Tag: سویڈن

  • سویڈن میں مسجد پر فائرنگ، متعدد زخمی

    سویڈن میں مسجد پر فائرنگ، متعدد زخمی

    سویڈن کے شہر اوری برو میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جب نمازی عبادت کرکے مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد پر فائرنگ میں کم از کم 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اسپتال میں منتقل کئے گئے زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر دو کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق اب تک دو افراد کو گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حملہ آور گرفتار نہیں ہوا اور یہ بھی واضح نہیں کہ وہ مسجد کو نشانہ بنا رہا تھا یا کسی مخصوص شخص کو قتل کرنے کی غرض سے پہنچا تھا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔ شہریوں کو مسجد سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    مسجد پر فائرنگ کا یہ واقعہ سویڈن میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے سلسلے میں تازہ اضافہ ہے۔

    غزہ: اسرائیل کی جانب سے 160 بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیے جانے کا انکشاف

    واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، مساجد کے باہر نفرت انگیز مظاہرے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • غزہ جنگ بندی معاہدہ کس نے توڑا؟ سویڈن کے سابق وزیر اعظم نے بتا دیا

    غزہ جنگ بندی معاہدہ کس نے توڑا؟ سویڈن کے سابق وزیر اعظم نے بتا دیا

    اسٹاک ہوم: سویڈن کے سابق وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل نے توڑا۔

    الجزیرہ کے مطابق معروف سیاست دان اور سابق سویڈش وزیر اعظم کارل بلڈٹ نے نشان دہی کی ہے کہ مسئلہ اسرائیل کی غزہ پالیسی کی ’بنیادوں‘ میں ہے۔

    کارل بلڈٹ اس وقت یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے شریک چیئرمین ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی غم و غصے کے ردعمل میں غزہ میں اپنی پالیسیوں کو ایڈجسٹ کر رہا ہے۔

    تاہم، بلڈٹ نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ پالیسیوں کی تفصیلات کیا ہیں، بلکہ یہ ہے کہ متفقہ جنگ بندی کو توڑنے کے بعد اسرائیل کن بنیادی اصولوں کو روبہ عمل لا رہا ہے۔ انھوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کو روکنے کے معاہدے کا حوالہ دیا، جسے اسرائیل نے مارچ میں یک طرفہ طور پر توڑ دیا تھا۔


    اٹلی سے غزہ امداد لے کر جانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کر لیا


    سویڈن کے سابق وزیر اعظم نے کملا ہیرس کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر فل گورڈن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کو توڑا، اور غزہ کی ناکہ بندی کی، اور عسکری کارروائیاں بڑھائیں، یہ فیصلہ تباہ کن ثابت ہوگا۔

    کارل بلڈٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کارروائیوں سے حماس کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے، بلکہ غزہ میں بے پناہ اضافی مصائب کا باعث بنیں، یہاں تک کہ اسرائیل کسی بھی یرغمالی کو آزاد کرانے میں ناکام رہا، اس نے اسرائیلی معاشرے کو مزید تقسیم کیا، اور اسرائیل کی ساکھ کو بہت بڑا اور بلا شبہ دیرپا نقصان پہنچا۔

  • اس سال نوبل پرائز کا حقدار کون ہوگا؟

    اس سال نوبل پرائز کا حقدار کون ہوگا؟

    اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کے اعلانات 2تا9 اکتوبر کے دوران کیے جائیں گے۔

    جس میں فزیالوجی یا میڈیسن کے 2023 کے انعامات کا اعلان (پیر ) کو کیا جائے گا، روسی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز 3 اکتوبر کو فزکس اور 4 اکتوبر کو کیمسٹری کے انعامی فیصلے کا اعلان کرے گی۔

    ادب کے نوبل انعام کا اعلان اوسلو میں 5 اکتوبر کو کیا جائے گا اور 2023 کے نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان6 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادی علوم میں سوورئیس رسک بنک انعام کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نوبل انعام کا بانی الفریڈ نوبل تھا، اسے الفریڈ نوبل کے 1895ء میں کیے گئے وصیت کے مطابق تخلیق کیا گیا، الفریڈ سویڈن میں پیدا ہوا لیکن اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ روس میں گزارا، ڈائنامائٹ الفریڈ نوبل ہی نے ایجاد کیا تھا۔ اس کے علاوہ متعدد دوسری ایجادات کا سہرا بھی اسی کے سر ہے۔

    نوبل انعامات (سویڈش: نوبل پریسیٹ،،، نارویجن: نوبل پریزن ) سالانہ تقسیم کیے جانے والے انعامات ہیں جنہیں رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز، سویڈش اکیڈمی، کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ اور نارویجن نوبل کمیٹی ان افراد یا تنظیموں کو دیتی ہے جنہوں نے کیمیاء، طبیعیات، ادب اور فعلیات و طب میں کا رہائے نمایاں سر انجام دیے ہوں۔

  • سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی، ہنگامہ آرائی پر دو افراد گرفتار

    سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی، ہنگامہ آرائی پر دو افراد گرفتار

    سویڈن میں مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جبکہ احتجاج کرنے پر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پناہ گزین شخص مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا مرتکب ہوا ہے، جبکہ مقدس ترین کتاب کے اوراق کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

    سویڈش پولیس نے بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے بجائے مذکورہ عمل پر احتجاج کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی ہے، ایک مرتبہ پھر عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ عینی شاہدین نے مومیکا پر پتھراؤ کیا۔ جائے وقوعہ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پولیس انہیں آگے نہیں بڑھنے دے رہی۔

    واضح رہے کہ عراقی مظاہرین کی جانب سے جولائی میں بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دو مرتبہ حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تھی دوسرے موقع پرسفارتی کمپاؤنڈ میں آگ لگ گئی تھی۔اس کے علاوہ مشرق اوسط کے کئی ممالک میں سویڈن کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ ڈنمارک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ وہ قرآن مجید جلانے کی حرکت پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈنمارک میں بھی عوامی سطح پر اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اسلامی ممالک کی جانب سے ڈنمارک کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

  • سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا  پاکستانی گرفتار

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا پاکستانی گرفتار

    اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والے پاکستانی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغرب بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات روکنے میں ناکام ہے، سویڈن میں پولیس نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی رہی ہے اور ایسے گھناونے اقدام کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

    سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی، پاکستانی شہری روکنے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس نے گھناؤنے اقدامات کیخلاف شور مچانے پر اسے ہی پکڑلیا۔

    پاکستانی شہری ملک شہزاد ملک نے رو رو کر پولیس اور ملعون شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کرو لیکن پولیس نے پاکستانی شہری ملک کی ایک نہ سنی۔

    سوئیڈش پولیس نے پاکستانی شہری کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر علاقے سے دور لے جاکر رہا کردیا۔

    دوسری جانب سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

  • سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی

    اسٹاک ہوم : سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی ، ناپاک جسارت کو روکنےکی کوشش پر پولیس نے مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، عراق سے تعلق رکھنے والے دو ملعون سلوان مومیکا اور سلوان نجم نے شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ شہید کیا۔

    ناپاک جسارت کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلمان نوجوان کو پولیس نےگرفتارکرلیا، واقعےکے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

    دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنےکی اجازت دی گئی۔

    اس سے قبل عیدالاضحیٰ پر سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی جب کہ چند روز قبل یہ ناپاک جسارت دوبارہ کی گئی تھی اور دونوں بار اس کی سرکاری سطح پر اجازت دی گئی تھی۔

    سوئیڈن میں اس ملعون حرکت پر عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پھیل گیا تھا اور مسلم حکومتوں کی جانب سے سرکاری سطح پر احتجاج کے ساتھ دنیا بھر میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

  • او آئی سی میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی

    او آئی سی میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی

    جدہ: سعودی عرب میں جاری او آئی سی اجلاس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تنظیم تعاونِ اسلامی (او آئی سی) کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے، جس میں سوئیڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی ہے۔

    سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم نے ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مذہبی منافرت اور عدم برداشت کو ہوا دیتی ہیں، اور اس طرح کی کارروائیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

    او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ ڈنمارک ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، اشتعال انگیزیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔

  • پی ایف یو جے کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردِ عمل

    پی ایف یو جے کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردِ عمل

    اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کے لیے جان بوجھ کر مشتعل کرنے والے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں، اور عالمی برادری اسلاموفوبیا، اور مسلم مخالف نفرت روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کرے۔

  • امریکا نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو مکروہ، حیوانیت اور نفرت انگیز قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکا نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو مکروہ، حیوانیت اور نفرت انگیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ، مکروہ، حیوانیت اور نفرت انگیز ہے۔

    ترجمان نے کہا واضح کرتا ہوں امریکی انتظامیہ کا کوئی اہلکار اس واقعے کی حمایت نہیں کرتا۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ سویڈن کی جمہوریت اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتی ہے، جب اس طرح کی آزادی دی جائے تو خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    خیال رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہیں، ترک صدررجب طیب اردوان نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک شہید کرنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک کے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی حرکت کی وہ اب ہم سے رحم کی توقع نہیں کر سکتے، جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو ہم اسے اس کی جگہ پر رکھ دیتے ہیں۔

  • گریٹا تھنبرگ کے ساتھ ٹویٹر پر لفظی جنگ، ریپ کیس میں مطلوب باکسر کی لوکیشن منظر عام پر آگئی

    معروف کلائمٹ ایکٹوسٹ گریٹا تھنبرگ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کے درمیان نازیبا جملوں کے تبادلے کے بعد پولیس نے اینڈریو کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے لیا، اینڈریو انسانی اسمگلنگ کیس میں پولیس کو مطلوب تھے اور ٹویٹر پر ان کی سرگرمی نے پولیس کو ان کی لوکیشن کی تصدیق کردی۔

    دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابق باکسر اینڈریو ٹیٹ کے درمیان تلخ اور نازیبا جملوں کا تبادلہ ہوا جس نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

    اینڈریو نے ایک ٹویٹ میں گریٹا کو مخاطب کیا اور فخریہ لکھا کہ میرے پاس 33 کاریں ہیں جس میں ایک بگاٹی اور 2 فراری شامل ہیں، اپنا ای میل ایڈریس روانہ کریں تاکہ میں اپنی گاڑیوں کی فہرست اور ان سے ہونے والے بھاری کاربن اخراج کی تفصیل آپ کو بھیج سکوں۔

    ٹویٹ دیکھ کر گریٹا سیخ پا ہوگئیں اور انہوں نے اینڈریو کو نازیبا جواب دے ڈالا۔

    خیال رہے کہ گریٹا ماحولیاتی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن سیکٹر کو اس کا بڑا ذمہ دار قرار دیتی ہیں۔

    سنہ 2019 میں گریٹا کلائمٹ چینج کی کانفرنس کے لیے طیارے سے جانے کے بجائے 14 روز کا بحری سفر کر کے اسپین پہنچی تھیں جس نے دنیا بھر کی توجہ ان کی طرف مبذول کی تھی۔

    اب اینڈریو کے ٹویٹ پر انہوں نے غصے میں جواب دیا تو ٹویٹر صارفین نے ان کے جواب کو بے حد سراہا اور اسے بالکل درست قرار دیا۔

    جواب میں اینڈریو نے ایک ویڈیو پوسٹ کر ڈالی جس میں انہوں نے گریٹا کو عالمی طاقتوں کا ہرکارہ قرار دیا۔

    اس ساری بحث کے دوران رومانیہ پولیس کو اینڈریو کی لوکیشن کی تصدیق ہوگئی جو انسانی اسمگلنگ کے کیس میں پہلے ہی اینڈریو پر گھات لگائے بیٹھی تھی۔

    رومانیہ کے شہر پیپرا میں واقع اینڈریو کے گھر پر رومانیہ پولیس نے چھاپہ مارا اور اور انہیں اور ان کے بھائی دونوں کو حراست میں لے لیا۔

    چھاپے کی کارروائی بخارسٹ کے ڈائریکٹوریٹ فار انویسٹی گیٹنگ آرگنائزڈ کرائم اینڈ ٹیررازم کے محکمے نے کی جو 2 سال سے انسانی اسمگلنگ کے کیس کی تحقیقات کر رہا تھا۔

    سنہ 2021 میں سامنے آنے والے اس کیس میں ایک مجرمانہ رنگ کا انکشاف ہوا تھا جو لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر رومانیہ پہنچا رہا تھا اور ان کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

    اس کیس میں اینڈریو ٹیٹ بھی مشتبہ تھے اور ان پر ایک نوعمر لڑکی کی انسانی اسمگلنگ، جنسی زیادتی اور اغوا کا الزام تھا۔

    29 دسمبر کی شب ہونے والی اس چھاپہ مار کارروائی میں اینڈریو کے علاوہ 4 مزید افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈریو کی گرفتاری میں ان کی ٹویٹر پر ہونے والی بحث نے کلیدی کردار ادا کیا جس کے ذریعے ظاہر ہونے والی لوکیشن سے پولیس کو یقین ہوا کہ دونوں بھائی ملک میں موجود ہیں، مذکورہ ویڈیو میں میز پر ایک پیزا باکس بھی دکھائی دے رہا ہے جو مقامی پیزا شاپ سے آرڈر کیا گیا۔

    اینڈریو کو اسی سال اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں اینڈریو نے وضاحت دی تھی کہ ایک غلط فہمی کی بنیاد پر پولیس نے ان کے گھر چھاپہ مارا تھا۔

    اینڈریو کے مطابق پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور وہاں کسی مغوی کو نہ پا کر واپس لوٹ گئے، البتہ کاغذی کارروائی کے لیے مجھے پولیس اسٹیشن جانا پڑا تھا، وہاں سے صرف 45 منٹ بعد ہی میری واپسی ہوگئی تھی۔