Tag: سپر مون

  • خلا سے پورے چاند کا خوبصورت نظارہ

    خلا سے پورے چاند کا خوبصورت نظارہ

    خلا میں ہونا زندگی کا ناقابل فراموش ترین تجربہ ہوسکتا ہے جہاں سے زمین اور چاند کے وہ نظارے دکھائی دے سکتے ہیں جو زمین سے دیکھنا ناممکن ہے۔

    حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سپر مون کے نظارے کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئیں۔

    انٹرنیشل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر چاند کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ چاند چاہے کسی بھی مرحلے میں ہو خلا سے اس کا نظارہ نہایت خوبصورت ہوتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by International Space Station (@iss)

    ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے لائیک کیا اور اس پر تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو آسمان پر نمودار ہونے والا چاند سپر مون تھا جسے پنک مون بھی کہا گیا۔

    سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے قریب ترین ہو جس کی وجہ سے وہ معمول سے زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

  • سال 2020 کا پہلا سپر مون آج ہوگا

    سال 2020 کا پہلا سپر مون آج ہوگا

    کراچی: سال 2020 کا پہلا سپر مون آج ہوگا، بیضوی دائرے پر چاند زمین کے بہت قریب آجائے گا اور زیادہ خوب صورت نظر آئے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج رواں سال کا پہلا سپر مون ہوگا، جسے سپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے، چاند زمین کے زیادہ قریب آئے گا، سپر مون کا آغاز شام 6 بج کر 33 منٹ سے ہوگا۔

    چاند کی 14 تاریخ کے باعث روشنی 99.7 فی صد زیادہ ہوگی، اسی وجہ سے اسے سپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے، یہ سپر وارم مون پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا۔

    آج رات زمین مکمل گرم چاند کا تجربہ کرے گی، جب مکمل چاند پیریجی (زمین کے قریب ترین بیضوی دائرے کا پوائنٹ) پر آتا ہے تو اسے فلکیاتی علم میں سپرمون کہا جاتا ہے، یہ عام مکمل چاند سے 7 فی صد بڑا اور 15 فی صد زیادہ روشن ہوتا ہے۔

    رواں سال کا دوسرا سپر مون 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات کو ہوگا، اور یہ 2020 کا سب سے روشن سپر مون ہوگا۔ سب سے زیادہ روشن سپر مون 25 نومبر 2034 کو ہوگا۔ سپر مون جب سو فی صد روشن ہوتا ہے تو یہ اپنے قریبی سیارے وینس سے 2 ہزار گنا زیادہ روشن ہوتا ہے۔

  • رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ آج دیکھا گیا

    رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ آج دیکھا گیا

    کراچی: رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ آج دیکھا گیا، سال 2019 کا پہلا سپر مون 21 جنوری جبکہ دوسرا 18 فروری کو دیکھا گیا تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ آج دیکھا گیا، سپر مون کا نظارہ شام 7 بج کر 12 منٹ پر دیکھا گیا، آئندہ سپر مون کا نظارہ 11 سال بعد یعنی 2030 میں دیکھا جاسکے گا۔

    رواں سال سپر مون کا نظارہ بھی مارچ 2000 میں دیکھا گیا تھا، آج گیارہ سال بعد 2019 میں یہ نظارہ دیکھا جارہا ہے۔
    سپر مون کا نظارہ جب دیکھا جاتا ہے جب چاند زمین کے قریب آتا ہے تو اسے پیری گی کہتے ہیں اور چودہویں کے چاند اور پیرگی جب ملتے ہیں تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

    فلکیاتی سائنسدان کئی صدیوں سے کائنات کے سربستہ رازوں کی گھتیاں سلجھانے میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ نظام ِ شمسی کے دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود ہیں یا نہیں اور اس مقصد کے لیے ان کی تحقیقات کا سب سے اہم مر کز زمین کا اکلوتا چاند رہا ہے۔

    رواں برس 2017اس حوالے سے کافی اہمیت کا حامل رہا کہ نا صرف سائنسدان بلکہ دنیا بھر سے فلکیات کے شیدائیوں کو کئی انوکھے فلکیاتی عوامل کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا اور ابھی دسمبر کے مہینے میں ایسے کئی مواقع متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

    اگرچہ اِن یادگار فلکیاتی عوامل کے سلسلے کا آغاز پچھلے برس نو جنوری 2016 سے ہوا جب آسمان کی بے کراں وسعتوں میں ہمارے نظام ِ شمسی کے دو اہم سیارے زہرہ اور زحل ایک دوسرے کے اتنے قریب نظر آئے کہ اسے دونوں سیاروں کا ” بوسہ ” قرار دیا گیا ، اگرچہ یہ صرف ایک نظری دھوکہ تھا اور زہرہ اور زحل ہنوز ایک دوسرے سےبہت زیادہ فاصلے پر تھے۔

    اسی برس انوکھا اور عشروں میں کبھی دکھائی دینے والا ایک یادگار واقع اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں رونما ہونے والے تین “سپر مونز ” کاایک سلسلہ تھا۔

    سپر مون کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے جنوب کی جانب روشنیوں اور آبادی سے دور علاقوں کا رخ کرنا چاہیئے اور یہ بات ذہن میں رکھنے چاہیئےکہ غروب ِ آفتاب کے بعد چاند افق پر جتنا بلند ہوگا ‘ اتنا ہی روشن اور بڑا دکھائی دے گا۔

    چونکہ چاند کا زمین کے ساتھ فاصلہ دو راتوں میں زیادہ متاثر نہیں ہوتا اس لیے اگر کوئی شخص مطلع ابر آلود ہونے کے باعث ایک رات اسے دیکھنے سے قاصر رہا تو وہ اگلی رات بھی اسے دیکھ سکتا ہے۔پچھلے برس رونما ہونے والی سپر مونز کی سیریز کا آغاز اکتوبر میں ہوا ۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا گیا، سال کا پہلا سپر مون 21 جنوری 2019 کو دیکھا گیا تھا۔

    چاند ہمیشہ سے دیکھنے والوں کو لبھاتا اور اپنی جگہ کھینچتا ہے اور جب چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو تو ہر نگاہ اس پر ٹک سی جاتی ہے، ایسا ہی شاندار نظارہ دنیا بھر میں دیکھا گیا.

    ڈائریکٹرمیٹ عبدالرشید کے مطابق آج سال 2019 کا دوسرا سپر مون ہے، سال کا پہلا سپر مون 21 جنوری 2019 کو دیکھا گیا تھا، سپر مون میں چاند زمین کے قریب آجاتا ہے۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید نے کہا کہ سپر مون کا نظارہ پوری رات کیا جاسکتا ہے، سپر مون میں چاند 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے، سپر مون میں 14 فیصد چاند زمین کے قریب آجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 14ویں کا چاند ویسے ہی خوبصورت ہوتا ہے، آج مزید دلفریب نظر آئے گا۔

    سپرمون، آخر چاند اتنا روشن اور بڑا کیوں دکھائی دیتا ہے

    فلکیاتی سائنسدان کئی صدیوں سے کائنات کے سربستہ رازوں کی گھتیاں سلجھانے میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ نظام ِ شمسی کے دیگر سیاروں پر زندگی کے آثار موجود ہیں یا نہیں اور اس مقصد کے لیے ان کی تحقیقات کا سب سے اہم مر کز زمین کا اکلوتا چاند رہا ہے۔

    رواں برس 2017اس حوالے سے کافی اہمیت کا حامل رہا کہ نا صرف سائنسدان بلکہ دنیا بھر سے فلکیات کے شیدائیوں کو کئی انوکھے فلکیاتی عوامل کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا اور ابھی دسمبر کے مہینے میں ایسے کئی مواقع متوقع ہیں۔اگرچہ اِن یادگار فلکیاتی عوامل کے سلسلے کا آغاز پچھلے برس نو جنوری 2016 سے ہوا جب آسمان کی بے کراں وسعتوں میں ہمارے نظام ِ شمسی کے دو اہم سیارے زہرہ اور زحل ایک دوسرے کے اتنے قریب نظر آئے کہ اسے دونوں سیاروں کا ” بوسہ ” قرار دیا گیا ، اگرچہ یہ صرف ایک نظری دھوکہ تھا اور زہرہ اور زحل ہنوز ایک دوسرے سےبہت زیادہ فاصلے پر تھے۔ اسی برس انوکھا اور عشروں میں کبھی دکھائی دینے والا ایک یادگار واقع اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں رونما ہونے والے تین “سپر مونز ” کاایک سلسلہ تھا۔

    سپر مون کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے جنوب کی جانب روشنیوں اور آبادی سے دور علاقوں کا رخ کرنا چاہیئے اور یہ بات ذہن میں رکھنے چاہیئےکہ غروب ِ آفتاب کے بعد چاند افق پر جتنا بلند ہوگا ‘ اتنا ہی روشن اور بڑا دکھائی دے گا۔چونکہ چاند کا زمین کے ساتھ فاصلہ دو راتوں میں زیادہ متاثر نہیں ہوتا اس لیے اگر کوئی شخص مطلع ابر آلود ہونے کے باعث ایک رات اسے دیکھنے سے قاصر رہا تو وہ اگلی رات بھی اسے دیکھ سکتا ہے۔پچھلے برس رونما ہونے والی سپر مونز کی سیریز کا آغاز اکتوبر میں ہوا ۔

  • خونی چاند کے خوبصورت نظارے

    خونی چاند کے خوبصورت نظارے

    گزشتہ شب سپر بلڈ وولف مون یعنی خونی چاند طلوع ہوا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا۔ خونی چاند کل شب 1 گھنٹہ 2 منٹ تک آسمان پر موجود رہا۔

    ایک مکمل چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے سورج اور چاند کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔

    زمین کا جو سایہ چاند پر پڑتا ہے فلکیاتی اصطلاح میں اسے ’امبرا‘ کہا جاتا ہے۔ اسی کے باعث گرہن کے دوران بعض اوقات چاند سرخی مائل، اورنج یا خونی دکھائی دیتا ہے اور مکمل گرہن کے وقت بھی چاند پوری طرح نظروں سے اوجھل نہیں ہوتا۔

    فلکیات کی اصطلاح میں اسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ سال 31 جنوری 2018 کی شب کو جو سرخی مائل چاند دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا وہ اس حوالے سے منفرد تھا کہ اس روز سپر مون بھی تھا۔

    گزشتہ رات ہونے والے چاند گرہن کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں گرہن کے دوران چاند کا رنگ کچھ دیر کے لیے نارنجی یا سرخی مائل دہکتا ہوا نظر آیا، اس لیے اسے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا گیا۔

    پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں رہنے والے افراد اس گرہن کا نظارہ کرنے سے محروم رہے کیونکہ اس وقت یہاں علی الصبح کا وقت تھا۔ مگر شمالی یورپ، شمالی و جنوبی امریکا، اور شمال مغربی افریقہ کے ساحلوں پر یہ سپر بلڈ مون واضح طور پر دیکھا گیا۔

    ترکی
    برطانیہ
    لاس اینجلس، امریکا
    نیویارک، امریکا
    اسپین
  • نئے سال کی پہلی رات چاند کا انوکھا نظارہ

    نئے سال کی پہلی رات چاند کا انوکھا نظارہ

    کراچی : نئے سال کا چاند پوری آب وتاب سے چمکے گا، آج رات دوہزاراٹھارہ کے پہلے سپر مون کا خوبصورت نظارہ ہوگا جبکہ اکتیس جنوری کو بلیومون بھی نظر آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی پہلی رات چاند جوبن پر ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج 2018 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا، پاکستان میں شام پانچ بج کر باون منٹ پرچاند چمکے گا۔

    سپرمون چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سپرمون یکم جنوری کے بعد اکتیس جنوری کو بھی ایک اور سپر مون ہو گا، جسے عام طور پر بلو مون کہا جاتا ہے

    جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ سپر مون کہلاتا ہے۔


    مزید پڑھیں :  آج چاند زمین کے قریب ترین آجائے گا


    یاد رہے گذشتہ ماہ 2 دسمبر کو دنیا بھر میں سال 2017 کے پہلے اور آخری سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے نومبر 2016 میں ہونے والا سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند تھا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ1948 کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج چاند زمین کے قریب ترین آجائے گا

    آج چاند زمین کے قریب ترین آجائے گا

    اسلام آباد : پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں آج سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون دیکھا جا سکے گا، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج چاند زمین سے قریب آجائے گا اور زمین سے چاند کا فاصلہ 222,135 کلومیٹر ہوگا، جس کے بعد چاند کی روشنی معمول سے سولہ فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی سات فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔

    خیال رہے کہ یہ سپر مون سال 2017 کا پہلا اور آخری سپر مون ہے جبکہ آئندہ برس جنوری اور فروری میں دو سپر مون دیکھے جاسکیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ہونے والا سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند تھا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون تھا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ


    یہ پہلا موقع تھا کہ1948  کے بعد پہلی بار چاند زمین سے اس کم فاصلے پر آیا تھا۔

    ناسا کے مطابق چاند جب زمین کے انتہائی قریب آ جائے تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ

    پاکستان میں 70 سال بعد سپر مون کا نظارہ

    کوئٹہ : پاکستان میں 70 برس بعد سپر مون کا نظارہ ہوا جس میں چاند معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا روشن دکھائی دیا،سپر مون کے موقع پر بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔


    Super Moon sighted in Lahore by arynews

    ستر سال بعد دنیا کے کئی ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا جس میں پاکستان بھی شامل ہے، سپر مون کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب آجاتا ہے اور فاصلہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔

    http://www.arynews.tv/ud/super-moon-rises-today/

    اس سال نظر آنے والا سپر مون عام چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصدزیادہ روشن تھا یعنی ایسا نظارہ گزشتہ 70 برس میں دیکھنے میں نہیں آیا۔


    مزید پڑھیں : چاند میں سترسال بعد آنے والی حیرت انگیزتبدیلی


    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والا یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہے بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون ہے۔

    اسی سے متعلق: اسپین اور امریکا میں سپر مون کا نظارہ

    غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے 25 نومبر 2034ء تک انتظار کرنا ہوگا۔

    بین الاقوامی وقت کے مطابق سپر مون دوپہر 1 بج کر 52 منٹ پر ہوگا یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 52 منٹ پر ہوا۔


    Super moon dazzles across Pakistan, by arynews

    دوسری جانب وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے جس میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں قلات، مکران، گوادر، لسبیلہ اور دیگر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    الرٹ کے مطابق سپرمون سے زمین کی کشش ثقل پر اثر پڑے گا، سپرمون کے باعث سمندر کی لہروں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پیدا ہوگا، لہروں میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال 48 سے 72گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس ضمن میں میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے خبردار کیا ہے کہ سپرمون دیکھنے کے لیے ساحل سمندر پر آنے والے لوگ محتاط رہیں۔

    سپرمون دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پر آنے والے لوگ محتاط رہیں، چیف میٹرالوجسٹ

     

    The effects of Super Moon on the entire planet by arynews