Tag: سپر باکسنگ لیگ

  • بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر  سلمان اقبال کے ساتھ مل کر ملک میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے: فریال مخدوم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عامر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے


    انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت محبت ملی جس پر پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ خیال رہے آج باکسر عامر خان نے داتا دربار پر حاضر ہو کر دعائیں مانگیں۔

    عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘

  • سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز جاری، کراچی میں نئے باکسرز کی کھوج مکمل

    سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز جاری، کراچی میں نئے باکسرز کی کھوج مکمل

    کراچی : ملک بھر میں پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز جاری ہیں، کراچی میں دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوگئے، یہ ٹرائلز 20جولائی سے جاری ہیں جو11اگست تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ پاکستان کے روڈ ٹو دا رنگ کے ٹرائلز کے ذریعے ملک بھر سے بہترین باکسرز کی تلاش ملک بھر میں جاری ہے، پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کیلئے شہر قائد میں ہونے والے دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوگئے۔

    شہر کراچی میں نئے باکسرز کی کھوج مکمل ہوگئی، دو روزہ ٹرائلز میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے، کے سیون اکیڈمی میں فیدر ویٹ سے ہیوی ویٹ کیٹیگری تک تابڑ توڑ مکوں کی برسات ہوئی، کچھ باکسرز چاروں شانے چت بھی ہوئے۔

    اس کے علاوہ ٹرائلز کے دوسرے روز صوبہ بلوچستان کے باکسرز نے خوب جوہر دکھائے، باکسر ایس بی ایل کے چیف ٹکینکل آفیسر انوار احمد نے بتایا کہ بڑی تعداد میں بے خوف و نڈر باکسرز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    سپر باکسنگ لیگ کا اگلے مرحلہ دس اگست فیصل آباد میں ہوگا اور گیارہ اگست کو ملتان میں باکسنگ ٹرائلز منعقد ہوں گے۔

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ: تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ: تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل

    اسلام آباد: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ کے لیے باکسرز کی جانچ جاری ہے، گوجرانوالہ سے شروع ہونے والے ٹرائلز میں بہترین باکسرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد پنجاب کے دارلحکومت میں بھی نوجوان باکسرز نے خوب صلاحیتیں دکھائیں، لاہور کے ٹرائلز سے دس مرد اور دو خواتین باکسرز کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

    گوجرانوالہ اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی باکسرز نے بازوؤں کا زور دکھایا، تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج مکمل ہو گئے، 29 جولائی کو پشاور میں ٹرائلز شیڈول ہیں جب کہ 2 اگست کو کوئٹہ میں باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    سپر باکسنگ لیگ کے شیڈول کے مطابق کراچی میں ٹرائلز 5 اور 6 اگست کو رکھے گئے ہیں جب کہ 10 اگست کو فیصل آباد اور 11 اگست کو ملتان میں ٹرائلز ہوں گے۔

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    یاد رہے کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شاندار افتتاح کیا گیا تھا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے۔

    پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    لاہور : ملک بھر میں میں پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا، ٹرائلز 20جولائی سے 11اگست تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ پاکستان کے روڈ ٹو دا رنگ کے ٹرائل شروع ہوگئے، پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ میں باکسرز نے بازوں کا زور دکھایا، دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کل لاہور میں شیڈول ہیں۔

    اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد اور انتیس جولائی کو پشاور میں باکسرز کا انتخاب ہوگا جبکہ دو اگست کو کوئٹہ میں ٹرائل لئے جائیں گے۔

    کراچی میں سپر باکسنگ کے ٹرائل پانچ اور چھ اگست کو رکھے گئے ہیں جبکہ دس اگست کو فیصل آباد اور گیارہ اگست کو ملتان میں باکسنگ ٹرائل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    یاد رہے کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شاندار افتتاح کیا گیا تھا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے۔

    باکسر عامر خان پاکستان سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال شریک چیئرمین ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔ ہر ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین باکسر شامل ہیں، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی باکسر بھی شامل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی

    پاکستان کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پہلی بار پیشہ ورانہ سطح پر باکسنگ لیگ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس کی افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سپر باکسنگ لیگ کی لانچنگ تقریب سے باکسنگ کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا، ملک میں بہترین باکسنگ مقابلے منعقد ہوں گے۔

    سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین مشہور باکسر عامر خان اور سلمان اقبال ہیں، دونوں مل کر ملک میں باکسنگ مقابلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

    پاکستان میں باکسنگ مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ کے میدان کے نام ور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے ہیں، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی مختلف ٹیموں کے مالک ہوں گے۔

    کرکٹ کی تاریخ کے عظیم باؤلرز میں سے ایک اور کرکٹ میں ریورس سوئنگ متعارف کرانے والے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ملتان نوابز کی فرنچائز حاصل کی ہے۔

    دوسری طرف اپنے جارحانہ کھیل کے لیے پسند کیے جانے والے آل راؤنڈر اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے شاہد آفریدی پختون وارئیرز کے مالک ہیں۔

    پاکستان میں سپرباکسنگ لیگ جلد شروع کی جائےگی، عامرخان


    کراچی کوبراز کے مالکان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ شروع کرنا چاہتے ہیں، جس میں خواتین بھی حصہ لےسکیں گی، یہ پروفیشنل لیگ ہوگی اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔