Tag: سٹی کورٹ کراچی

  • پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا

    پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا

    کراچی : سٹی کورٹ کراچی نے دوسری شادی پر شوہر کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔ملزم کیخلاف اس کی پہلی بیوی نے محمود آباد تھانےمیں مقدمہ درج کروایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنا مسیحی شخص کو مہنگا پڑ گیا ، سٹی کورٹ نے دوسری شادی پر شوہر کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔

    عدالت نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی پر 3 سال قید اور 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا، ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

    ملزم جوشوا کیخلاف محمود آباد تھانےمیں پہلی بیوی نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

    گذشتہ ماہ نومبر میں راولپنڈی میں فیملی جج وجوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو تین لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔

  • سانحہ مہران ٹاؤن: دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے

    سانحہ مہران ٹاؤن: دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے

    کراچی: سٹی کورٹ میں سانحہ مہران ٹاؤن کیس کے سلسلے میں ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے پاگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ مہران ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کے ورثا نے دیت کی رقم کے شیڈول پر آمادگی ظاہرکر دی ہے، جب کہ جاں بحق 9 افراد کے اہل خانہ کی جانب سے صلح کا حلف نامہ پہلے ہی جمع کروایا جا چکا ہے۔

    ورثا کے مطابق عدالت کی جانب سے 42 لاکھ روپے فی کس دیت طے کی گئی تھی، دیت کی یہ رقم مکان مالک اور فیکٹری مالک ادا کریں گے، فیکٹری مالک حسن مہتا 60 فی صد، جب کہ مکان مالک طارق فیصل 40 فی صد رقم ادا کریں گے۔

    شیدول کے مطابق ابتدائی طور پر 10،10 لاکھ روپے کے چیک ورثا کو دیے جائیں گے، ورثا نے بتایا کہ ہر 6 ماہ بعد 4 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، اور یوں 2 سال مدت کے دوران دیت کی تمام رقم ادا کی جائے گی۔

    دیت کی ادائیگی کے لیے کل کاغذات پر دستخط کیے جائیں گے، جب کہ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے اگست میں کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔