Tag: سپریم کورٹ میں درخواست

  • پارٹی مخالف اقدامات  : بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

    پارٹی مخالف اقدامات : بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : پارٹی مخالف اقدامات پر بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی مخالف اقدامات پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے3سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں اور بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

    درخواست میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے اور ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو روکا جائے ساتھ ہی جلسوں کے این اوسیزجاری نہ کرنے کیخلاف احکامات جاری کئے جائیں۔

    عمران خان نے درخواست میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی بھی استدعا کی۔

    درخواست میں وفاق، وزارت دفاع، وزارت داخلہ ، کابینہ ڈویژن اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • مشرف آئین شکنی کا فیصلہ سنانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    مشرف آئین شکنی کا فیصلہ سنانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف آئین شکنی کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، وفاقی حکومت کیس مکمل ہونے میں روڑے اٹکا رہی ہے،عدالت انصاف کومدنظررکھ کرحکومت، خصوصی عدالت کوہدایات جاری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف آئین شکنی کیس کا فیصلہ سنانے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ، درخواست لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یکم اپریل کو ٹرائل مکمل کرنے کی واضح ہدایات دیں، سپریم کورٹ نے کہا تھا مشرف کی عدم پیشی پرحق دفاع ختم ہوجائے گا وفاقی حکومت کیس مکمل ہونے میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا خصوصی عدالت بھی ٹرائل مکمل نہ کرکےاحکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے لہذا استدعا ہے انصاف کومدنظررکھ کرحکومت اورخصوصی عدالت کوہدایات جاری کی جائے اور سپریم کورٹ اپنے یکم اپریل 2019 کے حکم پر عملدرآمد کرائے۔

    مزید پڑھیں : آئین شکنی کیس، فیصلہ رکوانے کیلئے حکومتی درخواست پر سیکرٹری قانون کل ذاتی طور پرطلب

    یاد رہے 19 نومبر کو خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا، فیصلہ یک طرفہ سماعت کے نتیجے میں سنایا جائے گا۔

    بعد ازاں حکومت کی جانب سے آئین شکنی کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کو صفائی کا موقع ملنے اور نئی پراسکیوشن ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو فیصلے سے روکا جائے اور فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ بھی معطل کیا جائے۔

  • بچھڑے کی گمشدگی :خاتون نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

    بچھڑے کی گمشدگی :خاتون نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

    اٹک : خاتون وکیل نے اپنی گائے کا گمشدہ بچھڑا تلاش کروانے کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ دوہفتے سے گائے کا بچہ گم ہے اور گائے اس غم میں رو رہی ہے، اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں ریلو کٹے جا بجا دستیاب ہیں لیکن اٹک کی ایک خاتون وکیل کا کٹا نہ جانے کہاں گم ہو گیا۔

    ممتاز بیگم گائے کو بچھڑے کو ڈھونڈے ڈھونڈتے سپریم کورٹ آ پہنچیں اور معصوم جانور کی برآمدگی کے لیے درخواست دائر کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انسان اپنی لاپتہ اولاد سے متعلق سوچ کر تڑپ جاتا ہے اسی طرح بے زبان جانور کو بھی اپنی اولاد اتنی ہی پیاری ہوتی ہے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ اب ممتاز بیگم کی اس درخواست پر کیا ایکشن لیتی ہے، یہ تو وقت بتائے گا لیکن معصوم جانور کی برآمدگی اور اس کی ماں کو قرار دلوانے کے لیے ممتاز بیگم نے ایک لاکھ روپے کا انعام کا بھی اعلان کردیا ہے۔