Tag: سچل میں پولیس مقابلہ

  • پولیس مقابلہ،سچل میں تین دہشت گرد ہلاک کردیے،ایس ایس پی راؤانوار

    پولیس مقابلہ،سچل میں تین دہشت گرد ہلاک کردیے،ایس ایس پی راؤانوار

    کراچی : سہراب گوٹھ کے علاقہ سچل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر کےاسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے مشتبہ دہشت گردوں کے سچل کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک گھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سےتین مبینہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے.تاہم پولیس ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے تینوں افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    دہشت گردوں کی پولیس مقابلے میں حراست کے بعد فوری طور پر پولیس مزید نفری منگوالی گئی اور دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی،گھر گھر تلاشی کے دوران چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سچل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین شدت پسند مارے گئے۔

  • سچل میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے چارکارندے ہلاک

    سچل میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے چارکارندے ہلاک

    کراچی : سچل میں مبینہ پولیس مقابلےمیں کالعدم تنظیم کے چار کارندے مارے گئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےسچل انگارہ گارڈن کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔

    مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم کے چار کارندے مارے گئے، جن میں سے دو ملزمان کی شناخت نعمان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے تھا اور وہ نعیم بخاری اور فاروق بھٹی کے قریبی ساتھی تھے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس حکام کے مطابق مارے گئے افراد ٹریفک پولیس اہلکاروں اور فرقہ ورانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔