Tag: سپلا

  • الیکشن 2024 پاکستان: الیکشن کمیشن خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیکا نوٹس لے، سپلا

    الیکشن 2024 پاکستان: الیکشن کمیشن خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیکا نوٹس لے، سپلا

    کراچی: اساتذہ کی تنظیم سپلا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر اوز خواتین اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔

    سپلا کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ اور بیمار اساتذہ کو بھی الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب کیا جارہا ہے۔ خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی بہت دور پولنگ اسٹیشنز میں لگائی جارہی ہے۔

    عہدیداران نے کہا کہ آر اوز نے جو عملہ دیا ان کا نمبر بند یا کہیں ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔ آر اوز اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نزلہ اساتذہ پرگرا رہے ہیں۔

  • کمشنرز کو بورڈ کا چارج دینے کے خلاف اساتذہ تنظیموں کا ضمنی امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

    کمشنرز کو بورڈ کا چارج دینے کے خلاف اساتذہ تنظیموں کا ضمنی امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

    کراچی: کمشنرز کو ایجوکیشن بورڈز کا چارج دیے جانے کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے ضمنی امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز کا چارج کمشنرز کو دیے جانے کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے ضمنی امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، اور سپلا نے کہا ہے کہ جمعرات کو کالجوں میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    سندھ پروفیسرز لیکچرر ایسوسی ایشن (سپلا) کے رہنما پروفیسر منور عباس اور آل سندھ پرائیوٹ اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    سپلا کے رہنما پروفیسرمنور عباس نے کہا کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈ کمشنر کے حوالے کرنے کا نگراں صوبائی حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اساتذہ ضمنی امتحانات میں حصہ نہیں لیں گے، کالجوں میں امتحانی مراکز قائم کرنے نہیں دیں گے، اور امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

    انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر سرچ کمیٹی قائم کریں، میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ناظمین امتحانات اور سیکریٹریز بورڈ کی تقرریاں کی جائیں، انٹر بورڈ کراچی سمیت دیگر بورڈز میں کمشنر کو دیے گئے ایڈیشنل چارج واپس لیے جائیں، اور موجودہ صورت حال میں اسٹاپ گیٹ ارینجمنٹ کے طور پر ماہر تعلیم کی تقرری کی جائے۔

    حیدر علی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات قریب ہیں ڈپٹی کمشنرز انتخابی معاملات دیکھیں گے یا بورڈ کے معاملات چلائیں گے، ہمارے کمشنرز تو دودھ اور سبزی کی قیمتیں کنٹرول نہ کر سکے تعلیمی بورڈ کہاں سے چلائیں گے، اس لیے بورڈز کے انتظامی کنٹرول گورنر کے حوالے کیے جائیں۔

  • کالجوں میں کرپشن، پروفیسرز کی تنظیم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا عندیہ دے دیا

    کالجوں میں کرپشن، پروفیسرز کی تنظیم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا عندیہ دے دیا

    کراچی: کالجوں میں کرپشن کے خلاف پروفیسرز اور لیکچرارز کی تنظیم سپلا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوی ایشن (سپلا) کا کہنا ہے کہ کالجوں میں اساتذہ کی تقری اور تبادلوں کے ریٹ مقرر ہیں، تعلیمی اداروں کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔

    سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوی ایشن کی جانب سے تعلیم بچاؤ مہم کے دوسرے مرحلے پر کالجز کو کرپشن سے پاک کرنے کے حوالے سے اسٹار گیٹ پر احتجاح ریکارڈ کروایا گیا۔

    ضلع کورنگی اور ملیر کے اساتذہ شاہراہ فیصل پر سراپا احتجاج بن گئے، سپلا کی جانب سے وزیر تعلیم سے کالجز کو کرپشن پاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    سپلا کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، جس میں سندھ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ کالجز نے بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری میں میگا کرپشن کی ہے، 27 ہزار والی میشن 80 ہزار میں خریدی گئی ہیں۔

    سپلا کا کہنا ہے کہ کالجوں میں اساتذہ کی تقری اور تبادلوں کے ریٹ مقرر ہیں، تعلیمی اداروں کو کرپشن سے پاک ہونا ضروری ہے۔