Tag: سچل

  • جائیداد کیلئے باپ پر تشدد اور ہراساں کرنے والا بیٹا گرفتار

    جائیداد کیلئے باپ پر تشدد اور ہراساں کرنے والا بیٹا گرفتار

    جائیداد کی لالچ نے اولاد کو اندھا کردیا، باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے ہراساں کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سچل میں جائیداد کیلئے باپ پر تشدد اور ہراساں کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا، بیٹے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر والد نے سوشل میڈیا پر پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے، ملزم والد کو جائیداد فروخت کرکے پیسے دینے کو کہتا تھا۔

    ملزم اپنے والد کے گھر مسلح افراد کے ساتھ جاتا تھا، مذکورہ شخص کی والد کو دھمکیاں دینے کے لیے جاتے وقت کی فوٹیج موجود ہے۔

  • کراچی میں ایک فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شیں برآمد

    کراچی میں ایک فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شیں برآمد

    کراچی : سچل میں فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شں ملیں ہیں ۔پولیس کے مطابق لاشیں دس دن پرانی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل کے ایک فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے ہولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فلیٹ کو کھولا تو وہاں چار افراد کی تعفن زدہ لاشیں موجود تھیں۔

    پولیس نے ایک بچے اور تین خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں ۔ پولیس کے مطابق لاشیں دس دن پرانی ہیں۔ پولیس نے مذکورہ فلیٹ کو سیل کر دیا، جبکہ لاشوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: سچل کےعبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں13سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

    کراچی: سچل کےعبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں13سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

    کراچی میں سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں تیرہ سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی نشانہ بنی، واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق عبداللہ شاہ غازی گوٹ کی رہائشی جمعرات کی شب گھر سے سامان لینے نکلی جہاں دو ملزمان اسے اپنے ساتھ لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں سچل تھانے میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، لڑکی کو چیک اپ کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔