Tag: سپارکو

  • ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

    ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

    پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہے؟

    اس پیشن گوئی کی بنیاد پر ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 سمتبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے۔

    خیال رہے عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ اہل ایمان اس دن رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن مناتے ہیں۔ اس دن مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

    اسپین: اسلامی دور کی چند نادرِ روزگار شخصیات 

  • محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان کے قومی خلائی ادارے (سپارکو) کی محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کردی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 (پاکستان کے معیاری وقت) پر متوقع ہے اور 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی اور یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں *محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں ، جس کے تحت یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب

    یاد رہے محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کےآفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ، یکم محرم کےچاند کی رویت کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    پاکستان میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، اس دوران ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں ذوالحجہ کے چاند کے حوالے سے ماہر فلکیات کے بعد سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپارکو نے ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کردی۔

    جس میں بتایا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 2 منٹ پرہوگی اور 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

    سپارکو کا کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 27 مئی کو ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباًنہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ 27 مئی کو غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    یکم ذوالحجہ 29 مئی کو متوقع ہے اور ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ 7جون کومنائی جائے گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے۔

    خیال رہے ذوالحج کاچاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کوطلب کیا گیا ہے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزرات مذمبی امورکو ہسار بلاک میں ہوگا۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرزمیں ہوں گے، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    ماہر فلکیات نےذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس کے تحت ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

  • عید الفطر کس دن ہوگی؟  سپارکو کی پیشگوئی  بھی سامنے آگئی

    عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔

    سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔

    چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی ، جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔

    سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں : عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔

    سعودی عرب اورمشرقِ وسطیٰ میں شوال کاچاند30مارچ کو نظر آئے گا اور سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

    عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رؤیتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

  • خلائی تحقیق میں پاکستان کی  بڑی کامیابی، قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار

    خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑی کامیابی، قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار

    کراچی : خلائی تحقیق میں سپارکو نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ، پاکستان کا پہلا خود مختار قمری روور روانگی کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپارکو کے انجینئرز کا کارنامہ سامنے آیا، پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

    سپارکو کا قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار ہے، یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

    چاند کی سطح کی مٹی کی جانچ اور وسائل کی تلاش کے لیے تیار روور جدید سائنسی آلات سے لیس ہوگا۔

    سپارکو قمری روور

    پاکستانی سائنسدان زمین سے اس روور کو کنٹرول کریں گے،35 کلوگرام وزنی روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق کرے گا۔

    پاکستان کے خلائی مشن کے تحت یہ روور چاند پر نئی ٹیکنالوجیز کی جانچ کے لیے روانہ ہوگا اور چاند پر مستقبل کے مشنز اور انسانی موجودگی کے امکانات کا تجزیہ کرے گا۔

    یہ روور چین کے خلائی مشن "چینگ 8” میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا اور سال 2028 میں چین کے "چینگ 8” مشن کے ذریعے چاند پر جائے گا ، جہاں چاند پر تحقیق اور وسائل کے تجزیے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • اہم سنگ میل ،  پاکستان کی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

    اہم سنگ میل ، پاکستان کی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

    کراچی : پاکستان کا الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا، ای او ون پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کاالیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا، چینی میڈیا نے بتایا کہ سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا

    چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کو لانگ مارچ ۔ ٹو ڈی کیریئر راکٹ سے لانچ کیا گیا، جو مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

    ای او ون پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ ہے، جسے وسیع مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، جس میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت اوردفاع شامل ہے۔

    مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اسپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے اور مقامی طور پر تیار سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفرمیں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ EO-1 سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یہ مشن خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا، جبکہ ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

  • پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

    پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

    کراچی : پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا گیا، یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ EO-1 سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا، جبکہ ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقامی EO-1 سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے، یہ سیٹلائٹ قدرتی وسائل کی ملک گیر نگرانی میں اضافہ کرے گا اور یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون’ زمینی مدار میں پہنچ گیا

    اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔

    پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کی سطح سے 36,000 کلومیٹر اوپر رکھا گیا تھا، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق اس سیٹلائٹ کی عمر 15 سال ہے اور یہ جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ نہ صرف مواصلاتی نظام میں نئی ​​جان ڈالے گا بلکہ تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، معاشی سرگرمیوں اور ای گورننس کو فروغ ملے گا۔

  • بڑی کامیابی :  پاکستان کا روور 2028 میں  چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا

    بڑی کامیابی : پاکستان کا روور 2028 میں چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا

    اسلام آباد : پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چین کے چانگ ای مشن کا حصہ بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپارکو  نے چین کیساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کردیا، ترجمان نے بتایا کہ سپارکو، چین کے چانگ ای 8 مشن کیساتھ ملکر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سپارکو نے چین کیساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کیلئےشراکت داری کااعلان کیا، پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چین کےچانگ ای مشن کا حصہ بنے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ سپارکو کا 35کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا۔

    واضح رہے کہ چینی مشن 3 مئی کو چاند کی جانب روانہ ہوا تھا اور اس مشن اس کے ساتھ پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی بھیجی گئی تھی، جس نے چاند کے مدار میں گھوم کر وہاں سے نایاب تصاویر بھیجی۔

  • پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظارے

    پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظارے

    پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظاروں نے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ چاند زمین کے قریب آگیا، لوگوں نے یہ دلفریب منظر عکس بند کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں برس کے پہلے سپر بلیو مون کا مشاہدہ کرلیا گیا، پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ رات 11 بج کر 26 منٹ پر دیکھا گیا۔

    سپر مون اور بلیو مون کا مشترکہ نظارہ دس سال بعد ہوتا ہے، آج کا سپر مون رواں سال کا تیسرا سپر مون ہے۔

    زمین سے فاصلہ کم ہونے پر چاند معمول سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگیا، گیارہ بج کر چھبیس منٹ پر چاند اپنے مدار میں زمین سے دولاکھ چھبیس ہزار میل کے فاصلے پر آگیا۔

    آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں سپربلیو مون کےنظارے کیے گئے، سپارکو کے مطابق اس سال اگلے تین سپرمون اٹھارہ ستمبر، سترہ اکتوبر اور پندرہ نومبر کو نظر آئیں گے۔

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کے اس امتزاج کا اگلا مظاہرہ ’سپر مون‘ جنوری دو ہزار سینتیس میں ظاہر ہوگا۔

    اس چاند کو سُپر بلیو مون کیوں کہا جاتا ہے؟

    اپنی نوعیت کا یہ ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ ہے جب نہ صرف بلیو مون بلکہ سپر مون کا نظارہ ایک ساتھ رونما ہورہا ہے۔

    یہ دلکش نظارہ یکم اگست کو آسٹرجن چاند کے آسمانوں کو روشن کرنے کے ٹھیک ایک سال بعد آیا ہے اور گزشتہ سال 30 اگست کو ایک سپر بلیو مون نے اپنے نظارے سے دنیا کو مسحور کر دیا تھا۔

    یہاں یہ بات بھہ قابل ذکر ہے کہ بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

    19ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا، جسے بلیو مون کہا گیا۔

    بلیو مون کی دو اقسام ہیں، ایک سیزنل بلیو مون اور دوسری منتھلی بلیو مون، سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں چار مکمل چاندوں کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے۔

  • زمین پر طاقتور شمسی طوفان کے خطرے کی پیشگوئی

    زمین پر طاقتور شمسی طوفان کے خطرے کی پیشگوئی

    اسلام آباد : پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ زمین کو ایک طاقتور شمسی طوفان کا خطرہ ہے۔

    سپارکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 دن تک سورج کی سطح سے اٹھنے والے پلازمہ اور مقناطیسی لہروں کے اثرات کا زمین پر آنے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق سورج سے خارج توانائی کی وجہ سے جیو مقناطیسی طوفان زمین کی طرف آیا، سیٹلائٹس، پاورگرڈ اور خلائی اسٹیشن بھی خطرے میں ہیں۔

    شمسی طوفان کے نتیجے میں ریڈیو بلیک آؤٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، شمسی طوفان سے سیٹلائٹ کے ساتھ جی پی ایس نیٹ ورک متاثر ہوتا ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے سورج کی سطح کی تصاویر جاری کردیں،3 کورونل ماس ایجیکشنز زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے دو ایم کلاس سولر فلیئرز 7اگست کو جاری ہوئے، ابتدائی ایجیکشنز معمولی تھے لیکن تیسرا سولر فلیئر زیادہ طاقتور ہے، سورج کی سطح سے مزید کلاس فلیئر جاری ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اکتوبر سال 2003 میں کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا تھا۔