Tag: سپرہائی وے

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے سولر پلیٹوں سے لدے ٹرک  کو لوٹ لیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے سولر پلیٹوں سے لدے ٹرک کو لوٹ لیا

    کراچی : ڈاکو سولر پلیٹوں سے لدا ٹرک لوٹ کر فرار ہوگئے اور ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورٹ قاسم کے قریب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر ڈاکوؤں نے سولر پلیٹوں سے لدے ٹرک کو لوٹ کر ڈرائیور کو اغوا کرلیا۔

    جس کے بعد ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورٹ قاسم کے قریب پھینک دیا، متاثرہ ڈرائیور شکیل نے بتایا کہ ملزمان سولرپلیٹس سےلداٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ 5 ڈاکوؤں نے مجھے سپرہائی وے سے اغوا کیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر پھینکا گیا۔

    تھانہ سکھن پولیس نے بتایا کہ سولرپلیٹوں سے بھراٹرک مل گیا ہے ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • باڑے میں ڈکیتی، چور دودھ دینے والے جانور لے اڑے

    باڑے میں ڈکیتی، چور دودھ دینے والے جانور لے اڑے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے ٹیچرز سوسائٹی میں لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی واردات میں چور دودھ دینے والے قیمتی جانور لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ٹیچرز سوسائٹی میں باڑے سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 جانور چوری کر کے لے گئے، 10 دن سے زائد ہو گئے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    باڑے کے مالک دلشاد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ باڑے میں واردات رات ایک بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان ہوئی ہے۔

    باڑے کا مالک دلشاد

    دلشاد کا کہنا تھا کہ صبح جب اٹھے تو باڑے سے مال غائب تھا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا لڑکے ایک بجے سوئے تھے، پانچ بجے گوالا دودھ نکالنے کے لیے آیا تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور تالہ ٹوٹا پڑا تھا، جب کہ باڑے میں مویشی موجود نہیں تھے۔

    باڑے کے مالک نے ٹوٹا ہوا تالہ دکھاتے ہوئے کہا کہ چور باڑے کا تالہ کاٹ کر جانور لے گئے تھے۔ دلشاد کا کہنا تھا کہ واردات کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے لیکن 10 دن سے زیادہ ہو گئے مویشیوں کا کچھ پتا نہیں چلا ہے، پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ تاحال پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے نہیں آئی، علاقے میں جانوروں کے چوروں کا گروہ سرگرم ہے، لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

  • سپرہائی وے : کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

    سپرہائی وے : کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

    کراچی : سپرہائی وے کے مقام کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، متوفیان کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے روانہ کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاٹھور لنک روڈ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں،
    جاں بحق ہونے والوں میں رسول، نیاز علی اور سعد ایوب شامل ہیں۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری کاٹھور پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے فوری طور پر واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

    جناح اسپتال کے ایمرجسنی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کاعلاج جاری ہےتمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے پر زائد وزن پر ہزاروں گاڑیاں روکی گئی تھیں، چیکنگ کے نام پر کبھی ایک روٹ بند کیا جاتا ہے تو کبھی دوسرا۔

    پیسے دینے والوں کی گاڑیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، ٹرانسپورٹرز کے مطابق5دن سے کھڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی، ہوائی فائرنگ ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے پتھراؤ کیا، پتھراؤ کے بعد کی گئی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔

    بعد ازاں کاٹھورلنک روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق تین افراد کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا، ڈاکٹرپردیپ کے مطابق تینوں افراد کو ایک، ایک گولی لگی جو وجہ موت بنی، گولی3سے4فٹ کی دوری سے لگی، گولی کا زخم بظاہر بڑےہتھیار کا لگتا ہے، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے روانہ کردی گئیں۔

  • کراچی: سپرہائی وے پرگودام میں لگی آگ پر14 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

    کراچی: سپرہائی وے پرگودام میں لگی آگ پر14 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب گزشتہ شام گودام میں لگنے والی آگ پر چودہ گھنٹے کی جدوجہد کےبعد قابو پا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے سبزمنڈی کے قریب جھنجھال گوٹھ میں واقع گودام میں گزشتہ شام لگنے والی آگ پر14 گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا۔

    گودام میں آگ لگنے سےلاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پیاز لہسن اور لنڈا کے گودام میں لگی تھی جس پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔


    کراچی میں پٹرول پمپ میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے11 نمبرمیں پیٹرول پمپ پرلگنے والی سے پٹرول پمپ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں شارٹ سرکٹ سے فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے لاکھوں مالیت کا فرنیچر خاکستر ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

    ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

    کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد بننے والی سڑک موٹر وے نہیں، سپرہائی وے کو بڑا کرکے موٹر وے کا نام دے دیا گیا ہے،ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہ مانی گئی تو اسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان بننے والے موٹر وے سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے کی توسیع کرکے اسے موٹر وے کا نام دیا گیا ہے، ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ٹول کے لیے لگائے جانے والے پلازا اکھاڑ پھینکیں گے، سپر ہائی وے کے ٹول ٹیکس کو موٹر وے سے ملانا زیادتی ہے۔

    سید ناصرحسین کا کہنا تھاکہ موٹر وے کے نام پر ٹول ٹیکس اسی روپے سے بڑھا کر آٹھ سو روپے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی تا حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح کرنے جمعہ کو کراچی آرہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف 3 فروری کو کراچی سے حیدرآباد تک ایم -نائن موٹر وے کے 75 کلومیٹر طویل مکمل ہونے والے حصے کا افتتاح کریں گے۔

  • سی آئی اے پولیس نے سپرہائی وے پرنشہ آوراشیاء سے بھرے تین ٹرک پکڑ لیے

    سی آئی اے پولیس نے سپرہائی وے پرنشہ آوراشیاء سے بھرے تین ٹرک پکڑ لیے

    جام شورو : سی آئی اے پولیس جامشورو نے کاروائی کرتے ہوئے نشہ آوراشیاء سے بھرے ہوئے تین ٹرک تحویل میں لے کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس جامشورو کے انچارج غلام سرور راہوپوٹو اور نانا نورالدین سمیت دیگر ٹیم ممبران نے سپر ہائی وے ٹول پلازہ لونی کوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی،حیدرآباد اور سانگھڑ جانے والے تین مختلف ٹرکوں میں سے پچاس لاکھ روپے کی مالیت کے نشہ آور چیزیں برآمد کرلیں اور تینوں ٹرکوں کے ڈارئیورز کو ٹرک سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بھاری مقدار میں گٹکا اور دیگر نشہ آور چیزیں بنانے والا مواد دوسرے شہر منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے جن کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ تینوں گرفتار ڈرائیورز ظفرعلی راجپوت،علی گل شاہی ،ریاض احمد خاصخیلی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تاہم پولیس ابھی تک ٹرک سے برآمد شدہ مواد کے مالکان کا پتہ نہیں چلا سکی ہے اور نہ ہی یہ معلوم کر پائی ہے کہ یہ مال کہاں بھیجوایا جا رہا تھا۔

  • سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد چار خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم کے دوران دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کردیا۔ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ کے بعد چار ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزمان پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایف بی ایریا سے بھی سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر امجد علی گرفتار ہوگیا، ملزم اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    پاک کالونی میں منشیات فروشوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ اور تصادم کے باعث دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

  • کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ پرڈمپراورکوچ کی ٹکر،2جاں بحق،18زخمی

    کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ پرڈمپراورکوچ کی ٹکر،2جاں بحق،18زخمی

    کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر اور کوچ میں ہولناک تصادم ہوا ہے جس میں دو افرادجاں بحق،اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی ، دو افراد جاں بحق ، بارہ سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 2 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔

    زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران راستے ہی میں دم توڑ گئے، زخمیوں کو مختلف نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

    سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس سے مقابلے میں ہلاک چار دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔

    ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کا نام خانیوال عرف خان ولی ہے۔ راؤ انوار نے بتایا کہ دوسرا دہشت گرد امیر اللہ محسود قاری نعمت کا ساتھی اور وزیرستان میں کالعدم تنظیم کا نائب امیر اور کمانڈر تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیسرا دہشت گرد بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کامنصوبہ بنا رہے تھے۔

  • ڈکیتی میں مزاحمت:فائرنگ سے باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    ڈکیتی میں مزاحمت:فائرنگ سے باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

    کراچی :سپرہائی وے پرڈکیتی کےدوران فائرنگ کرکے باپ کوہلاک اوربیٹے کوزخمی کردیا گیا۔ لیاری میں رینجرزسےمقابلے میں گینگ وارکاکارندہ ماراگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں جاری ہیں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    لیاری جونا مسجد کے قریب رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم مارا گیا۔ہلاک ملزم قتل کی تیرہ وارداتوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔رات گئے ایم اے جناح روڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔

    کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ بلدیہ نمبر پانچ میں ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔کورنگی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈاکس پولیس نے سلطان آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی۔