Tag: سویڈین

  • سویڈن میں عمران خان کے حق میں مظاہرہ، غیر ملکیوں کی بھی شرکت

    سویڈن میں عمران خان کے حق میں مظاہرہ، غیر ملکیوں کی بھی شرکت

    مالمو: سویڈن کے شہر مالمو میں عمران خان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑا پاور شو ہوا، جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پاکستان بھر میں اس کو لائیو اسکرینیں لگا کر دیکھا گیا، دوسری جانب دیگر ممالک میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔

    اس سلسلے میں سویڈن کے شہر استورتوریت مالمو کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کمیونٹی کا بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں اورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، جن میں بچے، عورتیں، بوڑھے اور جوان شامل تھے۔

    شرکا نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے اور کہا ہم سب عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مظاہرین نے پاکستان میں فوری الیکشن کا بھی مطالبہ کیا۔

    اس احتجاج کی منفرد بات یہ تھی کہ اس میں دوسرے ملکوں کے لوگوں نے بھی حصہ لیا، جن میں افریقا اور عرب ملکوں کے لوگ شامل تھے، انھوں نے اسٹیج پر آ کر بتایا کہ وہ عمران خان کو پچھلے چند سالوں سے فالو کر رہے ہیں، اور وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو بھی عمران خان جیسا ایمان دار لیڈر عطا فرمائے۔

    مقامی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو ڈھائی گھنٹے احتجاج کی اجازت دی گئی تھی، پاکستانی کمیونٹی نے مختلف بینرز بھی تیار کر لیے تھے، جن پر بیرونی حکومت نامنظور، امپورٹڈ حکومت ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے درج تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے جاری ہیں، اسی طرح دوسرے ممالک میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

  • بھارت کے اقدامات نے پورے جنوبی ایشیا کو خطرات سےدوچار کر دیا: شاہ محمود قریشی

    بھارت کے اقدامات نے پورے جنوبی ایشیا کو خطرات سےدوچار کر دیا: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوئیڈش  ہم منصب سے رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سمیت خطے میں امن و امان سے متعلق بات چیت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے سوئیڈش ہم منصب مارگوٹ وال سٹروم کو مطلع کیا کہ بھارت کے اقدامات نے پورےجنوبی ایشیا کو خطرات سےدوچار کر دیا.

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، لاک ڈاؤن سے ادویات، خوراک کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، بھارت کااقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.

    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کا ڈنمارک اور ناروے کے ہم منصب سے رابطہ

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے، جنوبی ایشیا میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے.

    سویڈن کی وزیر خارجہ نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع تحقیقات ہونی چاہییں.

    سوئیڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے تنازع کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیرکی تمام صورت حال پرنظر رکھےہوئے ہیں، فریقین افہام وتفہیم سےمعاملات حل کریں.