Tag: سپر بلیو مون

  • پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظارے

    پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظارے

    پاکستان میں سپر بلیو مون کے خوبصورت نظاروں نے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ چاند زمین کے قریب آگیا، لوگوں نے یہ دلفریب منظر عکس بند کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں برس کے پہلے سپر بلیو مون کا مشاہدہ کرلیا گیا، پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ رات 11 بج کر 26 منٹ پر دیکھا گیا۔

    سپر مون اور بلیو مون کا مشترکہ نظارہ دس سال بعد ہوتا ہے، آج کا سپر مون رواں سال کا تیسرا سپر مون ہے۔

    زمین سے فاصلہ کم ہونے پر چاند معمول سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگیا، گیارہ بج کر چھبیس منٹ پر چاند اپنے مدار میں زمین سے دولاکھ چھبیس ہزار میل کے فاصلے پر آگیا۔

    آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں سپربلیو مون کےنظارے کیے گئے، سپارکو کے مطابق اس سال اگلے تین سپرمون اٹھارہ ستمبر، سترہ اکتوبر اور پندرہ نومبر کو نظر آئیں گے۔

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کے اس امتزاج کا اگلا مظاہرہ ’سپر مون‘ جنوری دو ہزار سینتیس میں ظاہر ہوگا۔

    اس چاند کو سُپر بلیو مون کیوں کہا جاتا ہے؟

    اپنی نوعیت کا یہ ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ ہے جب نہ صرف بلیو مون بلکہ سپر مون کا نظارہ ایک ساتھ رونما ہورہا ہے۔

    یہ دلکش نظارہ یکم اگست کو آسٹرجن چاند کے آسمانوں کو روشن کرنے کے ٹھیک ایک سال بعد آیا ہے اور گزشتہ سال 30 اگست کو ایک سپر بلیو مون نے اپنے نظارے سے دنیا کو مسحور کر دیا تھا۔

    یہاں یہ بات بھہ قابل ذکر ہے کہ بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

    19ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا، جسے بلیو مون کہا گیا۔

    بلیو مون کی دو اقسام ہیں، ایک سیزنل بلیو مون اور دوسری منتھلی بلیو مون، سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں چار مکمل چاندوں کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے۔

  • سپر بلیو مون کیا ہے؟  پاکستانی وقت کے مطابق آج کتنے بجے ہوگا؟

    سپر بلیو مون کیا ہے؟ پاکستانی وقت کے مطابق آج کتنے بجے ہوگا؟

    کراچی : سڈنی میں افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا، آخر سپر بلیو مون کیا ہے؟ اور پاکستان میں کب نظر آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چاند زمین کے قریب آگیا، سڈنی میں چاندنی کے شوقین افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا۔

    زمین سے فاصلہ کم ہونے سے عام دن کےمقابلےمیں چاند زیادہ بڑا،روشن اورچمکداردکھائی دیا۔

    پاکستان میں رات گیارہ بج کر چھبیس منٹ پر سپر بلیو مون دیکھا جائے گا، یہ رواں سال کا پہلا سپر مون بھی ہے جبکہ اگلے تین سپر مون اٹھارہ ستمبر، سترہ اکتوبراور پندرہ نومبر کو نظر آئیں گے۔

    سپر بلیو مون بہت ہی نایاب مظاہر ہوتے ہیں، یہ دوالگ الگ ظاہرہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے اور یہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ”سپر مون“ اور ”بلیومون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔

    سپرمون سے مراد چاند اپنے مدارمیں زمین سے تقریباً 226000 میل کے فاصلے پر آجاتا ہے اور اس سےچاندایک اوسطا کامل مہتاب سے14فیصد بڑا،30فیصدزیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

    بلیومون سے مراد کسی ایک ہی موسم میں 4 کامل مہتاب کا نظر آنا ہے جو بہت نایاب مظہر ہے، اس کی اصطلاح تب استعمال ہوتی ہےجب ایک ہی موسم میں 4 بار کامل مہتاب کاظہور ہوتا ہے۔

    سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے جنوری2037 تک انتظار کرنا ہوگا، اس بنا پر پیر کا واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کیلئےخاصی دلچسپی کاباعث ہوسکتا ہے۔

    بلیومون بہت نایاب مشاہدےہوتےہیں جو2سے3سال کےدوران ہوتےہیں، ایک سپرمون اوربلیومون کاامتزاج اوربھی غیر معمولی ہے، اس طرح کےواقعات اوسطاًہر 10 سال بعدہوتےہیں،یہ وقفہ20سال تک بھی ہوسکتا ہے۔

  • دنیا بھر میں 152 سال بعد کل نیلے چاند کا دلکش نظارہ

    دنیا بھر میں 152 سال بعد کل نیلے چاند کا دلکش نظارہ

    کراچی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 152 سال بعد کل سپر بلیو مون دیکھا جاسکے گا، کل چاند15گنا بڑا نظر آئے گا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباََ ڈیڑھ سو سال بعد کل بلیو مون میں گرہن لگنے کا دلکش نظارہ کیا جاسکے گا، کل چاند15 گنا بڑا نظر آئے گا اور30فیصد زیادہ روشن ہوگا جبکہ زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ360199کلومیٹر ہوگا۔

    سال 2018 کا پہلا چاند گرہن کل شام 7بجے کے بعد ہو گا۔ یہ مکمل گرہن ہو گا، جس کے بعد رات گئے چاند گرہن ختم ہونے کے بعد بلیو مون دیکھا جاسکے گا۔

     

    کل نظر آنے والا سپر مون اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جنوری میں نظر آنے والا دوسرا مکمل چاند ہوگا، اس لیے اسے بلیو مون بھی کہا جارہا ہے، اس سے پہلے یکم جنوری کو سپر مون ہوا تھا۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ نیلگوں مائل ہونے کے بجائے گرہن کے باعث سرخ دکھائی دے گا اس لیے اسے’سپر بلیو بلڈ مون’ کا نام دیا گیا ہے۔

    سپر بلیو بلڈمون کو ایشیاء ، روس کے مشرقی علاقوں ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہائشی با آسانی دیکھ سکیں گے جبکہ شمالی امریکہ ، الاسکا اور ہوائی میں صرف مکمل چاند گرہن سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کے وقت دیکھا جا سکے گا ۔


    مزید پڑھیں : جنوری 31‘ چاند کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟


    خیال رہے کہ بلیو مون میں آخری بار 31 مارچ 1866ء کو گرہن لگا تھا جبکہ آئندہ یہ نظارہ 31 دسمبر 2028 اور پھر31 جنوری 2037 کو کیا جا سکے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مشرقی حصوں میں سپر بلیو مون کا نظارہ مشکل ہوگا اور گرہن مشرقی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔

    بلیو مون کیا ہوتا ہے

    ایک ہی ماہ میں 2بار سپر مون ہونے کو عام طور پر بلیو مون یا نیلا چاند بھی کہا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔