Tag: سپر اسٹار سلمان خان

  • ’ٹائیگر 3 کی کامیابی‘ سلمان خان نے کترینہ کو قیمتی تحفہ دیدیا

    ’ٹائیگر 3 کی کامیابی‘ سلمان خان نے کترینہ کو قیمتی تحفہ دیدیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی سب سے بڑی نشانی کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔

    بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ نے باکس آفس میں 300 کروڑ کی کمائی کی ہے، گزشتہ روز فلم کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس میں سلمان خان سمیت ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔

    اس تقریبِ خاص میں فلم کے تینوں مرکزی کرداروں نے مداحوں سے ملاقات کی، اس دوران سلمان خان نے کامیابی کے جشن کو یادگار بنانے کے لیے  ‘ٹائیگر 3’ کی سب سے بڑی نشانی’’اسکارف‘‘ کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔

    ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    وائرل کلپ میں سلمان خان کو کترینہ کیف کے گلے میں اپنا  ٹائیگر 3 اسکارف ڈالتے دیکھا گیا جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Voompla (@voompla)

    فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ مجھے ایک ایکشن ہیرو ہونے پر بے  پناہ فخر ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگوں نے مجھے اس کردار میں پسند کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ‘ٹائیگر 3’ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے  اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کا مختصر کردار بھی دیکھا گیا ہے جبکہ اس فلم میں ریتک  روشن بھی شامل ہیں۔

  • امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ملبہ سلمان خان پر ڈال دیا

    امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ملبہ سلمان خان پر ڈال دیا

    بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی فلم ‘یہ ہے جلوہ’ کی ناکامی کا ملبہ سپر اسٹار سلمان خان پر دال دیا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ فلم ‘یہ ہے جلوہ’ باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا سکتی تھی لیکن اس وقت سلمان خان کے خلاف مقدمے کی کارروائی چل رہی تھی جس وجہ سے یہ فلم ناکام رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہے جلوہ’ ڈیوڈ دھون کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی، سلمان خان کبھی بھی اتنے جاذب نظر نہیں لگے جتنا کہ اس فلم میں نظر آئے، موسیقی بھی عمدہ تھی، سب کچھ اچھا تھا لیکن سلمان خان کے مقدمے کی وجہ سے فلم کی ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میڈیا نے شائقین کو ایسی منفی خبریں تواتر کے ساتھ پہنچائیں جن کی اس زمانے میں قبولیت نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ پیش آنے والا یہ نیا حادثہ تھا، اس وجہ سے ‘یہ ہے جلوہ’ باکس آفس پر کام نہیں کرسکی، اگر شائقین اس حادثے کی خبر کو اتنے منفی انداز میں نہ لیتے تو یہ فلم بہت کامیاب رہتی۔

    عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل

    خیال رہے کہ امیشا پٹیل اور سلمان خان کی فلم ‘یہ ہے جلوہ’ 3 جولائی 2002 کو ریلیز ہوئی تھی، 28 ستمبر 2002 کو سلمان خان کو غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    امیشا نے حال ہی میں غدر 2 کے ساتھ فلموں میں واپسی کی۔ انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ امیشا پٹیل اور سنی دیول نظر آرہے ہیں، اس فلم نے اب تک کروڑوں روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

  • انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

    انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سلطان‘کے ایک سین میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

    سلطان میں سلمان خان ایک مایہ ناز پہلوان کا کردار ادا کرہے ہیں جبکہ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سلطان کی شوٹنگ کے متعلق سامنے آنے والی دیگر خبروں میں سب سے ذیادہ چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر سپرسٹار کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا ہے ۔

    واضح رہے مذکورہ منظر فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق سلمان خان کی مرضی سے فلمبند کیا گیا تھا ۔علی عباس ظفر کی سلطان میں سپر سٹار سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطا ن علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

    سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔