Tag: سپریم کورٹ میں چیلنج

  • پیپلز پارٹی نےکنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    پیپلز پارٹی نےکنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    کراچی : پیپلز پارٹی نےغیر جماعتی بنیادوں پر کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کیجانب سے درخواست سابق وزیرِاعظم راجا پرویز اشرف نے وکیل اعتزاز احسن کے ذریعے دائر کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پچیس اپریل کو کنٹونمنٹ میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا غیرآئینی ہے۔

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پاکستان کا آئین غیر جماعتی نظام کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار نے غیر جماعتی بنیاد پر انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری کرنیکی استدعا کی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر کے بیالیس چھاؤنیوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیےالیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی انتیس سے اکتیس مارچ تک جمع کرائےجاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دو سے چار اپریل تک ہوگی۔

    حتمی فہرست جن میں امیدواروں کو انشانات بھی الاٹ کیے جائینگے، گیارہ اپریل کو جاری کی جائیگی، پولنگ پچیس اپریل کو ہوگی جبکہ حتمی نتائج اٹھائیس اپریل کو جاری کیے جائینگے۔

  • لاہور:توہین رسالت کیس،آسیہ بی بی کی  سزائے موت سپریم کورٹ میں چیلنج

    لاہور:توہین رسالت کیس،آسیہ بی بی کی سزائے موت سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی نے اپنی سزا سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے، اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے آسیہ بی بی کی اپیل مسترد کردی تھی۔

    توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی نے اپنی سزا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردی ہے، آسیہ بی بی نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ اس پر توہین رسالت کا الزام غلط ہے، سیشن عدالت نے ناکافی شہادتوں کے باوجود سزا دی۔

    عدالت سزائے موت کو کالعدم قرار دے، آسیہ بی بی کو چار برس پہلے ضلع ننکانہ کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

    پانچ بچوں کی ماں آسیہ بی بی پر جون دو ہزار نو میں توہین رسالت کے الزام میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے اپنے ساتھ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران توہین آمیز کلمات ادا کئے تھے۔

  • چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج

    چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کےطریقہ کارکو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق جج جو اڑسٹھ سال سے زائد عمر کا ہو اُسے چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم اور وزیرِاعلی بھی سیاسی شخصیت ہونے کی وجہ سے عہدے کے لیے اہل نہیں ہوتے۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے غیر متنازع اور میرٹ پر پورا اترنے والے شخص کو چیف الیکشن کمشنر لگایا جائے۔