Tag: سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر

  • نادرا نے شہریوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

    نادرا نے شہریوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

    نادار کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کےلیے ایک سہولت فراہم کی گئی ہے، ادارے نے شہر میں سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر قائم کردیا۔

    شہر کے باسیوں کو سہولت فراہم کرنے لیے نادرا کی جانب سے سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر جی 11 اسلام آباد میں کھولا گیا ہے، نادرا رجسٹریشن سینٹر کے ذریعے اب دارالحکومت میں رہنے والے افراد اپنے ضروری حکومتی دستاویزات بروقت بنوا سکیں گے۔

    اس سینٹر کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات تک رسائی اب زیادہ آسان اور باسہولت طریقے سے فراہم کی جاسکے۔

    سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر سے شہری کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ اپنے شناختی کارڈ میں ازدواجی حیثیت کی تبدیلی بھی باآسانی کرواسکیں گے۔

    اس کے علاوہ شہری بوجہ فوتگی شناختی دستاویزات کی منسوخی بھی سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر سے کرواسکتے ہیں جبکہ نادار کی دیگر خدمات بھی یہاں دستیاب ہونگی۔

    17 جولائی 2025 سے سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں خدمات کی فراہمی شروع ہوچکی ہے، مزید معلومات کےلیے نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.govt.pk کا وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-makes-major-changes-to-identity-card-rules-after-23-years/