Tag: سپردخاک

  • خاکِ وطن پر قربان ہونے والے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    خاکِ وطن پر قربان ہونے والے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کےافسران و جوان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک سرزمین پرجان نثار کرنے والے مسلح افواج کے افسران وجوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کو اسلام آبادمیں سپردخاک کیا گیا، فوج کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی جبکہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید کو تلہ گنگ، حولدار صابر شہید کو خیبر، نائیک خورشید شہید کو لکی مروت میں سپرد خاک کیا گیا۔

    سپاہی ناصر شہید کو پشاور، سپاہی راجا شہید کوہاٹ اور سپاہی ساجد شہید کی ایبٹ آبادمیں تدفین کی گئی۔

    نماز جنازہ میں شہدا کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران اورشہری شریک ہوئے اور شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا۔

    شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ گزشتہ روز چکلالہ میں اداکی گئی،نمازجنازہ میں صدرآصف علی زرداری، وفاقی وزیرخارجہ اوروزیر داخلہ شریک ہوئے تھے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سینئرفوجی افسران اورشہدا کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔

    شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں دہشت گردوں کےحملے میں لیفٹیننٹ کرنل سیدکاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت سات فوجی جوان شہیدہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کےخلاف سکیورٹی فورسز کےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

  • پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کر دی گئی

    پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کر دی گئی

     کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

    جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

    جس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی۔

    سابق صدر پرویز مشرف انتقال کرگئے

    خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

    گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔

  • چمن دھماکے میں شہید مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ، آبائی قبرستان میں سپردخاک

    چمن دھماکے میں شہید مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ، آبائی قبرستان میں سپردخاک

    چمن : دھماکہ میں شہید ہونے والے جے یو آئی ایف کے رہنما مولانا محمد حنیف کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، دھماکے کا مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ میں شہید ہونے والے جے یو آئی ف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف کی جنازہ ملت آباد میں شہید کے مدرسے میں ادا کردی گئی۔

    نماز جنازہ میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی صوبائی اسمبلی سینیٹرز رہنماؤں قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ واقعے کے خلاف جے یو آئی ف کے اپیل پر چمن سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن رہا۔

    مزید پڑھیں: چمن دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    جن کی قوم پرست جماعتوں نے بھی حمایت کی تھی، مولانا کی نماز جنازہ ان کے بیٹے قاری محمد قاسم نے پڑھائی۔ گزشتہ روز تاج روڈ بم دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان حملہ : میجر معیز مقصود اور کرنل راشد بیگ فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شمالی وزیرستان حملہ : میجر معیز مقصود اور کرنل راشد بیگ فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    کراچی : شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر معیز مقصود کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید میجر معیز مقصود کی نماز جنازہ قبا مسجد نارتھ کراچی میں ادا کردی گئی، نماز و جنازہ اور تدفین میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

    پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی۔ اس کے علاوہ نمازجنازہ میں دیگر اعلیٰ فوجی افسران، شہید کے عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

    شہید میجر معیز کو محمد شاہ قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، میجر معیز گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل راشد بیگ کی نماز جنازہ بھی گلگت میں ادا کردی گئی۔

    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، اعلیٰ عسکری وسول حکام شریک ہوئے۔ شہید کی تدفین آبائی علاقے ہنزہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام علی میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان ، بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے تین افسر اور جوان شہید چار زخمی

    شہداء  میں  کرنل راشد بیگ ، میجر معیز مقصود، شہید کیپٹن عارف اللہ اور جڑانوالا کے گاؤں پٹھان والا کے رہائشی سپاہی محسن علی بھی شامل تھے، چاروں شہداء کو  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

  • کیپٹن عمیرآبائی علاقے میں سپردخاک، شہید کا آخری ویڈیو پیغام

    کیپٹن عمیرآبائی علاقے میں سپردخاک، شہید کا آخری ویڈیو پیغام

    پشاور: شوال میں شہید کیپٹن عمیرکو آبائی علاقے میں سپر دخاک کردیا، قوم امیدرکھے۔پریشان نہ ہو۔دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔کیپٹن عمیر شہید نے آپریشن پر جانے سے پہلےویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کا ایک اور سپوت پاکستان کی حرمت پر جان قُربان کرگیا۔ شوال میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    شہید کیپٹن عمیرعبداللہ کا جسد خاکی ان کےآبائی علاقے پہنچا تو پورا علاقہ اُمڈ آیا ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت اعلیٰ سول اور فوجی افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

    شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مری کے علاقے ترمیٹھیاں میں سپرد خاک کیا گیا، شہید کے والد کا کہنا ہے انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گزارش کی کہ چھوٹے بیٹے کو بھی محاذ پر بھیجیں ،یاد رہے کہ گزشتہ روز شوال کے علاقے منگروتی میں پاک فوج کےکیپٹن سمیت چار سیکورٹی اہلکاروں نے انیس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    دریں اثناء شہید کیپٹن عمیر عبداللہ کا آخری ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم حوصلہ رکھے، زیادہ علاقہ کلیئر کرا لیا ہے، جلد آپریشن کے آخری مرحلے میں بھی کامیاب ہونگے۔

     

  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدراحسن رشید کی نمازِجنازہ و تدفین

    پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدراحسن رشید کی نمازِجنازہ و تدفین

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر احسن رشید کو لاہور میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر احسن رشید کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے وہ گزشتہ شب قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نمازجنازہ میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،اعجاز چودھری، خورشید قصوری ،میاں محمود الرشید اور فرید پراچہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ احسن رشید تحریک انصاف کے فاؤنڈر ممبر تھے انکا انتقال پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے، مرحوم مستقل مزاج تھے اور کڑے وقت میں انکے ساتھ کھڑے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ احسن رشید کا شوکت خانم اسپتال کے قائم رہنے میں بڑا کردار ہے جب مسلم لیگ ن نے فنڈز روکے تو احسن رشید نے اسپتال کو چلانے کے لیے خدمات انجام دیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ تیس نومبر کو لازمی اسلام آباد جائیں گے پکڑ دھکڑ اور اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

    عمران خان نے کہا کہ محمد زبیر پرائیوٹائزیشن کمشین کے چئیرمین ہیں انہیں زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائیں، محمد زبیر خاندانی آدمی ہیں کسی پر بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے انہیں سوچنا چاہئے۔

  • بنوں دھماکے کا شہید فوجی فیصل آباد میں سپردخاک

    بنوں دھماکے کا شہید فوجی فیصل آباد میں سپردخاک

    بنوں بم دھماکے میں شہید فوجی جوان نوید احمد کو فیصل آباد کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ۔

    سمندری کے گاؤں جھروڑ کے زمیندار اصغر علی کے خاندان کو کیا خبر تھی کہ چھٹیاں گزار کر ڈیوٹی پر جانے والا ان کا سپوت پاک فوج کا سپاہی 23 سالہ نوید احمد ایک روز بعد ہی شہادت کا تاج پہنے ہمیشہ کے لئے گھر لوٹ آئے گا ۔ بنوں دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والا نوید ایک بھائی اور پانچ بہنوں کا لاڈلا تھا ۔

    نوید کے غم سے نڈھال والد اصغر علی کا کہنا ہے، شہید نوید نے 2009ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔ والدہ اوائل عمری ہی میں وفات پا گئیں تو باپ اور بڑے بھائی نے ماں کی کمی محسوس نہ ہونے دی ۔

    نوید کا کزن اور بہترین دوست اعجاز احمد کچھ یوں اظہار خیال کرتا ہے، شہید کا خاندان جہاں ان کی جدائی کے غم کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے وہاں انہیں اس بات پر فخر بھی ہے کہ ان کے بیٹے نے وطن کے لئے اپنی جان قربان کی ۔

    شہید کے تایا محمد علی کہتے ہیں ۔ 25 ہزار آبادی کے حامل اس گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے نوید کی شہادت نے یہاں کے ایک ایک گھر میں نوید کو جنم دیا ہے اور وہ اپنے بچوں کو پاک فوج میں بھیجنے کے لئے پرعزم ہیں ۔