Tag: سپرد

  • نگراں حکومت کا پنجاب کی تاریخی عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    نگراں حکومت کا پنجاب کی تاریخی عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    لاہور: پنجاب کی تاریخی و قدیم ثقافتی عمارتوں کو انتظام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی عمارتوں خصوصاً شیرانوالہ باغ میں سمادھی، گجرات کے رام پیاری محل، گوجرانوالہ کی حویلی کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے تاریخی عمارتوں اور حویلیوں کی بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تاریخی عمارتوں کے راستوں کی صفائی اور ثقافتی سجاوٹ کی جائے گی۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں تاریخی عمارتو ں کے اردگرد تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخی عمارات ثقافتی ورثہ ہیں، اصل حالت میں بحال کریں گے، پنجاب کا ثقافتی کلچر انتہائی دلکش اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا ٹاسک دیا ہے،  تاریخی عمارتوں کے راستوں کی صفائی اور ثقافتی سجاوٹ کی جائے گی۔

     اجلاس میں تاریخی عمارتوں خصوصاً شیرانوالہ باغ میں سمادھی، گجرات کے رام پیاری محل، گوجرانوالہ کی حویلی کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا۔

     صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری،کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنرز گجرات وگوجرانوالہ اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • بوکوحرام کی جانب سے رہا کی گئی21طالبات اہل خانہ کے سپرد

    بوکوحرام کی جانب سے رہا کی گئی21طالبات اہل خانہ کے سپرد

    ابوجا: نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے رہا کی جانے والی اکیس طالبات کو دارالحکومت ابوجا میں ایک تقریب کے دوران اہل خانہ کے حوالے کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق بوکوحرام کی قید سے رہائی پانے والی اکیس طالبات کو اہل خانہ کے حوالےکرنےکےلیے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کےچرچ میں تقریب منعقد کی گئی۔

    ڈھائی سال بعد والدین اور بہن بھائیوں سے ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنےمیں آئے۔ایک جانب طالبات والدین سے ملنے کی خوشی میں آبدیدہ تھیں تو دوسری جانب والدین کےلیے جذبات پر قابو پانا مشکل نظر آتاتھا۔

    خیال رہےکہ اپریل 2014 میں چبوک کے اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے 21 کو بوکو حرام کے چار قیدیوں کے بدلے رہاکیاگیا۔

    مزیدپڑھیں:بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا

    یاد رہے کہ دو روزقبل نائجیریاکےصدارتی ترجمان کا کہناتھاکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات ہوئے جس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

    صدراتی ترجمان کامزید کہناتھاکہ اس سلسلے میں مزید مذاکرات ابھی جاری ہیں اور مزید لڑکیوں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہےکہ 2009 سے حکومت اور بوکوحرام کے درمیان لڑائی میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

  • عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    کراچی : شہر قائد میں عزیزآباد سے پکڑا جانے والے جدید اسلحہ پاک فوج کے سپرد کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں پاک فوج کےآرڈیننس ڈپومنتقل کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہےسندھ پولیس کےپاس جدیدسہولیات نہ ہونے کےباعث اسلحے کی جانچ پڑتال کےلیےفوج کی مددلی گئی ہے۔سندھ پولیس ایس ایم جیز،راکٹ لانچر،بزوکا،جی تھری رائفل،ایل ایم جیز اوراینٹی ایئرکرافٹ گنزکی فارنزک نہیں کرسکتی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہرکاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاک فوج کے سپرد کر دیاگیا۔


    Karachi Large consignment of arms captured by arynews

    مزید پڑھیں: عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدارمیں برآمد کیا تھا۔