Tag: سپلائی

  • لاہور: پکوان سینٹروں، دکانوں پر زہر آلود گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف

    لاہور: پکوان سینٹروں، دکانوں پر زہر آلود گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف

    لاہور میں پکوان سینٹروں، کھانے کی دکانوں پر زہر آلود گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضرصحت گوش کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران ٹیم سرعام بھی ان کے ہمراہ تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سرعام کی ٹیم لاہور شہر میں زہرآلود گوشت کی سپلائی کو آشکار کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے جب کہ ٹیم نے پنجاف فوڈ اتھارٹی کے حکام کے ساتھ بکر منڈی کا دورہ کیا۔ سرعام کی ٹیم نے اس دوران مشاہدہ کیا کہ مذکورہ علاقے سے شہر بھر کو سپلائی کیا جانے والا گوشت اتنا غلیظ تعفن زدہ اور سڑا ہوا تھا کہ اسے کھانا تو دور اسے دیکھنا اور اس کے پاس کھڑا ہونا بھی مشکل تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل راجہ جہانگیر انور کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے ان غیرقانونی مذبح خانوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ٹیم سرعام اور فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی کی ٹیم نے لاہور کے شہریوں کو گوشت کی شکل میں غلاظت کے ڈھیر کھلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا اور بکر منڈی کے علاقے میں پہنچے تھے۔

    اس موقع پر راجہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب محرم یا 12 ربیع الاول آتا ہے تو لاہور میں گوشت کی بہت زیادہ طلب ہوتی ہے اور پورے پنجاب سے گوشت یہاں آتا ہے۔ ابھی جو یہ گوشت پڑا ہوا ہے اس سے بارہ، تیرا سو حلیم کی دیگیں بننی تھیں جس کے اندر بیکٹریا جاچکا ہے۔

    اس گوشت کی بو پورے علاقے میں پھیلی ہوئی تھی، راجہ جہانگیر نے کہا کہ یہ کھانوں سے متعلق کرائم ہے یہ ساری جگہیں انکروچڈ اور لوگوں نے اس پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہاں پر پورے پنجاب سے بیمار جانور اکٹھا کرکے لاتے ہیں اور 60 سے 70 فیصد سستا بیچتے ہیں۔ اس گوشت میں ایسا بیکٹیریا ہے جو گردوں اور جگر کے لیے نہایت مضر ہے۔ اسپتال جو بھرے پڑے نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہی مضر صحت کھانا ہے۔

    ٹیم سر عام نے جو مناظر ریکارڈ کیے اس میں علاقے میں موجود مذبح خانہ غلاظت سے بھرا پڑا اور نہایت گندا تھا۔علاقے میں بیکٹریا والے جانوروں کے گوشت کو نہایت غیرمحفوظ طریقے سے زمین پر اسٹور کیا گیا تھا اور ان پر برف رکھ دی گئی تھی۔

    راجہ جہانگیر نے بتایا کہ اکثر بازاروں میں کلیجی بھون کر بیچی جاتی ہے وہ بھی بیمار جانوروں کا ہوتا ہے جبکہ سامنے ہی حلیم کے لیے بھی گوشت پڑا ہوا تھا جس کا رنگ ہی بدل چکا تھا۔

  • آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کر دی

    آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کر دی

    اسلام آباد: آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے روڈ کے معاملات حل نہ ہونے پر آج سے تیل کی سپلائی بند کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والا راستہ گزشتہ 4 روز سے بند ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے آج سے تیل کی سپلائی بند کر دی۔

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار  نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ آج سےگلگت بلتستان، جموں کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی کیلئے بھی آئل سپلائی بند کر دی گئی، آئل ٹینکرز کیجانب سے ضلعی انتظامیہ کو ایک دن تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی تاہم اس معاملے کو حل نہیں کیا گیا۔

    نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ روڈکا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائےگا، ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا گیا ہے۔

  • درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا افتتاح

    درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا افتتاح

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح کردیا، وزیر اعلیٰ نے درہ آدم خیل میں گرلز کالج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں کوہاٹ کے قصبے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبہ 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، منصوبے سے درہ آدم خیل کے 5 قبیلوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر 1 سال میں 83 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ قبائلی اضلاع کے ہر فرد کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی مفت صحت سہولت ملے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور سے ڈیرہ غازی خان ایکسپریس وے تعمیر سے جنوبی اضلاع کی ترقی ہوگی۔

    محمود خان نے سوئی گیس سے محروم دیگر گاؤں کی فیزیبلٹی تیار کرنے، درہ آدم خیل اسپتال کی اپ گریڈیشن اور گرلز کالج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

  • سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    کراچی: سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنےلگی، فی تولہ سونا ساڑھےچار سو روپے اور ڈالر سولہ پیسےمہنگا ہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا چوبیس ڈالر مہنگا ہونے سے 1250 ڈالر سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا۔

    جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپےبڑھ کر 47850 روپےہوگئی، سناروں کی تنظیم کے مطابق دس گرام سونےکےبھائو 386 روپےکےاضافےسے اکتالیس ہزارچودہ روپےرہے۔

    جمعرات کو کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالرکی قدر اور طلب بھی بڑھتےدیکھی گئی، کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹر بینک میں بینکوں کے مابین لین دین میں ڈالر سولہ پیسےمہنگاہوکر سو روپےاُناسی پیسےکاجبکہ عوام کیلئےاُوپن مارکیٹ میں 101 روپےتیس پیسےکاہوگیا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہوگئ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہوگئ

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پینتالیس ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، کویت اور متحدہ عرب امارات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ معاشی سست روی اورخام تیل کی اٹھارہ لاکھ بیرل زائد سپلائی ہے۔

    کویتی وزیر تیل علی العمیر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام متوقع نہیں ہے۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل پنتالیس ڈالر چھیتیس سینٹس جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت چھیالیس ڈالر بارہ سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • قیمتوں میں کمی: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

    قیمتوں میں کمی: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

    ویانا: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل تک آجانے سے خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر تک آجاتی ہے تو نہ صرف ایک اعشاریہ چھ فی سپلائی یومیہ متاثر ہوگئی بلکہ پندرہ لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار کیش نیگیٹو ہو جائے گی۔

    قیمتوں میں اس قدر کمی سے تیل کی تلاش کے منصوبوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کیش نیگیٹو کا مطلب پیداواری لاگت ک قیمت فروخت سے کم ہونہ ہے۔

    گزشتہ چھ ماہ میں خام تیل کی قیمت پانچ سال سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل سینتالیس ڈالر فی بیرل پر ٹریڈکر رہا ہے۔

  • دھرنے: کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل

    دھرنے: کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل

    اسلام آباد میں جاری صورتحال کے سبب کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل کردی گئی ہے۔ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے سبب اندرون ملک سے تجارتی سامان کی کراچی آمد پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہی تھی ۔

    تاہم ہفتے کی شب دھرنے کے شرکاء اور پولیس میں تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کراچی سے بھی اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کے مطابق بے نظیر بھٹو کے سانحے کے نقصانات کی وجہ سے شدید خدشات کا شکار ہیں اور حفاظتی اقدام کے طور پر تجارتی سامان سے لدی گاڑیاں کراچی میں روکتے ہوئے بندرگاہ پر آئے ہوئے سامان کی لوڈنگ بھی بند کردی گئی ہے۔