Tag: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج

  • وزیراعظم  کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

    وزیراعظم کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، جس کے بعد جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں، چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پاکستان کے روشن چہرے کی دلیل ہے۔

  • ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی

    ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح 9 بجے ہوگی۔

    تقریب میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک حلف اٹھائیں گی ، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔

    تقریب میں سپریم کورٹ کےتمام جج صاحبان شرکت کریں گے ، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئروکلا کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

    پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔