Tag: سپراسٹور

  • کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی : مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی : مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی : سپراسٹور میں لگنے والی آگ نے مکینوں کےخواب بھی جلا ڈالے، عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ بے بس نظر آئے ، مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے مکینوں کےخواب بھی جلا ڈالے اور عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر مکین بے بسی کی تصویر نظرآئے۔

    کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹورمیں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد عمارت کے مکین دربدر ہوگئے، کچھ نے رشتے داروں کے گھر عارضی پناہ لے لی تو کچھ پناہ کیلئے جگہ جگہ مارے مارے پھررہے ہیں۔

    مکینوں نے الزام عائد کیا کہ آگ بجھانے کا عمل دیرسےشروع کیا گیا، عمربھرکی جمع پونجی تھی، ہمارا کیا ہوگا۔

    عمارت کے مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے، عمارت کھڑی ہونے سے پہلے بلڈنگ لاز پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، جلد از جلد آگ پر قابو پایا جائے اور ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔

    یس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ سےعمارت کا ڈھانچہ اور ستون بری طرح متاثر ہوا، اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہا، بیسمنٹ اور پہلی منزل کی دیواریں توڑدی گئی ہیں۔

    خیال رہے جیل چورنگی پرسپراسٹور میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک بیسمنٹ میں لگی آگ کوبجھانے کی کوشش جاری ، آگ کی شدت سےگراؤنڈفلورکاکچھ حصہ بھی متاثرہوا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ دھویں کی وجہ سےسخت مشکلات کا سامنا ہے، بلڈنگ کےچوتھےفلورتک آگ پہنچنےکی اطلاعات غلط ہیں، بیسمنٹ میں لگنےوالی آگ کی وجہ سےدھواں کئی منزلوں تک پہنچ چکا ہے۔

    دوسری جانب ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اطراف کی اہم سڑکوں کورکاوٹیں کھڑی کرکےبندکردیاگیا، کشمیر روڈ سے جیل چورنگی آنے والی سڑک اور شاہراہ قائدین سےجیل چورنگی جانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔

  • کھانے پینے کی چیزوں پر تھوک لگانے والے 2 افراد گرفتار

    کھانے پینے کی چیزوں پر تھوک لگانے والے 2 افراد گرفتار

    لندن: برطانوی پولیس نے سپر مارکیٹ میں کھانے پینے کی چیزوں پر تھوک لگانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے مورکیمبی میں واقعہ سینسبری کے سپر اسٹور میں خریداری کے دوران کھانے پینے کی اشیاء پر تھوک لگانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    لنکاشائر پولیس کی جانب سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہفتے کے روز دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر اسٹور میں 2 افراد داخل ہوئے اور اپنے ہاتھوں پر تھوک لگا کر وہاں پر موجود کھانے پینے کی چیزوں کو آلودہ کیا۔

    لنکاشائر پولیس کے انسپکٹر جیمز مارٹن نے کہا کہ معمول کے اوقات میں بھی اس طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بدھ کی دوپہر کو گرفتار کرلیا۔

    برطانیہ؛ سپر اسٹور میں نوجوان کی عجیب حرکت

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں سپراسٹور میں خریداری کے دوران اشیاء کو لعاب لگا کر آلودہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    سپراسٹور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی پولیس کو فوری اطلاع دی گئی ہے اور ملزم کو سپر اسٹور سے باہر نکال دیا گیا، بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

  • کراچی میں عوامی مرکز کے قریب سپراسٹورمیں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

    کراچی میں عوامی مرکز کے قریب سپراسٹورمیں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

    کراچی : شہر قائد میں عوامی مرکز کے قریب سپر اسٹور میں آگ بھڑک اُٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ قاضی کچھ نہیں کہا جا سکتا کب تک آگ پر قابو پایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوامی مرکز کے قریب سپر اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 7گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔

    سپر اسٹور میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور آگ گودام اور بیسمنٹ تک پھیل گئی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ قاضی کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اور فائر بریگیڈ کا عملہ آن بورڈ ہے، واٹر ٹینکرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، کچھ نہیں کہا جا سکتا کب تک آگ پر قابو پایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی، صبا سنیما کے قریب کپڑا فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی

    یاد رہے گذشتہ روز نیو کراچی صبا سنیما کے قریب کپڑا فیکٹری میں آگ لگی تھی ، حکام نے کپڑا فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا تھا۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر اور اسنارکل طلب کرلی گئی تھی جبکہ واٹر بورڈ کے سخی حسن اور نیپاہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    میئر کراچی وسیم اختر آگ بجھانے کی کارروائی کی براہ راست نگرانی کی تھی۔

  • کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی : سپراسٹورمیں فیومیگیشن کے بعد گیس بھرنے سے ایک ملازم جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے منیجر سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں فیومیگیشن سے ایک ملازم سید یحیحی جان سے گیا جبکہ درجن سے زائدافراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    اسٹورکے فلور مینجر نے بتایا فیومیگیشن سے متعددافرادکی حالت خراب ہوئی جبکہ یحیحی کومتلی آئی تو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    گھرکے واحد کفیل کی موت پراہلخانہ پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے، یحیحی کے کزن نے واقعہ کو اسٹور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    اسٹورانتظامیہ نےساراملبہ فیومیگیشن کمپنی پرڈال دیا جبکہ حیدری پولیس نے اسٹورمینیجرسمیت چارافراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔