Tag: سپریم کورٹ جانے کا اعلان

  • ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل، مشال خان کے والد  کا فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل، مشال خان کے والد کا فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    پشاور: مشال خان کے والدنے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مشال خان واپس نہیں آسکتا لیکن میں انصاف کیلئے جدوجہد کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مشال کے والد محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    محمداقبال نے کہا کہ مشال خان واپس نہیں آسکتالیکن میں انصاف کیلئےجدوجہدکررہاہوں، ہم نے اپیلیں سزائیں بڑھانے کیلئے دائر کی تھیں، فیصلہ کرنا ججز کااختیارہے، وکلاسے مشاورت کرکے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مشال خان قتل کیس : مرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

    یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے
    مرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کئے گئے 25 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔

    عدالت نے تین سال سزا پانے والے 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اور عمر قید کی سزا پانے والے 7 ملزمان کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

    یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ 29 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

  • فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    کراچی : پی ٹی آئی نے سندھ میں شہریوں کے حقوق کے لیے سندھ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کے حقوق کے لیے تحریک انصاف سندھ نے صوبائی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عدالت سے کہیں گے کہ آرٹیکل ایک سوچوراسی کے تحت سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔ آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آجائیں گی۔