور 57 ہزار 640 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

    ایک روز قبل بلین مارکیٹ میں فی اونس ڈالر کی قمت میں 06 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی تھی۔

    یاد رہے کہ پانچ جنوری کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد بھاؤ 67 ہزار 100 تک پہنچ گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

    قبل ازیں چار جنوری کو بین الاقوامی مارکیٹ  4 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1291 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں جس کے باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    سال 2018 سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

    سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں فی اونس 7 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی۔

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی نظر آئے جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور دس گرام کے بھاؤ میں 358 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت 66 ہزار 900 اور 57 ہزار 342 روپے کے ساتھ ہوئی۔

     آج 8 جنوری کے بھاؤ

    فی تولہ قیمت  66،900 روپے

    دس گرام 57،342 روپے

    یاد رہے کہ پانچ جنوری کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد بھاؤ 67 ہزار 100 تک پہنچ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

    قبل ازیں چار جنوری کو بین الاقوامی مارکیٹ  4 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1291 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں جس کے باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    سال 2018 سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1285 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑھے جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور دس گرام کے بھاؤ مٰں 350 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

    مزید پڑھیں: سال 2018، سونے کی قیمتوں میں کیا اتار چڑھاؤ آئے؟

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے روز مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت 67100 روپے فی تولہ جبکہ 57ہزار 575 روپے دس گرام کے ساتھ ہوئی۔

    قبل ازیں ایک روز قبل 4 ڈالر اضافے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1291 تک پہنچ گئیں تھیں جس کے باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچی تھی۔

    سال 2018 سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 65ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1248 ڈالر تک پہنچی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج مارکیٹ میں 500 روپے اضافے کے بعد 65ہزار 400 روپے میں فی تولہ سونا فروخت ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 56 ہزار 70 روپے تک پہنچ گئی۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھ گئی تھی۔

  • سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ نرخ میں 200 روپے اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 1194 ڈالر  پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی سونے کی قیمتوں‌ میں‌ اضافه ہوا۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے زیادہ ہوئے جس کے بعد نئی قیمت 58ہزار 650 روپے تک پہنچی جبکہ 10 گرام کے نرخ 172 روپے اضافے کے بعد 50ہزار 2سو 83 روپے تک پہنچے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔ علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ سونے کے بھاؤ 58,650 روپے

    دس گرام سونے کے ریٹ 50,283 روپے

    چاندی کے فی تولہ ریٹ 800 روپے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 1194 ڈالرز تک پہنچ گئیں تھیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات مقامی بازاروں میں بھی دیکھے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ 4 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا 100 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 58 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    اس سے قبل 28 اگست سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمت 58ہزار 300 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔

  • روم، کھدائی کے دوران سونے کے قیمتی سکے دریافت

    روم، کھدائی کے دوران سونے کے قیمتی سکے دریافت

    روم: اٹلی کے صوبے کومو میں محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ہزاروں برس پرانے قیمتی سونے کے سیکڑوں سکے برآمد کیے جو قبل مسیح میں لین دین کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں صوبے کومو سے کھدائی کے دوران ہزاروں برس پرانے خالص سونے کے بننے ہوئے سکے ملے۔

    آثار قدیمہ کے ماہرین انسینٹ شہر میں واقع نوو کوم میں قدیم چیزیں دریافت کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کی نظر سنہری رنگ کے سکوں پر پڑی جو بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔

    سیکڑوں کی تعداد میں ملنے والے سکوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں روم میں ہزاروں سال قبل رقم کی لین دین کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

    مزید پڑھیں: چودہ ہزار سال قبل انسان روٹی کھاتے تھے، حیران کُن شواہد دریافت

    اٹلی کے وزیر برائے ثقافتی ورثہ البرٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’مجھے دریافت ہونے والے سکوں کے بارے میں کوئی تاریخی معلومات نہیں البتہ یہ موقع ہم سب کے لیے بہت اہم اور قابلِ فخر ہے‘ْ

    اُن کا کہنا تھا کہ تمام گولڈ کوائنز کو سرکاری تحویل میں لے کر عجائب گھر منتقل کیا جائے گا جبکہ مختلف اقسام کے 27 سکوں پر ماہرین غور کریں گے تاکہ اس حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے نئی آنے والی نسلوں کو آگاہ کیا جائے۔

  • سونے کے فی تولہ قیمتوں میں مزید کمی

    سونے کے فی تولہ قیمتوں میں مزید کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 1215 تک پہنچ گئیں جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس بھاؤ 1215 تک پہنچی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا۔

    تاجروں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 55ہزار جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد 47 ہزار 513 روپے تک پہنچا۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، فی تولہ قیمت 55ہزار 600 تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 50 روپے کم ہوئی، اس سے قبل سونے کے بھاؤ  59 ہزار سے زائد پہنچی جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والےعام انتخابات کے بعد سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    25 جولائی کے بعد سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں مسلسل نیچے آرہی تھیں کہ دو روز قبل بھاؤ میں پھر اضافہ ہوا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ میں فی اونس کمی کے بعد پھر قیمتیں نیچے آنے لگیں۔

     

  • سونے کی فی تولہ قیمتوں‌ میں مزید کمی

    سونے کی فی تولہ قیمتوں‌ میں مزید کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت مزید کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر پڑھ رہے ہیں بلکہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں۔

    عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کے نرخ میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1224 ڈالر تک پہنچیں البتہ مقامی مارکیٹ میں اس کا کوئی فرق نہیں پڑا۔

    مزید پڑھیں: پر امن اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، چین پاکستان کی مدد کو آگیا

    تاجروں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چار روز سے مسلسل ڈالر کی کم ہوتی قیمتوں کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد بھاؤ 56ہزار 3سو 50 روپے پر پہنچے جبکہ 10 گرام کی قیمت 1414 روپے کم ہوکر 48ہزار 311 پر پہنچی۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، تین روز کے اندر ڈالر 7 روپے ستر پیسے کم ہوگیا جس کے بعد قیمت 123 روپے تک پہنچ گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    واضح رے کہ 3 روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اس سے قبل قیمتیں ریکارڈ بلندی 59 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    کراچی: الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی واضح اکثریت اور ملک کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیے ، ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تین روپے کم ہونے کے اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوئے بلکہ سونے کی مارکیٹ میں قیمتیں بھی کم ہوئی۔

    ڈالر کی قدر میں تین روپے کم ہونے کے بعد سونے کی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہونے کے بعد 58 ہزار فی تولہ جبکہ عالمی منڈی میں بھاؤ کم ہونے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کم ہوکر 49ہزار 725 روپے تک پہنچی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    تاجروں کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر کم ہونا جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہونا ہے، عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 8 ڈالر کمی کے بعد 1220 روپے تک پہنچے۔

    واضح رے کہ 2 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اس سے قبل قیمتیں ریکارڈ بلندی 59 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ قیمت 59 ہزار 100 تک پہنچ گئی

    سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ قیمت 59 ہزار 100 تک پہنچ گئی

    کراچی / اسلام آباد: عالمی منڈی میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 100 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس 17 کی کمی کے بعد سونے کی قیمتیں 1248 ڈالر تک پہنچیں جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 59 ہزار 100 جبکہ 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 668 روپے تک پہنچی۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس کمی کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کے خوبصورت زیورات کیسے بنتے ہیں؟

    قبل ازیں رواں ماہ اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

    خیال رہے کہ  گزشتہ برس مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    روپے کی گراوٹ میں کمی کے باعث سونے کی فی تولہ قیمتیں 14 جون کو 59 ہزار 400 روپے تک پہنچی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں اضافہ

    واضح رہے کہ انٹربینک میں کئی روز تک روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک نے روپے کی قیمت گرائی تو یہ فیصلہ اُن کے گلے پڑ گیا اورکرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ریا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔