Tag: سپریم کورٹ میں جمع

  • ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

    ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

    اسلام آباد : ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ، سیکرٹری داخلہ رپورٹ جمع کرائیں گے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ سیکریٹری داخلہ کو جمع کرائی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کینیا اور دبئی سے حاصل کی جانے والی معلومات روپورٹ کاحصہ ہیں، فیصل واوڈا کے بیان کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ارشدشریف قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کی ملک گیر مہم جاری ہے۔

    صحافی تنظیم پی ایف یوجے، ارشد شریف شہید کی والدہ اور بیٹی سمیت ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کوخط لکھ چکے ہیں جبکہ گذشتہ روز عمران خان نےبھی چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد : آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقدمہ وزیر آبادکےسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 302، 324 کےساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمےکے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔

    گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآبادمیں اےایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں گرفتار ملزم نوید ولد بشیر کو نامزد کیا گیا اور ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 123 استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کے معاملے پر وکیل فیصل چوہدری نے اےآروائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم،وفاقی وزراکی آڈیولیک کوسپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مخصوص استعفوں کی منظوری سےمتعلق اسپیکرکی بدنیتی ظاہرہوگئی۔

    پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کل تک آڈیولیک کی ٹراسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع ہو جائے گی ، آڈیوز کا فرانزک کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

    گذشتہ روز ی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیک ہونے پر بڑی تشویش ہے، وزیر اعظم آفس کی ایک سو پندرہ گھنٹے کی گفتگو لیک ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈارک ویب پر موجود آڈیو لیک کی ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ رہی ہے،یہ وزیر اعظم آفس کی سیکیورٹی کی ناکامی ہے، وزیر اعظم کا آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے۔

  • مسلم لیگ ق کا دھرنے کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

    مسلم لیگ ق کا دھرنے کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے دھرنوں کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

    مسلم لیگ ق کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ ہے، سپریم کورٹ کو اس کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں، دھرنے کو ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے بنیادی حقوق کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھانلی کے باعث موجودہ اسمبلی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے، لاہور میں ہونے والی ہلاکتیں بھی اس دھرنے کی ایک وجہ ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ دھرنے کیخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔

  • شاہراہ دستور پرآمدورفت نہیں رکی، پی اے ٹی اورپی ٹی آئی کا جواب

    شاہراہ دستور پرآمدورفت نہیں رکی، پی اے ٹی اورپی ٹی آئی کا جواب

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ  شاہراہ دستورکی ایک قطارخالی کردی، آمد و رفت نہیں رکی ، دوسری جانب اٹارنی جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے دھرنے متبادل جگہ منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے پی اے ٹی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ دستور پر سب کی آمدورفت جاری  رہے گی، دھرنا دینا ہمار اآئینی حق ہے، جو جاری رہے گا، گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے ایک لائن خالی کرلی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعلیٰ عدالت کو جواب میں موقف اپنایا گیا کہ ہم شاہراہ دستور پر نہیں، پریڈ گراؤنڈ میں بیٹھے ہیں، پریڈگراونڈ کا شاہراہ دستور سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے جواب میں مزید کہا گیا کہ شاہراہ دستور پی ٹی آئی کے دھرنوں کی وجہ سے بند نہیں اور نہ ٹریفک کی آمدورفت رکی ۔

    اٹارنی جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تحریک انصاف نے دھرنا متبادل جگہ منتقل کرنے سے انکارکردیا، پاکستان عوامی تحریک بھی شاہراہ دستور چھوڑنے پر آمادہ نہیں، دونوں جماعتوں کو شاہراہ دستور پر آنے کا این او سی نہیں دیا گیا تھا، دھرنوں کے لئے اسپورٹس کمپلیکس اور فیض آباد میں متبادل جگہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    چیف جسٹس نے پیر کے روز شاہراہ دستورخالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے وہاں سے گزرنے کا کہا تھا تاہم صبح چیف جسٹس کیبنٹ بلاک اور پارلیمنٹ کےاندرونی راستےسے سپریم کورٹ پہنچے۔