Tag: سویرا

  • کراچی : نالے سے ملنے والی 5 سالہ سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : نالے سے ملنے والی 5 سالہ سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : لیاقت آباد کے نالے ملنے والی 5 سالہ بچی سویرا کی لاش کے پوسٹ مارٹم میں بڑا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے نالے سے 5سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ سویرا کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم میں بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ جسمانی نمونےکیمیائی تجزیاتی رپورٹ کیلئے لیب بھیجےہیں، حتمی طور پرکیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنےکےبعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

    یاد رہے بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی، اہلخانہ کا کہنا ہے منگل کے روز بچی گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی اور سی سی ٹی وی سےپتہ چلا بچی کو عورت اغواکر کے لے گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش ناقابل شناخت تھی، جس کو بہن نے بالوں سے پہچانا، بچی سچل کے علاقے سکندر گوٹھ کی رہائشی تھی اور منگل کو لاپتا ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : لیاقت آباد میں ندی سے 5 سالہ بچی کی لاش برآمد

    سویرا کی المناک موت پر لواحقین غم و غصہ کا شکار ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ بچی کی بروقت تلاش کے لئے اقدامات ہوجاتے تو شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

    پولیس نے سویرا کے رہائشی علاقے سکندر گوٹھ کی مختلف گلیوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی حاصل کرلی ہیں

    بچی کی والدہ کا بتانا تھا کہ گھروں میں کام کرتی ہوں،صبح 8بجےچلی گئی تھی، جب کام پر گئی تومیری5سال کی بیٹی سویرا گھر پرموجودتھی، صبح 11 بجے سویرا گھر کے باہرگلی میں دوسرےبچوں کےساتھ کھیلنے گئی، ڈھائی سے3بجے کےدرمیان شوہراٹھاتوبیٹی سویرا گھر پر موجود نہیں تھی، شام میں 4 بجے گھر واپس لوٹی تو شوہر اوررشتہ داروں کےساتھ بچی کو تلاش کیا۔

  • نئی نویلی دلہن کی موت کیسے ہوئی؟ بھائی نے بتا دیا

    نئی نویلی دلہن کی موت کیسے ہوئی؟ بھائی نے بتا دیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جاں بحق ہونے والی نئی نویلی دلہن کے بھائی کا کہنا ہے کہ سسرالیوں کے تشدد کی وجہ سے اس کی بہن کی موت واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روز قبل جاں بحق ہونے والی دلہن سویرا کے بھائی سلمان کا کہنا ہے کہ بہن کی موت سسرالیوں کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی وجہ سے ہوئی۔

    سلمان نے بتایا کہ بارات کے اگلے روز جب ناشتہ لے کر سویرا کے گھر گئے تو سویرا کو اس کے سسرال والے اسپتال لے جا رہے تھے اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ سویرا جاں بحق ہوچکی ہے۔

    لاہور میں ایک دن کی دلہن کی لاش برآمد

    سویرا کے بھائی سلمان کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ لاش کو لے کر سرکاری اسپتال چلے جائیں، یہ پولیس کیس ہے۔

    سویرا کے لواحقین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ شوہر اور اس کے سسرالیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر آصف خود بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب ملزم کے لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی رکھی گئی تھی جو لڑکی کی موت کی وجہ بنی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

  • ڈھائی سال سے لاپتہ بچی کا باپ فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گیا

    ڈھائی سال سے لاپتہ بچی کا باپ فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ڈھائی سال قبل لاپتہ ہونے والی بچی کا باپ اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گیا۔ والد کا کہنا تھا کہ پولیس چاہے تو زینب کے قاتل کی طرح میری بیٹی کا پتہ بھی لگا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ سے لاپتہ ہونے والی سویرا 7 سال کی ہے۔ سویرا کے والد سفیان حسین اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گئے۔

    سفیان حسین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ڈھائی سال سے لاپتہ ہے۔ ’مقدمہ درج ہے لیکن پولیس ٹال مٹول کر رہی ہے۔ جب پولیس کے پاس جاؤں کہتے ہیں ڈھونڈ رہے ہیں‘۔

    والد کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کس حال میں ہوگی سوچ کر ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔ اگر پولیس چاہے تو زینب کے قاتل کی طرح میری بیٹی کا پتہ بھی لگا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ قصور کی 7 سالہ زینب کا قاتل گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا جو زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کے ساتھ زیادتی و قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم عمران کا ڈی این اے زینب کے پاس سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کرگیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم، معصوم زینب کا محلے دار تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے اسی گھر میں رہائش پذیر تھا۔


     

  • بچی زیادتی کیس: چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

    بچی زیادتی کیس: چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کراچی میں نالے سے ملنے والی بچی پر مبینہ تشدد اور زیادتی کا از خود نوٹس لے کر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    زیادتی اور تشدد کا شکار مذکورہ بچی گزشتہ روز کورنگی کریک کے قریب واقع ایک نالے سے ملی تھی۔ بچی کی حالت تشویشناک تھی، اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے جبکہ اس کا گلا اور ہاتھوں کی رگیں کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

    بچی کو علاقہ مکینوں نے دریافت کیا جس کے بعد انہوں نے ریسکیو کو کال کی۔ ریسکیو ذرائع نے زخمی بچی کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بچی کا علاج جاری ہے۔

    واقعہ کے چند گھنٹوں بعد بچی کی شناخت کا معاملہ بھی حل ہوگیا اور بچی کے ماموں نے ابراہیم حیدری پولیس سے رابطہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا نام سویرا اور والد کا نام بشیر ہے جو کورنگی کا رہائشی ہے۔

    ماموں کے مطابق بچی گزشتہ روز کھیلتے کھیلتے غائب ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر کاشف کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کا گلا کاٹ کر اُسے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی۔ بچی کی زندگی کے لیے آئندہ 36 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ ان کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو 48 گھنٹے میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری جانب قائم قام گورنر سندھ اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی ہر صورت گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔