Tag: سویا بین

  • پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغاز، مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغاز، مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    کراچی : امریکا سے سویا بین کی درآمد کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، سویا بین کی درآمد پر پابندی سے فیڈ مہنگی ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغازہوگیا،قانون سازی ہونے کے بعد 2 سال میں پہلا جہاز پورٹ قاسم پرلنگرانداز ہوا۔

    امریکا سےسویابین کی درآمد کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ، سویابین کی درآمدپرپابندی سےفیڈمہنگی ہوگئی تھی اور خوراک مہنگی ہونےسے مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

    کراچی میں پورٹ قاسم کے ایف اے پی ٹرمینل پر ہونے والی تقریب سے خطاب میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا کہ امریکی سویابین پر پابندی سے پاکستان میں مرغی اور انڈے مہنگے ہوئے۔

    پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ڈی جی فرزانہ الطاف کا کہنا تھا کہ جینٹک موڈیفائڈ سویابین کی درآمد کے حوالے پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، جس کے بعد سویا بین کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے ۔

    سولوینٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شین محمود نے کہا کہ دو سال پاکستان نے منگی ترین سویا بین خریدی ہے جس سے اضافہ قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا تھا۔

    نجی ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر کیون رویپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غذائی قلت ہے جس کی وجہ سے 40 فیصد بچوں کی نشوونما متاثر ہورہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • سویابین سے لدے جہاز کی پورٹ قاسم منتقلی کے خلاف لیبر یونین کا احتجاج

    سویابین سے لدے جہاز کی پورٹ قاسم منتقلی کے خلاف لیبر یونین کا احتجاج

    کراچی: سویا بین سے لدے جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے بن قاسم منتقل کرنے خلاف کراچی ہاربر اینڈ ڈاک لیبر یونین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر کام کرنے والے مزدور کے پی ٹی سے سویابین کے جہاز کی منتقلی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں، مظاہرین نے بندرگاہ تک جانے والا راستہ بند کر کے بندرگاہ کی جانب مارچ شروع کر دیا۔

    خیال رہے کہ سویا بین کو بن قاسم پر ڈسچارج کروانے کے لیے ہرکولیس جہاز روانہ کر دیا گیا ہے، جس کے خلاف کے پی ٹی کی مزدور یونیز نے احتجاج شروع کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی میں سویا بین کے جہاز صرف بن قاسم پر جانے سے کراچی پورٹ کی لیبر بے روزگار ہو جائے گی۔

    سویابین لانے والے جہاز کو کراچی پورٹ سے نکال دیا گیا

    لیبر یونین کا کہنا ہے کہ کیماڑی سانحے کی حتمی رپورٹ آنے سے قبل جہاز کو منتقل کرنے کا فیصلہ کے پی ٹی لیبر کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے، وزار ت پورٹ اینڈ شپنگ کیماڑی سانحے کے اصل حقائق جانے بغیر اپنا بزنس پوٹ قاسم منتقل کیوں کر رہی ہے؟ آج کا احتجاج کراچی پورٹ کے مزدوروں کے معاشی قتل اور پورٹ پر بے بنیاد الزامات کے خلاف ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ سویا بین میں اگر خرابی ہے تو اسے پورٹ قاسم کیوں منتقل کیا جا رہا ہے، پورٹ قاسم کے اطراف بھی انسانی بستیاں آباد ہیں، پورٹ قاسم پر اگر سویا بین ڈسچارج کیا جائے گا تو ادھر کی آبادی کیا متاثر نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ ڈاک لیبر بورڈ کی ہڑتال کے فیصلے سے پورٹ کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • سویابین لانے والا بحری جہاز کراچی پورٹ سے ہٹایا جائے گا

    سویابین لانے والا بحری جہاز کراچی پورٹ سے ہٹایا جائے گا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی کے اطراف سویابین ذرات سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سویابین سے لدے بحری جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے ہٹایا جا رہا ہے، اس جہاز کو وفاقی وزیر علی زیدی نے پورٹ قاسم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ سویابین سے لدے ہرکولیس جہاز کو کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 10 سے ہٹا کر آؤٹر انکرج پر کھڑا کیا جا رہا ہے، پہلے 11 بجے تک جہاز کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم اب سمندر کی لو ٹائیڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاز کو منتقل کیا جائے گا۔ قبل ازیں، کیماڑی واقعے کی تشویش ناک صورت حال کے تناظر میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اجلاس بلایا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر علی زیدی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کی، اجلاس میں ماحولیات کے ماہرین ، سائنس دانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمایندوں نے بحران کے حل کے لیے مختلف آپشنز پیش کیے۔

    اجلاس میں حفاظتی اقدامات کے تحت سویابین لانے والے بحری جہاز ہرکولیس کو پورٹ قاسم منتقل کرنے اور باقی کارگو آف لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کرے گی، یہ کمیٹی ماہرین اور تکنیکی افراد کی خدمات بھی لے سکے گی۔

    کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی اصل وجہ سامنے آگئی

    کے پی ٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ سویا بین لانے والے جہاز کو حفاظتی اقدمات کے تحت بندرہ گاہ سے ہٹایا جا رہا ہے، اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ہر کولیس نامی جہاز کو کے پی ٹی سے ہٹانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی ہیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہے۔