Tag: سویلین کا ٹرائل

  • فوجی عدالتوں میں سویلین  کا ٹرائل: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ  9 دسمبر کو سماعت کرے گا

    فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کا آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق درخواست پر نو دسمبر کو سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھے رکنی آئینی بینچ نو دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمدعلی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں سپریم کورٹ نے ملزمان سے غیرانسانی سلوک نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقاتوں میں آئندہ تعطل نہیں ہوناچاہیے۔

    جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کی اہلخانہ سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا متعلقہ حکام کو بتایا تھا کہ ملاقات کرانے کا حکم عدالت کا ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ملاقاتوں کا سلسلہ نہیں رکنا چاہیے تھا، آج دو بجے زیرحراست افراد کو اہلخانہ سے ملوایا جائے گا۔

  • فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

    فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے حوالے سے کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے کیس میں درخواستوں پر سپریم کورٹ کا 7 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کی خدمات حاصل کر لی ہیں، عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اٹارنی جنرل اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیے تھے۔

    آج ہونے والی سماعت میں وزیر اعظم کی جانب سے فروغ نسیم لارجر بینچ کے سامنے پیش ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نمائندگی عرفان قادر کریں گے، جب کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے شاہ خاور وکیل ہوں گے۔