Tag: سوہا علی خان

  • سوہا علی ارب پتی ہونے کے باوجود کرائے کے مکان میں کیوں رہیں؟ اہم انکشاف کردیا

    سوہا علی ارب پتی ہونے کے باوجود کرائے کے مکان میں کیوں رہیں؟ اہم انکشاف کردیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسٹری میں آنے سے قبل فنانس کے شعبے میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوہا علی خان نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سوہا کا کہنا تھا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود لے سکیں۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہ تھا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ ان کے والدین شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی ممکنہ طور پر ناراض ہوسکتے ہیں۔ لیکن مالی خودمختاری نے انہیں اعتماد بخش دیا تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب انہیں ایک ماڈلنگ پراجیکٹ سے انڈسٹری میں بریک ملا جس کی فیس 5 لاکھ روپے تھی۔

    ”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

    بعد ازاں سوہا علی خان کو فلم دل مانگے مور میں شاہد کپور کے ساتھ کاسٹ کرلیا گیا، جس کا معاوضہ انہیں 10لاکھ روپے دیا گیا، اس کے بعد سے انہوں نے اداکاری کو بطور پیشہ اپنا لیا اور اب بھی فلموں میں کام کرکے بہترین اداکاری سے اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

  • ”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

    ”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

    معروف بھارتی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ”پیلی کوٹھی“ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ سوہا علی خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ ڈراؤنی فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ خود بھوت پریت پر یقین رکھتی ہیں۔

    جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا اور میں خود بھی اس کی گواہی دوں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ہماری رہائش پیلی کوٹھی میں تھی تو میری خاندان کی ایک بزرگ خاتون کو بھوت نے طمانچہ مارا تھا، ان کے گال پر تھپڑ کے نشان بھی واضح تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک معاملہ سامنے آنے کے بعد ہم لوگوں نے جلدی جلدی اپنا سامان سمیٹا اور پتوڈی بنگلے میں منتقل ہوگئے جو یہاں سے قریب ہی تھا۔

    سوہا نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے پھر کبھی مڑ کر بھی پیلی کوٹھی کو نہیں دیکھا جو اب ایک کھنڈر بن چکی ہے اور اب تک وہاں کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب سیف علی خان حملہ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔

    ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا کہ سیف علی خان کی رہائش گاہ کے اندر سے لیے گئے فنگر پرنٹس جیل میں موجود مرکزی ملزم شریف الاسلام کے نہیں ہیں۔

    ممبئی پولیس نے تقریباً 20 نمونے سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹ بیورو کو بھجوائے تھے جن میں سے 19 نشانات شریف الاسلام سے میچ نہیں کرتے۔

    چارج شیٹ کے مطابق باتھ روم کے سیاہ دروازے، بیڈ روم کے سلائیڈنگ ڈور اور الماری پر پائے گئے فنگر پرنٹس شریف الاسلام کے نہیں، رہائش گاہ کی آٹھویں منزل سے لیے گئے فنگر پرنٹ مرکزی ملزم کے ہیں۔

    ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کو ’نفرت انگیز دنیا‘ قرار دے دیا

    ممبئی پولیس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کے میچ ہونے کے امکانات 1000 میں سے ایک کے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ جگہوں کو استعمال کرتے اور چھوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فنگر پرنٹ ثبوت نہیں۔

  • وہ بالی ووڈ اداکار جن کے ساتھ پُراسرار خوفناک واقعات پیش آئے

    وہ بالی ووڈ اداکار جن کے ساتھ پُراسرار خوفناک واقعات پیش آئے

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے پراسرار واقعات پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار فلموں میں کچھ مناظر کے لیے پراسرار مقامات پر شوٹنگ کرواتے ہیں، اس دوران بعض اوقات اُن کے ساتھ اکثر حقیقی خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکاروں کے نامور فنکاروں نے اپنے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے لرزہ خیز واقعات بیان کیے جن میں انہیں پراسرار شے کی موجودگی یا آوازوں کا احساس ہوا۔

    بھارتی میڈیا نے فنکاروں کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات کا احوال بیان کیا جو خود اُن فنکاروں اور مداحوں کے لیے پریشان کُن ہے کیونکہ اس طرح کی باتیں میڈیا انڈسٹری میں ابھی تک سامنے نہیں آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: سنگاپور: ہائی وے پر پراسرار مخلوق، ویڈیو وائرل

    نامور اداکار گوندا کے ساتھ ڈراؤنا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ دور دراز پہاڑی علاقے میں کررہے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ کے دوران ہم نے ہوٹل کا کمرہ بُک کیا، ایک روز جب میں بیدار ہوا تو محسوس ہوا کوئی پراسرار عورت نما مخلوق سینے پر بیٹھی ہے‘۔

    گوندا کا کہنا تھا کہ ’میری اُس دوران حالت بہت عجیب و غریب ہوگئی تھی اور یہ میری زندگی کے خوفناک ترین واقعے میں سے ایک ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا، آج بھی اگر وہ منظر یاد آجائے تو خوفزدہ ہوجاتا ہوں‘۔

    اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق کہا کہ ’گیگز آف گوسٹس‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں اور ساتھی ماہی گل جب پرانی عمارت میں داخل ہوئے تو ہم نے اندر موجود خالی کمروں سے پُراسرار خوفناک آوازیں خود سنیں، آہستہ آہستہ یہ چیخوں میں تبدیل ہوئیں جس کے باعث پوری ٹیم خوفزدہ ہوئی اور ہم وقت ضائع کیے بغیر اُس جگہ سے نکل گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسکول میں دوبارہ پراسرار مخلوق کی موجودگی؟ ویڈیو وائرل

    اسے بھی دیکھیں: بچی کی گڑیا کے قریب پراسرار روشنی، ویڈیو وائرل

    باصلاحیت اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا کہ ’میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم ’آتما‘ کی شوٹنگ کے لیے موجود تھی تو اس دوران مجھے خاتون کی آواز سنائی دی، وہ گانے گا رہی تھی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’گانے کی آواز میرے ساتھ نوازالدین اور کیمرہ مین نے بھی سنی مگر جب ہم نے ریکارڈنگ دوبارہ چلائی تو ایسی کوئی آواز موجود ہی نہیں تھی‘۔

    نوازالدین صدیقی نے اپنے واقعے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک سین کی شوٹنگ کے دوران میرے پیچھے دیوار پر فوٹو فریم لگا ہوا تو جو اچانک گر کر چکنا چور ہوا، اُس کمرے میں نہ ہوا تھی اور یہ ایسی کوئی چیز جس کی وجہ سے فریم نیچے گرتا حتیٰ کہ دیوار پر لگی کیل بھی اپنی جگہ پر موجود تھی‘۔

    ورن دھون نے بتایا کہ اُن کے ساتھ پرُاسرار واقعہ بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسے ہوٹل میں قیام پذیر تھا جہاں آنجہانی امریکی اداکار فرینک سنتا بھی رُکی تھیں۔

    ادکار کا کہنا تھا کہ ’ایک روز جب رات گئے شوٹنگ کے بعد واپس کمرے میں آیا تو اچانک دروازہ کھلا اور ایسا محسوس ہوا کہ کوئی اندر داخل ہوا اور پھر کمرے میں فرینک کے گنگنانے کی آوازیں بھی آئیں، جس کے بعد میں کمرہ چھوڑ کر باہر بھاگ گیا‘۔