Tag: سپر ہائی وے

  • نیو سبزی منڈی  اور سپر ہائی وے پانی و کچرے کا ڈھیر بن گئے

    نیو سبزی منڈی اور سپر ہائی وے پانی و کچرے کا ڈھیر بن گئے

    کراچی: نیو سبزی منڈی، سپر ہائی وے کچرے کا ڈھیر بن گئی کراچی کی سبزی منڈی میں بارش کے بعد کاروبار بری طرح متاثر ہوا اور منڈی کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر کیچڑ اور گندا پانی جمع ہوگیا۔

    فریش فروٹ ویلفیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین زاہد اعوان نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز کی بارش نے کراچی سبزی منڈی کے ناقص انتظامات کی قلعی کھول دی ہے، سڑکوں پر کیچڑ اور پانی جمع ہونے کے باعث فضا میں بدبو کا راج ہے اور منڈی میں تعفن پھیل گیا ہے۔

    سبزی منڈی کے تاجر حاجی شاہجہاں کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں فروٹ اور سبزی لانے والی گاڑیاں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گئیں اگر بارش کے پانی کی نکاسی نہ کی گئی تو منڈی میں کاروبار بند ہوجائے گا۔

    فروٹ ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شائستہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو سبزیاں اور پھل فراہم کرنے والی سبزی منڈی میں سہولتوں کا فقدان ہے، منڈی میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کا کوئی انتظام نہیں،تاجروں کے مطابق سبزی منڈی کو منتقل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے تمام بنیادی سہولتوں کی فراہم کی یقین دہانی کرائی تھی جو فراہم نہیں کی گئی۔

    خیال رہے کہ موجودہ مارکیٹ کمیٹی نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،مارکیٹ کمیٹی منڈی میں داخل ہونے والی ہر گاڑی سے فیس لیتی ہے،سالانہ کروڑوں روپے جمع ہونے کے باوجود منڈی میں سیوریج پانی اور بجلی کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

  • سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    کراچی:ایس ایس پی راؤ انوار نے سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے اور چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس پارٹی کا مسلح ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا، پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی راؤ انوار نے کی۔

    راؤ انوار کے مطابق مقابلہ گڈاپ فیز ٹو بقائی اسپتال کے قریب ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔


    ایس ایس پی کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دو دہشت گردوں کی شناخت نور اور نعیم کے ناموں سے ہوئی جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں رہزنی، ڈکیتی و چوری کی  وارداتیں کراچی آپریشن کے باوجود جاری ہیں، ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کسی بھی طور کمی آتی نظر نہیں آرہی۔

  • کراچی: سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق

    کراچی: سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق

    کراچی: کراچی سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب سیمنٹ فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 1 شخص جاں بحق، 12 زخمی جبکہ پولیس موبائل اور آئل ٹینکر مکمل طور پر جل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اور پولیس موبائل میں آگ لگ گئی۔ آگ نوری آباد میں واقع سیمنٹ فیکٹری کے قریب لگی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ اس موقعے پر پولیس موبائل جائے حادثہ پر ٹریفک کنٹرول کر رہی تھی۔ آگ بھڑکتے ہی پیچھے سے آنے والی گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور مقامی افراد پیٹرول چوری کر رہے تھے جس کے دوران اچانک شعلہ بھڑکا اور آگ بھڑک اٹھی۔

    حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام اور آگ بجھانے کا کام عمل شروع کردیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ن کی بازی ہارگیا، سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ کے قریب گھر سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں، مرنے والے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔

    پولیس حکام سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عزیز آباد تھانے سے کچھ دور پیش آیا جہاں دو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے نعمان عرف نومی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے نعش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی، پولیس کے مطابق مقتول کارڈیلر تھا اور اس کی گلشن اقبال تیرہ ڈی میں دکان تھی۔

    پولیس کاکہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، وقوعہ سے ملنے والے خول کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ کے قریب گھر سے دو افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ محرم مغیری اور عرفان مغیر ی کی لاشیں ملی ہیں جبکہ مرنے والے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موت زہر خورانی یا سانپ کے کاٹنے سے ہوئی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

    مزید شواہد اکٹھا کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ،3افراد جھلس کر جاں بحق

    سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ،3افراد جھلس کر جاں بحق

    کراچی: سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ حادثے کے باعث گاڑیوں میں آتشزدگی سے 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

    آئل ٹینکر میں پٹرول ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کی زد میں آنے والی گاڑیوں میں گاڑیوں سے لدا ہوا ایک ٹرالر بھی شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لگنے والی آگ سے متاثرہ ایک گاڑی سے 3افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثے کے باعث سپر ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے روک دیا گیا ہے جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

    گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے فائر ٹینڈر کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے تاہم ٹریفک جام کے باعث فائر بریگیڈ حکام کو آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

  • سپر ہائی وے : کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا کنٹینر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

    سپر ہائی وے : کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا کنٹینر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی : سپرہائی وے پر ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے تاجروں کے کنٹینرز کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے دو کروڑ مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرانویسٹی گیشن ملک الطاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ملیرکے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے کنٹینرز کو لوٹنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

    گرفتارملزمان چند روز قبل کراچی سے لاہور بھیجے گئے تھے، ان ملزمان نے کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا.

    ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتارملزم کے ایک ساتھی کو پشاور سے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گروہ میں مزید چھ سے آٹھ افراد شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

     

  • سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    نوری آباد : سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اورمال بردار گاڑی میں تصادم کے دوران دو افراد بری طرح جھلس کر جاں بحقاور دو زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد د ونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرفائر بریگیڈ کو طلب کیا  فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،

    بعد ازاں گاڑیوں سے دونوں جاں بحق افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق نوری آباد کے قریب سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اور مال بردار گاڑیوں میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

     

  • نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے کے وفد کی مشتاق احمد مہرسے ملاقات

    نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے کے وفد کی مشتاق احمد مہرسے ملاقات

    کراچی : نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے کے ایک وفد نے کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر سے ملاقات کی وفد کی قیادت چیئر میں زاہد اعوان کر رہے تھے۔

    وفد میں صدر قدیم آغا، افضل خان، محمد افسر خان اور دیگر موجود تھے ,

     اس موقع پر وفد نے پولیس چیف مشتاق احمد مہر کو نیو سبزی و فروٹ منڈی کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کو انہوں نے غور سے سنا اور توجہ طلب مسائل پر فوری اقدامات کیلئے احکامات جاری کئے۔

  • سپر ہائی وے پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری،2افراد جاں بحق

    سپر ہائی وے پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری،2افراد جاں بحق

    کراچی:کراچی سپر ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا  اور مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے کے  دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    سپرہائی وے پرغوثیہ چڑھائی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ کوچ کراچی سے اندرون سندھ جارہی تھی، جس میں دس سے بارہ افراد سوار تھے ۔

  • نوری آباد: بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

    نوری آباد: بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

     کراچی : نوری آباد میں سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے باعث پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    پنجاب سے کراچی آنے والی بس سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس ے باعث پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جبکہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

    بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹایا گیا، حادثہ میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق چند افراد کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔